جاسمن

لائبریرین
رفتہ رفتہ قہقہوں کے رنگ پھیکے پڑ گئے
ہونٹ تھے سرسبز لیکن وہ ہنسی دھانی نہ تھی
(عدنان محسن)
 

طاہر شیخ

محفلین
تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو
آنکھوں میں نمی ہنسی لبوں پر
کیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو

کیفی اعظمی
 

ام اویس

محفلین
تمھاری مسکراہٹ میں بھی ہوتی ہے بہت تلخی
مرے بھی غم چھلک جاتے ہیں میرے مسکرانے میں
زاہد شیخ
 

سیما علی

لائبریرین

سنے قہقہے تو سن لو یہ فغانِ چشمِ تر بھی!!
کہ داستاں میں شامل یہ حدیثِ مختصر بھی


صوفی غلام مصطفیٰ تبسم
 

سیما علی

لائبریرین
تضادِجذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کرو گے؟؟؟؟؟؟؟؟
میں رو رہا ہوں تو ہنس رہے ہو، میں مسکرایا تو کیا کرو گے؟

قابل اجمیری
 
Top