جاسم محمد
محفلین
غیر مسلموں کے عقائد باطل ہیں ایسا آپ کا بطور مسلمان ماننا ہے۔ اسی بنیاد پر غیر مسلم آپ کے اسلامی عقائد کو باطل مانتے ہیں۔ اگر سچ مانتے تو خود ہی مسلمان نہ ہو جاتے؟ جیسے آپ کو بطور مسلمان شہری اپنے عقائد معاشرہ میں پھیلانے کا حق حاصل ہے وہی حق غیر مسلم شہریوں کو بھی دیں۔ بطور صورت دیگر یہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔جاسم بھائی اس کی وجہ میں نے عرض کر دی ہے۔ اسلامی ریاست معاشرے میں معروف کی دعوت دیتی ہے اور منکر کو روکتی ہے۔ لیکن باطل عقائد و مذاہب کی معاشرے میں کھلے عام دعوت دراصل منکر کی دعوت ہے جو منکر کو روکنے کے فریضے کے عین منافی ہے۔ دو متضاد چیزیں تو اکٹھی نہیں ہو سکتی نہ؟