دل میں طوفان ہو گیا برپا تم نے جب مسکرا کے دیکھ لیا
سیما علی لائبریرین جولائی 7، 2021 #62 دبی دبی سی وہ مسکراہٹ لبوں پہ اپنے سجا سجا کے وہ نرم لہجے میں بات کرنا ادا سے نظریں جھکا جھکا کے
سیما علی لائبریرین جولائی 7، 2021 #63 یوں مسکرائے جان سی کلیوں میں پڑ گئی یوں کب کشا ہوے کہ گلستاں بنا دیا!!!! اصغر گونڈوی
سیما علی لائبریرین جولائی 7، 2021 #64 ﮨﺮﻣﺼﯿﺒﺖ ﮐﺎ ﺩﯾﺎ ﺍﯾﮏ ﺗﺒﺴﻢ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ۔ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮔﺮﺩﺵ ﺩﻭﺭﺍﮞ ﮐﻮ ﺭﻻﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ۔ ﻓﺎﻧﯽ ﺑﺪﺍﯾﻮﻧﯽ
سیما علی لائبریرین جولائی 7، 2021 #65 جیسے پو پھوٹ رہی ہو جنگل میں یوں کوئی مسکرائے جاتا ہے احمد مشتاق
وسیم محفلین جولائی 8، 2021 #66 جن کے ہونٹوں پہ ہنسی پاؤں میں چھالے ہوں گے ہاں وہی لوگ تمہیں چاہنے والے ہوں گے پرواز جالندھری
وسیم محفلین جولائی 8، 2021 #67 وہ جو گیت تم نے سنا نہیں میری عمر بھر کا ریاض تھا میرے درد کی تھی داستاں جسے تم ہنسی میں اڑا گئے امجد اسلام امجد
وہ جو گیت تم نے سنا نہیں میری عمر بھر کا ریاض تھا میرے درد کی تھی داستاں جسے تم ہنسی میں اڑا گئے امجد اسلام امجد
سیما علی لائبریرین مئی 3، 2022 #68 نکل کے آنکھوں سے بس گئے ہیں افق پہ سارے یہ رنگ پھیکے گزشت آنچہ گزشت یاؔور اٹھاؤ نغمے کوئی خوشی کے یاور ماجد
نکل کے آنکھوں سے بس گئے ہیں افق پہ سارے یہ رنگ پھیکے گزشت آنچہ گزشت یاؔور اٹھاؤ نغمے کوئی خوشی کے یاور ماجد
جاسمن لائبریرین اگست 17، 2022 #69 ہنسی ہنسی میں اُڑائی ہیں تلخیاں کتنی انہیں شمار جو کرتے تو مر گئے ہوتے
نیرنگ خیال لائبریرین اگست 18، 2022 #70 یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا تھا بہت کڑا یہ مقام پر، کئی ایک اس سے فزوں بھی تھے ابھی عقل آ بھی گئی تو کیا، ابھی ہنس دیئے بھی تو کیا ہوا ہمی دشتِ عشق نورد تھے، ہمی لوگ اہلِ جنوں بھی تھے محمداحمد
یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا تھا بہت کڑا یہ مقام پر، کئی ایک اس سے فزوں بھی تھے ابھی عقل آ بھی گئی تو کیا، ابھی ہنس دیئے بھی تو کیا ہوا ہمی دشتِ عشق نورد تھے، ہمی لوگ اہلِ جنوں بھی تھے محمداحمد