مستقبل میں پاکستان کو ٹی ٹی پی سے نہیں بلکہ ۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زلفی شاہ

لائبریرین
موجودہ حالات و واقعات تو کسی اور کہانی کا پتہ دیتے ہیں۔ اپنوں کی لگائی ہوئی آگ معلوم ہوتی ہے جسے خاص مقصد کے لئےبھڑکایا گیا تھا ۔ تیل ڈالنے والے خود ہی پانی کا بندوبست کرنے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
آپ واقعی بہت اچھا مذاق کر لیتے ہیں۔ لگتا ہے آپ کی شخصیت کے اس پہلو سے متعارف ہونے کے لئے آپ سے دوستی کرنی ہی پڑے گی۔
ہم تو پہلے ہی سے آپ کو دوستوں میں شمار کرتے ہیں اور اسی لئے عرض کیا ہے کہ آپ مذہبی شدت پسندی کے بارے میں وسیع النظری سے غور فرمائیں ۔ کبھی تشریف لائیں مل کر چائے پئیں گے اور اپنی اپنی بات بھی ایک دوسرے کو سنا لیں گے ۔
 
اس ساری بحث سے بھی یہی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی اختلاف رائے کا شکار ہیں کسی ایک بات پر بھی متفق نہیں بلکہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے مسلح جدوجہد تک کررہے ہیں۔ یہی ایک تیزی سے ناکامی کی طرف گامزن ریاست کا اشارہ ہے
 
x boy

محفلین
syed-talat-hussain.jpg
 
گرائیں

محفلین
ہم تو پہلے ہی سے آپ کو دوستوں میں شمار کرتے ہیں اور اسی لئے عرض کیا ہے کہ آپ مذہبی شدت پسندی کے بارے میں وسیع النظری سے غور فرمائیں ۔ کبھی تشریف لائیں مل کر چائے پئیں گے اور اپنی اپنی بات بھی ایک دوسرے کو سنا لیں گے ۔
اگر وسیع النظر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم صرف ایک ہی جانب کے انتہا پسندوں پر لعنت بھیجیں تو ساجد، مجھے تنگ نظر ہونا زیادہ بہتر لگتا ہے۔ کم از کم منافق ہونے کا لیبل لگنے کا ڈر تو نہیں ہوتا۔

اگر ایسی ہی وسیع النظری رکھنی ہے تو ، بخشو بی بلی، چوہا لنڈورا ہی بھلا۔
 
نایاب

لائبریرین
ایران امریکہ سعودیہ قطر عرب امارات کے " تعاون زر " پر استوار و قائم ہر اس جماعت اور گروہ اور نظریاتی پیروکاروں پر " لعنت بے شمار "۔۔۔۔۔
جو کہ " مذہب اسلام " کو فساد و انتشار کا ہتھیار بنائے ہوئے معصوم عوام کی جانوں سے کھیلتے ہیں ۔ اور مملکت پاکستان کو کمزور کرتے ہیں ۔
اور دنیا کی نگاہ میں "اپنے ذاتی مفاد کے لئے اپنی ماں تک کو بیچ دینے والوں " کی صف میں شان سے کھڑے ہوتے ہیں ۔
یا جہالت تیرا ہی آسرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عثمان

محفلین
ٹی ٹی پی کے غنڈے تو شائد چند ہزار ہوں۔ اصل اور مستقل سردرد تو یہ لاکھوں جاہل ہیں جو شدت پسندی کی حمایت میں طرح طرح کی تاویلات گھڑ لاتے ہیں۔
 
حسینی

محفلین
ٹی ٹی پی کے غنڈے تو شائد چند ہزار ہوں۔ اصل اور مستقل سردرد تو یہ لاکھوں جاہل ہیں جو شدت پسندی کی حمایت میں طرح طرح کی تاویلات گھڑ لاتے ہیں۔

بالکل درست بات کی عثمان بھائی۔
ان جیسے لوگوں کے بارے قرآن نے کہا ہے۔۔
واذا خاطبھم الجاہلون قالوا سلاما۔
روشن دن کو اگر جان بوجھ کر رات کہہ دے اس کے پاغل پن کا کوئی علاج نہیں۔
وہ خونی درندے جو زندہ انسانوں کو جانوروں کی طرح ذبح کر کے ان کے سروں سے فٹ بال کھیلتے ہوں ان کے دفاع میں "پڑھے لکھے" لوگ آجائیں تو خود ان لوگوں سے ہمیں کیا شکایت ہوگی۔
میں طالبان کے ان حامیوں سے صرف اک سوال پوچھتا ہوں ۔۔ اور دیکھتے ہیں جواب دیتے ہیں یا دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں۔
آج تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سینکڑوں نہیں تو دسیوں خودکش حملے ہوچکے ہیں۔
ان حملوں کا یہ لوگ کیا جواز پیش کرتے ہیں؟؟ ان خودکش حملہ آوروں کا تعلق کس مسلک سے تھا؟؟ کن کے مدرسوں سے خودکش نکل رہے ہیں؟؟
برائے مہربانی صرف ان سوالوں پر غور کریں اور پاکستان میں موجود بدامنی کے اصل سبب اور جڑ تک پہنچ جائیں۔
 
صائمہ شاہ

اس سوال پر غور کرنے لگے تو ان غیور ، تعصب اور فرقہ واریت سے پاک مجاہدین کی پاکٹ منی کہاں سے آئے گی ؟؟؟
 
x boy

محفلین
اے ہے
میں تو یہاں بگ تھری میں اکیلا پڑگیا ، میرے ساتھ صرف سری لنکا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top