مستقبل میں پاکستان کو ٹی ٹی پی سے نہیں بلکہ ۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

x boy

محفلین
شام کے حالات پر الجزیرہ کے بیورو چیف احمد زیڈان کا تبصرہ:
شام میں اسدی فوجیں، ایران اور حزب اللہ کے ساتھ ملکر خون کی ہولی کھیل رہی ہیں۔ زندہ جلتے لوگ میں نے دیکھے ہیں جس کی ریکارڈنگ میرے پاس محفوظ ہیں۔ ایران نے امریکہ اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھا دئے ہیں اور اپنی خارجہ پالیسی یکسر تبدیل کردی۔ ایران کی خارجہ پالیسی میں صرف ایک تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ ہے "سعودیہ پر قبضہ" کی منصوبہ بندی۔
امریکہ ایران دوستی اسی تناظر میں ہے، ایران اچھی طرح سمجھ چکا ہے کہ اسکی بقاء شام میں اسد کی کامیابی میں ہے ۔ ایرانی حمایت یافتہ اسدی تسلط ہی اس کے مذموم مقاصد کو تکمیل تک پہنچائے گا۔
افغانستان مین اپنے حالیہ ٹرپ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہاں بھی امریکہ کی ممکنہ روانگی کے تناظر میں ایران اور بھارت نے شمالی اتحاد پر مکمل کنٹرول کرلیا ہے اور مستقبل میں اس حوالے سے پاکستان کو بھی شدید مشکلات ہونگی۔
الدولہ نے اپنی ڈیڑھ انچ کی علیحدہ مسجد بنالی ہے جس کا کچھ فائدہ اسدی فوجوں کو ہوا ہے مگر باقی تمام گروپس متحد ہیں اور کامیابیاں حاصل کررہے ہیں
http://en.jasarat.com/world/iran-hosts-25000-jews
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
جہادی تنظیموں اور اسلامسٹ جماعتوں کا تو یہ بھی ماننا ہے کہ الجزیرہ چینل دراصل یہودیوں کا ایجنٹ ہے۔۔۔ ۔ہُن کی کرئیے:D
مجھے اس بارہ میں نہیں معلوم ، لیکن ایک بات ملی میں نے معلوماتی علم کے طور پر رکھ دی، اختلافات تو صدا سے چلتا آرہا ہے۔
 

x boy

محفلین
طالبان نے مذاکرات کیلئے 3 شرائط پیش کردیں -
پہلی شرط :- مذاکرات شریعت کے دائرہ کار میں ہونے چائییں -
دوسری شرط :- شورش علاقوں سے فوج واپس بلائی جائے -
تیسری شرط :- قیدی طالبان کو رہا کیا جائے -
 

ساجد

محفلین
اگر وسیع النظر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم صرف ایک ہی جانب کے انتہا پسندوں پر لعنت بھیجیں تو ساجد، مجھے تنگ نظر ہونا زیادہ بہتر لگتا ہے۔ کم از کم منافق ہونے کا لیبل لگنے کا ڈر تو نہیں ہوتا۔

اگر ایسی ہی وسیع النظری رکھنی ہے تو ، بخشو بی بلی، چوہا لنڈورا ہی بھلا۔
نا صاحب نا ، یہاں لعنت بھیجنے کی بات نہیں ہو رہی بلکہ تسلیم کرنے کی ہو رہی ہے کہ اگر ایران اور امریکہ دنیا میں مذہبی شدت پسندی کے ذمہ دار ہیں تو "امت" کو سعودی عرب کیوں نظر نہیں آتا ۔ نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر عرب ممالک میں باقاعدہ تنظیمیں اور مسلح گروہ ہیں جو اس شدت پسندی کو دنیا بھر کو برآمد کرتے ہیں ۔ آپ ماشاء اللہ سے اچھے خاصے انسان ہیں خود کو چوہا نہ کہیں ۔ پھر کوئی "مومن" آپ پر بدعتی ہونے کا فتوی نہ لگا دے کیونکہ "مومنین" کے مطابق انسان کو انسان ہی کہلوانا چاہئیے اگر وہ "سگ مدینہ" بھی کہلوائے تو اس کا اسلام خطرے میں پڑ جاتا ہے اور آپ تو خود کو "چوہا" کہلوانے پر تلے بیٹھے ہیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top