مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

Muhammad Qader Ali

محفلین
واہ رے سعودی وہابی تیری منطق! بجائے اس کے کہ ایسے اقدام اٹھائے جاتے کہ لوگ درخت کو نقصان نہ پہنچاتے، پورا درخت ہی کاٹ دیا۔
اپنی قوم کو روکوں نا،،، اپنے ملک میں چین سے نہیں رہ سکتے تو دوسروں کو کیوں برابھلا کہہ رہے ہو۔۔۔
ہماری قوم ہی حج اسکینڈل میں ملوث ہے نا۔،،، یا یہ سعودیہ عرب والے۔
تین ملین لوگوں کی مہمان نوازی ایک عشرہ کے اندر آسان بات نہیں ہے؛؛
نہ پانی کی کمی نہ کھانے کی، اگر کوئی کمی پاتے ہیں تو ان ایجنٹ کی خرابی کی وجہ سے ۔۔۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
جس صحرائی شہر کے فلک بوس ہوٹلوں کا کرایہ ایک رات کا پانچ سو سے ہزار ڈالر ہو، اُسے لاس ویگاس سے ہی تشبیہ دی جا سکتی ہے۔
منہ کو بند کردو تو اچھا ہے،،، پھر سے کہہ رہا ہوں کہاں ناپاک شہر لاس ویگاس کہا قرآن پاک میں ذکر ہونے والا مکہ مکرمہ۔
 
حسان خان

لائبریرین
اپنی قوم کو روکوں نا،،، اپنے ملک میں چین سے نہیں رہ سکتے تو دوسروں کو کیوں برابھلا کہہ رہے ہو۔۔۔
ہماری قوم ہی حج اسکینڈل میں ملوث ہے نا۔،،، یا یہ سعودیہ عرب والے۔
تین ملین لوگوں کی مہمان نوازی ایک عشرہ کے اندر آسان بات نہیں ہے؛؛
نہ پانی کی کمی نہ کھانے کی، اگر کوئی کمی پاتے ہیں تو ان ایجنٹ کی خرابی کی وجہ سے ۔۔۔

اِن سب باتوں کا اس سے کیا تعلق کے کہ سعودی وہابی مقدس مقامات کو نابود کرتے آ رہے ہیں؟
 
حسان خان

لائبریرین
تم کون ہوتے ہو فیصلہ کرنے والے۔
اگر اتنی ہی ناراضگی ہے تو مت جانا مکہ مکرمہ اور مدینۃ منورہ ،،، وہاں تو سب مسجدیں اور امام وہابی ہیں

اسی لیے تو کہہ رہا ہوں سرکار کہ مکہ اور مدینہ بھی مقبوضہ شہر ہیں۔ کیونکہ اصولی طور پر تو وہ تمام مسلمانوں کے مشترکہ مقدس شہر ہیں جنہیں سعودی وہابیوں نے جنگ عظیم اول میں عثمانی ترکوں سے چھین کر اپنی جاگیر بنایا ہوا ہے۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
مہمان نوازی نہ کہیے حضور۔ سعودیوں کے شاہی خزانے میں اس سے جو پیسہ جمع ہوتا ہے اُس پر بھی نظر رکھیے۔
نظر کا دھوکہ ہے سب ،،
میں نے دیکھا ہے پیسے کون کماتا ہے،،،،
پاکستانیوں نے اور بنگالیوں نے ہزاروں بلڈنگ سالانہ کرایے پر لیے ہوئے ہیں،،،
وہی لوگ اگے ایجنٹ کو کرایے پر دیتے ہیں۔
ابھی تمہاری عمر بہت کم ہے یہ سب تجارتی پاکستانی اور بنگلادیشی ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
میں آپ سے بات سعودیوں کی کر رہا ہوں، آپ پاکستانیوں کے عیب گنوا رہے ہیں۔

کیا مقدس مقامات کی تخریب کاری سعودی کرتے آئے ہیں یا پاکستانی؟
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
اسی لیے تو کہہ رہا ہوں سرکار کہ مکہ اور مدینہ بھی مقبوضہ شہر ہیں۔ کیونکہ اصولی طور پر تو وہ تمام مسلمانوں کے مشترکہ مقدس شہر ہیں جنہیں سعودی وہابیوں نے جنگ عظیم اول میں عثمانی ترکوں سے چھین کر اپنی جاگیر بنایا ہوا ہے۔
جس جنگ عظیم اول کہہ رہے ہیں وہ مسلمانوں اور کافروں کی جنگ نہیں تھی اور نہ یہ جنگ پوری دنیا میں ہوا تھا،،،
اور ترکوں کے بارہ میں آپ کیا جانتے ہیں،،
وہ کیسی قوم ہے اور کمال پاشا اتا ترک کون تھا۔ اور یہ کس کی چال تھی۔ صرف چند صفحات انگریزی کے پڑھ لینے سے مبلغ نہیں ہوجاتے۔
 
