مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی ‏راولپنڈی سے

جاسم محمد

محفلین
ہماری لڑائی نہیں تھی راولپنڈی سےصلح ہوگئی ہے، ترجمان شریف خاندان محمد زبیر
مئ 12, 2021
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی ‏راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے محمدزبیر نے کہا کہ سیزفائر یا ‏صلح کے بارے میں نہیں پتہ لیکن ہمارے تعلقات اچھےہیں ہم جب مطمئن ہوں گےتواس کاباقاعدہ ‏بتائیں گےبھی۔

محمدزبیر نے کہا کہ میری ملاقاتیں ہوتی تھیں توکبھی ڈیل یاکوئی ریلیف نہیں مانگا، کسی کوبھی ‏حب الوطنی کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جذباتی شخص ہیں استعفےدینےپڑےتووہ اسمبلی توڑدیں گے ملک ‏میں انارکی نہیں ہونے دیں گےملکی مفادمیں جوبھی ہوگا کریں گے، بجٹ منظورنہیں ہواتوموجودہ ‏سیاسی کارخ ہی تبدیل ہوجائےگا حکومتی پارٹی میں ایسےلوگ ہوں گےجوعمران خان کیخلاف ‏ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کوضمنی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی ہے موجودہ ‏حکومت کی کارکردگی کیاہےجس کی بنیاد پر الیکشن جیتےگی۔
 
علی وقار

محفلین
مسلم لیگ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر زیادہ دور تک نہیں چل سکتی ۔منقسم سوچ اور ہر دوسرے تیسرے ماہ بدلتے بیانیے کے ساتھ گیم بن نہیں سکے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
مسلم لیگ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر زیادہ دور تک نہیں چل سکتی ۔منقسم سوچ اور ہر دوسرے تیسرے ماہ بدلتے بیانیے کے ساتھ گیم بن نہیں سکے گی۔
ن لیگ کے پاس پنجاب میں ٹھیک ٹھاک ووٹر تو ہے پر اس کو دینے کیلئے ہے کچھ نہیں۔ ان کے تجربہ کار معیشت دان اسحاق ڈار نے جو معیشت کا حشر کیا تھا اس کا ذکر تو جنرل باجوہ آج بھی صحافیوں کیساتھ ملاقاتوں میں کرتے پائے جاتے ہیں۔ یہ تلخی اتنی جلدی ٹھیک ہونے والی نہیں۔
باقی جہاں تک شہباز شریف کا معاملہ ہے تو ان سے اپوزیشن ٹھیک سے نہیں ہو رہی، سلیکٹ ہو جانے کے بعد حکومت کیا خاک کریں گے۔ کم از کم سوشل میڈیا تک ن لیگی دانشور اس یوٹرن کی شدید الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں۔ لیکن وہاں بھی انصافیوں نے ان کو تگنی کا ناچ نچوا دیا ہے۔
 
یوتھیوں کو کیا پتہ معیشت کا وہ تو انکا تو کذاب نیازی بھی ماشیت کو ہی جانتا ہے اسحاق ڈار پوری تحریک انصاف اور باجوے سمیت سب جرنیلوں سے زیادہ کامپی ٹنٹ ہے۔ اس نے ان اخروٹوں کو فنڈز کی نا کی جسکی جلن اب تک مچی ہوئی ہے باجوے کو اور اسکی عقل اور نیازی کی عقل میں انس بیس کا ہے فرق ہے وہ کہتا ہے قرضہ لیکر جی ڈی پی بڑھا دیا ہاہاہاہاہا قرضہ مائنس ہوتا ہے سرکار۔
بہرحال یوتھئے ہی ایسے نکموں کی بات مانتے ہیں۔
جو لیگی مخالفت کر رہے ہیں کیا وہ جی ایچ کیو بزور بازو فتح کرنا چاہتے ہیں۔ ؟ بھئی عوامی طاقت دکھا کے پھر اگر مخالف میز پر آجائے توبات کرتے ہیں اسلام بھی یہی اور سیاست بھی یہی ہوتی ہے پتہ نہیں کونے سکولوں میں پڑھتے رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ بیالیس کو سویلین سائیڈ پر لے جانا اور مکمل سپریمسی کے اصول کو ترک نہیں کرنا اور بات چیت سے یہ ملے تو گڈ ہی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
قرضہ لیکر جی ڈی پی بڑھا دیا ہاہاہاہاہا قرضہ مائنس ہوتا ہے سرکار۔
ڈالروں میں لیا گیا قرضہ جی ڈی پی بڑھنے سے مائنس نہیں ہوتا کیونکہ ان کی ادائیگی ڈالروں میں ہی کرنی ہوتی ہے۔ جو صرف ملکی برآمداد بڑھانے سے ممکن ہے۔ جب سے منحوس نواز شریف پہلی بار وزیر اعظم بنا ہے ملکی برآمداد مسلسل زوال پزیر ہیں

Top