مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

یعنی کہ کھلی دھاندلی ہورہی ہے بھرے گھر میں سب کے سامنے۔:)
ن لیگ کا ووٹ عمران کو دلوا دیا۔ اگر یہ پوسٹ نواز شریف پڑھ لے تو بے چارے کا کیا حال ہو۔:atwitsend:

اس طرح کی جائز دھاندلی سے ہی تو دوسری جماعتیں خوفزدہ ہیں کہ ان کے پکے ووٹ بھی مخالفین کو جا رہے ہیں۔ :)
 
کئی پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ باکس کے ختم ہونے کا ڈرامہ رچا کر لوگوں کو واپس لوٹایا جا رہا ہے ۔
 
یعنی کہ کھلی دھاندلی ہورہی ہے بھرے گھر میں سب کے سامنے۔:)
ن لیگ کا ووٹ عمران کو دلوا دیا۔ اگر یہ پوسٹ نواز شریف پڑھ لے تو بے چارے کا کیا حال ہو۔:atwitsend:
ہونا کیا ہے:)
دوبارہ "ہئیر ٹرانسپلانٹ" والوں کے پاس جانا پڑے گا:rolleyes:
 
لطیفہ یہ ہے کہ لاہور - این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق جو اپنی طرف سے بہت آسانی سے جیت رہے تھے ، اب خود کو ہارتا دیکھ کر تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں اور کئی گھنٹے پولنگ بند بھی رہی۔
 
میر انیس

لائبریرین
انیس ، اس میں اپنی رشتہ داروں کا ہی ووٹ ڈالا اور اس طرح کی کئی اور بے ضابطگیاں ہوئی ہوں گی مگر تحریک انصاف کبھی اقتدار اور طاقت میں نہیں آئی اور نہ ان کا الیکشن کا تجربہ ہے اس لیے وہ دھاندلی کے طریقوں میں بھی مبتدی ہیں۔ ان کے مقابلے میں جو مافیا ہیں وہ عشروں سے یہی کام کرتے آئے ہیں اور اس دفعہ تحریک انصاف کی بہت بڑی تعداد میں ووٹران نے ان کو جہاں دھاندلی کی شاید ضرورت بھی نہ ہو وہاں بھی خوفزدہ کیا ہوا ہے اور بے شمار حیلوں اور بہانوں سے اس کوشش میں ہیں۔
اسکا مطلب تو یہ ہوا کہ نیت تو انکی بھی صحیح نہیں پر وہ ابھی ذرا کچے ہیں۔ محب ہمیشہ زمینی حقائق دیکھنے چاہیئں بیکار میں دوسروں پر تہمت لگانے کا کیا فائدہ ہوگا ۔ میرا تجربہ ہے کہ بلکہ میں نے اپنی فیکٹری کے کئی افراد جن میں پاکستان کی تقریبا تمام پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں اور پاکستان کے ہر حصے کی نمائندگی کرتے ہیں سے جب اس سلسلے میں بات کی تو پتہ چلا کہ کیا کراچی اور لاہور میں دھاندلی ہوتی ہوگی جو چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں ہوتی ہے با اثر لوگ اپنے سامنے بٹھا کر ٹھپا لگواتے ہیں۔ بس چانس کی بات ہے جس کو جتنا موقع ملتا ہے وہ اتنی دھاندلی کرتا ہے ۔ اگر کراچی میں ایم کیو ایم اور لاہور میں نون لیگ دھاندلی کرتی ہے تو اسکی وجہ بھی یہی ہے کہ انکے لوگ دوسری پارٹیوں کی بانسبت زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں اسی وجہ سے چھوٹی پارٹیوں کے لوگ انکے سامنے دب جاتے ہیں۔
 
حلقہ این 125 میں ایک دھاندلی یہ کی گئی ہے کہ ڈیفنس کے ایک پولنگ اسٹیشن میں خواتین کے انگوٹھوں پر سیاہی لگا کر نشان لگوائے گئے اور الیکشن کمیشن کی مہر لگوائی ہی نہیں یعنی ان کا تحریک انصاف کو ڈالا گیا ووٹ ضائع گیا۔
حامد خان اس مسلسل چلنے والی دھاندلی پر وہاں پہنچے اور پھر صورتحال تبدیل ہوئی۔

اس طرح کی کاروائی اور بہت سے حلقوں میں بھی جاری ہے، جس کو اطلاع ملے وہ بھی اس دھاگے میں لکھتا جائے۔
 