حسان خان

لائبریرین
'غازی' کمال اتاترک پاشا سعودی بادشاہوں اور وہابی مبلغوں سے کروڑوں درجے بہتر ایک شخص تھا جس نے جنگِ آزادی میں ترکی کو اتحادیوں سے آزادی دلوائی۔ :D
 
حسان خان

لائبریرین
تخریب کاری کی وضاحت کے کب اور کیوں ہوئی سعودی عرب میں؟

بھائی میں اوپر دو بار ایک مثال عرض کر چکا ہوں۔ سعودی مدینے میں ہی امام زین العابدین، امام جعفر صادق، امام حسن، حضرت فاطمہ، حضرت عثمان کے مزارات اور ایسے کئی دیگر مقدس مقامات اور تاریخی ورثے کو نابود کر چکے ہیں۔ اور اس پر کوئی ایک حرف بھی نہیں کہتا۔ ہاں، اگر کوئی انگریز کسی قرآن کے نسخے کو جلا دے تو سارے جنونی دو منٹ میں اپنے ہی ملک کو آگ میں جھونک دیتے ہیں۔
 
یہ مقامات کیا آپ نے یا آپ کے عزیزوں نے دیکھے ہوئے ہیں؟
الحمدللہ یہ قبریں اللہ کی شان سے مخفوظ ہیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ مٹادیا گیا ہے تو تصویریں ثبوت کے طور پر عنایت کریں۔
کیا آپ چاہتےہیں کہ کوئی غیر مسلم ہمارے قرآن کریم اور اسلامی آن و پہچان کو روندے؟
ملک کو آگ میں دوگھنے کا کام کے بارہ میں رحمان ملک سے پوچھ گچ کریں؟ یہ اس حکومت کا کام تھا انہوں نے ہی کھلی چھٹی دی اور سفارت خانے کی طرف کا راستہ بھی بند کیا؟ یہ ذمہ داری ملک کے سربراہ کی ہے اس سے پوچھیں؟
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
'غازی' کمال اتاترک پاشا سعودی بادشاہوں اور وہابی مبلغوں سے کروڑوں درجے بہتر ایک شخص تھا جس نے جنگِ آزادی میں ترکی کو اتحادیوں سے آزادی دلوائی۔ :D
پھر تو صرف افسوس کرسکتا ہوں
آپ کے علم پر کمال پاشاء جسے اب ترکی والے بھی نفرت سے دیکھتے ہیں اس بارہ میں اچھے کلمات نکالنے پر۔۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
پہلے لارنس آف عربیہ، رچرڈ برٹن اور اب جیروم ٹیلر۔ کیا یہی لوگ رہ گئے ہیں جو ہمیں بتائیں گے کہ ہم مسلمانوں کو کیا سوچنا چاہیے اور کیا کرنا چاہیے؟ لمحہء فکریہ ہے۔
اچھی بات کوئی بھی کہے اُسے سُن لینا چاہیئے اس کے لیے مسلم یا غیر مسلم کی شرط نہیں ہونی چاہیئے
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
الحمدللہ
میں سعودی عرب کو اس لئے جانتا ہوں کے وہاں میرے بہت زیادہ رشتہ دار تجارت سے وابستہ ہیں اور زیادہ تر کا کام یہی حج اور عمرہ کے لئے مکانات فلیٹ اور بلڈنگ کرائے پر دینا اور لینا، ان میں بہت سو نے تو اپنی بلڈنگ خرید رکھی ہے یعنی عرب لوکل کے نام پھر عرب کو کفالت کا پیسہ دیتے ہیں،،
اگر میں وہاں ایک مہینہ رہوں تو میرا وزن بڑھ جاتا ہے دن رات دعوتیں اور انہی لوگوں کی گاڑیوں میں ادھر ادھر۔ الحمدللہ
 
حسان خان

لائبریرین
پ
آپ کے علم پر کمال پاشاء جسے اب ترکی والے بھی نفرت سے دیکھتے ہیں اس بارہ میں اچھے کلمات نکالنے پر۔۔

آپ پتا نہیں یہ کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں ورنہ ترکی میں تو اسی فیصد آبادی اتاترک کو اپنا روحانی باپ سمجھتی ہے۔ ابھی دو دن پہلے ہی ترکی میں اتاترک کے لائے ہوئے انقلاب کی 89ویں سالگرہ اہتمام سے منائی گئی ہے۔
 
اگر میں وہاں ایک مہینہ رہوں تو میرا وزن بڑھ جاتا ہے دن رات دعوتیں اور انہی لوگوں کی گاڑیوں میں ادھر ادھر۔ الحمدللہ
چنانچہ یہی وجہ ہے کہ میں سعودیہ پر کسی بھی قسم کی کوئی تنقید برداشت نہیں کرسکتا;)
 
Top