جبکہ یہاں تو ایسا کچھ نہیں دکھتا جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے ہیں نا تو مغرب زدہ ہیں اور نہ ہی اپنے سے اپر کلاس کو فالو کرتے ہیں۔ چاہے کسی نے ن لیگ کو ووٹ دیا ہے یا پی ٹی آئی کو سب کا جذبہ ایک ہی تھا کہ وہ ملک میں تبدیلی لانا چاہ رہے تھے اور وہ تنگ آگئے تھے ہر بار غلط لوگوں کو منتخب کرکے اور بعد میں پچھتا کے۔
میرا اپنا ذاتی خیال یہ ہے بھیا کہ ن لیگ کو اگر زیادہ نوجوانوں نے ووٹ کیا ہے ناں تو وہ ان کی لیپ ٹاپ سکیم کی وجہ سے ہے۔ اسٹوڈنٹس کو اچھا نہیں لگ رہا تھا کہ لیپ ٹاپ تو ان کو ن لیگ کی طرف سے ملے ہوں اور ووٹ وہ کسی اور کو دیں۔ حالانکہ ہمیں لیپ ٹاپ دے کر اس بات پر باؤنڈ تو نہیں کیا گیا۔
یہ انسان کی فطرت ہے کہ جو اس کی کچھ مدد کرتا ہے جواب میں وہ بھی اچھا ہی کرتا ہے۔
جن لوگوں نے پی ٹی ائی کوووٹ دیے ہیں وہ اچھی نیت رکھتے ہیں مگر وہ پاکستان کے بڑے عوامی طبقے سے تعلق نہیں رکھتے۔ نہ وہ پاکستان کی مخصوص سیاست کو سمجھتے ہیں۔ پاکستان کی سیاست صرف لاہور پنڈی کی سیاست نہیں۔
عمومی طور پر پی ٹی ائی ملک کے عوام کی فرسٹریشن کو ایکسپلائٹ کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ وہ کے پی کے میں اس لیے کامیاب رہی کہ وہاں کے عوام کی حالت بہت خراب ہے اور انھیں یہ بات کہ ہم جنگ سے نکل ائے گے۔ ہم ڈرون گرادیں گے بہت اپیل کرتی ہے۔ پنجاب میں کوئی ڈرون حملہ نہیں نہ ہی اتنے بم پھٹ رہے ہیں اوپر سے شہباز کی کارکردگی۔ لہذا پی ٹی ائی یہاں سے کامیاب نہیں ہوسکی۔
بدقسمتی سے پی ٹی ائی اپر کلاس، اپر مڈل کلاس کی ہی ہے۔ باقی لوگ بس اسی وجہ سے کہ اپر کلاس یا اپر مڈل کلاس اس کے ساتھ ہے دیکھادیکھی چل رہی ہے