اسکا مطلب تو یہ ہوا کہ نیت تو انکی بھی صحیح نہیں پر وہ ابھی ذرا کچے ہیں۔ محب ہمیشہ زمینی حقائق دیکھنے چاہیئں بیکار میں دوسروں پر تہمت لگانے کا کیا فائدہ ہوگا ۔ میرا تجربہ ہے کہ بلکہ میں نے اپنی فیکٹری کے کئی افراد جن میں پاکستان کی تقریبا تمام پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں اور پاکستان کے ہر حصے کی نمائندگی کرتے ہیں سے جب اس سلسلے میں بات کی تو پتہ چلا کہ کیا کراچی اور لاہور میں دھاندلی ہوتی ہوگی جو چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں ہوتی ہے با اثر لوگ اپنے سامنے بٹھا کر ٹھپا لگواتے ہیں۔ بس چانس کی بات ہے جس کو جتنا موقع ملتا ہے وہ اتنی دھاندلی کرتا ہے ۔ اگر کراچی میں ایم کیو ایم اور لاہور میں نون لیگ دھاندلی کرتی ہے تو اسکی وجہ بھی یہی ہے کہ انکے لوگ دوسری پارٹیوں کی بانسبت زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں اسی وجہ سے چھوٹی پارٹیوں کے لوگ انکے سامنے دب جاتے ہیں۔

میں بیکار میں نہیں لگوا رہا بلکہ میں تو تصاویر اور ویڈیو تک شیئر کر رہا ہوں۔

اب آپ سب کو ایک ہی سانس میں لپیٹنا چاہیں تو اس بات کو تو میں نہیں مان سکتا۔ تحریک انصاف کے ووٹروں کی بہت بڑی تعداد نکلی ہے اور اسے اگر کوئی نہ ماننا چاہے تو وہ اس کا حقائق سے آنکھیں چرانا تو ہو سکتا ہے زمینی حقیقت نہیں۔
 
ساجد

محفلین
حصہ بقدر جثہ ہر پارٹی نے جہاں بھی موقع ملا خوب خوب دھاندلی کی ہے اور چلتر بازی کے جوہر آزماتے ہوئے الزام اپنے مخالفین پر لگائے ہیں۔ ہم عوام اگر سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں تو "رفیق" اور "رقیب" کا فرق روا رکھے بغیر اس بات کو کشادہ دلی سے مان لیں کہ "سعد" کوئی بھی نہیں ہے سبھی چور ہیں اور اس حمام میں ننگے بھی۔
 
یہ ہے بالکل صحیح بات۔۔۔(y)
 
ہمارے پشاور این اے 02 سے ابھی تک انجیئر حامد الحق کامیاب جارہا ہے میرے گلبرگ کے پولنگ اسٹیشن سے ابھی ابھی رزلٹ اناونس ہوا ہے اور اس مین514 ووٹ لیئے ہیں جب کہ دوسے امید وار 77 اور 66 کی رفتار سے جارہے ہیں انشاء اللہ ارباب عالمگیر شوہر نامدار عاصمہ عالمگیر کو عبرت ناک شکست ہوگی
 
حصہ بقدر جثہ ہر پارٹی نے جہاں بھی موقع ملا خوب خوب دھاندلی کی ہے اور چلتر بازی کے جوہر آزماتے ہوئے الزام اپنے مخالفین پر لگائے ہیں۔ ہم عوام اگر سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں تو "رفیق" اور "رقیب" کا فرق روا رکھے بغیر اس بات کو کشادہ دلی سے مان لیں کہ "سعد" کوئی بھی نہیں ہے سبھی چور ہیں اور اس حمام میں ننگے بھی۔

ساجد ، جو جماعت کبھی اقتدار میں ہی نہیں آئی اور جس کے کارکن سرکاری نوکریوں اور عہدوں سے نہیں نوازے گئے۔ جو الیکشن میں دھاندلی تو ایک طرف لڑنے کا بھی تجربہ نہیں رکھتے وہ عشروں سے الیکشن لڑنے ، کرپشن اور دھاندلی کا وسیع تجربہ رکھنے والوں کے مقابلے میں دھاندلی کر سکے گی۔ یہ اصل میں مسلم لیگ کے ساتھ تحریک انصاف کو لپیٹنا ہی ہو سکتا ہے اور کچھ نہیں۔

اب تک شہری حلقوں میں تحریک انصاف کا بہت زیادہ ووٹر نکلا ہے اور جہاں وہ ہاری ہے وہ دیہات کے علاقہ ہی ہیں جس کی وجہ سب جانتے ہیں کہ لوگوں کی کم تعلیم اور برادری ، دھڑے کی مضبوط سیاست کے ساتھ ساتھ قومی مسائل سے زیادہ حلقہ کے مسائل اور تھانہ کچہری میں الجھے رہنا ہے۔

