سیما علی

لائبریرین
ذرا دیکھیے تقریباً اشعار میں مسکرانے کے یا خوشی کے محض الفاظ استعمال ہوئے ہیں موضوع ان میں بھی غم ہی ہے
وہ دل لے کے خوش ہیں مجھے یہ خوشی ہے
کہ پاس ان کے رہتا ہوں میں دور ہو کر!!
جلیل مانک پوری

ایک وہ ہیں کہ جنہیں اپنی خوشی لے ڈوبی!!!
ایک ہم ہیں کہ جنہیں غم نے ابھرنے نہ دیا

آزاد گلاٹی
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ہے خوشی اپنی وہی جو کچھ خوشی ہے آپ کی
ہے وہی منظور جو کچھ آپ کو منظور ہو
مرزا مسیتابیگ منتہی
 

لاریب مرزا

محفلین
اک سادہ تبسم میں وہ جادو ہے کہ پہروں
ڈوبے ہوئے اک نغمہء خاموش میں رہیے!!

(شان الحق حقی)

جاسمن آپی، براہِ کرم عنوان میں "تبسم" بھی شامل کر لیجیے. :)
 

سیما علی

لائبریرین
ہنسی تھمی ہے ان آنکھوں میں یوں نمی کی طرح
چمک اٹھے ہیں اندھیرے بھی روشنی کی طرح

مینا کماری
 

سیما علی

لائبریرین
تجھے ہم دوپہر کی دھوپ میں دیکھیں گے اے غنچے
ابھی شبنم کے رونے پر ہنسی معلوم ہوتی ہے

شفیق جونپوری
 

سیما علی

لائبریرین
نہ رونا ہے طریقہ کا نہ ہنسنا ہے سلیقہ کا
پریشانی میں کوئی کام جی سے ہو نہیں سکتا

داغؔ دہلوی
 

سیما علی

لائبریرین
کیا بیٹھنا کیا اٹھنا کیا بولنا کیا ہنسنا
ہر آن میں کافر کی اک آن نکلتی ہے

مصحفی غلام ہمدانی
 
Top