میں تحریک انصاف کے دوسرے نمبر پر آنے کو بھی تحریک انصاف کی بڑی کامیابی سمجھوں گا۔ بہت بڑے مافیا اور ہر طرح کی سہولت سے میسر مخالفین کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنا ایک بڑی کامیابی ہے بذات خود۔
 
چلو یار مان لیا کہ پی ٹی ائی کامیاب ہوگئی ہے محب علوی
مبارک ہو بہت بہت۔ کے پی کے میں اس کی حکومت ہوگی۔ وہاں سے ڈرون روکنا بھی اسان ہوگا
 
خان صاحب ، مسلم لیگ اس طرح سے کامیاب نہیں ہو گی جیسا اس نے خواب دیکھا تھا۔

بظاہر لگ رہا ہے کہ اسے اتحاد کرنا پڑے گا اور اگر پی پی سے ہی کرنا پڑا تو پھر جو حکومت وہ کرے گی اس کا اندازہ ہو جائے گا۔

دوسرا تحریک انصاف اپوزیشن کی قیادت کرے گی تو حکومت کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا جیسا پی پی کو مسلم لیگ کی دوستانہ اپوزیشن سے ہوا تھا۔

تحریک انصاف کے ووٹر نے بہت ووٹ ڈالا ہے اور یہ بہرحال ثابت کر دیا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ یہ صرف حمایتی ہیں اور ووٹ نہیں ڈالیں گے وہ دیکھ سکتے ہیں۔
 
ہاں ہاں ڈالا ہے ووٹ ۔کیوں نہیں۔
پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر چلنا پڑے گا۔ اچھا ہے اگر پی ٹی ائی اور ن میں تعاون ہوتا ہے پاکستان کی ترقی کے لیے۔ دونوں کا یہ مطمع نظر ہے

انشاللہ ن اکیلے ہی حکومت بنائے گی۔ مگر تعاون کے لیے سب سے بات کرے گی۔ ملک مشکل میں ہے ملکر چلنا درست ہے۔ عمران کے گردن سے سریا نکل گیا تو اچھا ہے
 
جہانزیب

محفلین
جس طرح کراچی میں ایم کیو ایم مافیا نے بدمعاشی اور دھاندلی جاری رکھی ہوئی ہے ویسے ہی پنجاب میں جہاں جہاں موقع مل رہا ہے یہی کام مسلم لیگ ن نے پکڑا ہوا ہے۔ دونوں مافیا اپنا وہی زور لگا رہے ہیں جو وہ عشروں سے لگا رہے ہیں۔

ایک ویڈیو

بھائی جان یہ ضمنی انتخابات کی ویڈیو آج عام انتخابات والے دن لگا رہے ہیں، بیچ کا سارا عرصہ کہاں تھے؟
 
ساجد

محفلین
ہاں ہاں ڈالا ہے ووٹ ۔کیوں نہیں۔
پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر چلنا پڑے گا۔ اچھا ہے اگر پی ٹی ائی اور ن میں تعاون ہوتا ہے پاکستان کی ترقی کے لیے۔ دونوں کا یہ مطمع نظر ہے

انشاللہ ن اکیلے ہی حکومت بنائے گی۔ مگر تعاون کے لیے سب سے بات کرے گی۔ ملک مشکل میں ہے ملکر چلنا درست ہے۔ عمران کے گردن سے سریا نکل گیا تو اچھا ہے
اس کا مطلب یہ ہو گا کہ "غیر روایتی سیاست ٹھاہ" اور ساتھ ہی "تبدیلی" کے نعرے کا کباڑہ۔:)
 
arifkarim

معطل
اس کا مطلب یہ ہو گا کہ "غیر روایتی سیاست ٹھاہ" اور ساتھ ہی "تبدیلی" کے نعرے کا کباڑہ۔:)
کیا مطلب؟ تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے ان افواہوں کا صاف انکار کر دیا ہے کہ تحریک انصاف روایتی چوروں لٹیروں یعنی ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے کسی قسم کا کوئی اتحاد کرے گی:
http://insaf.pk/News/tabid/60/artic...m-an-alliance-with-PPP-or-PMLN-Dr-Mazari.aspx

تحریک انصاف کا منشور تبدیلی ہے، اقتدار کا حصول نہیں۔
 
Top