مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

نبیل

تکنیکی معاون
معزز حاضرین مشاعرہ بے ادباں و بے تکاں، اب آپ کے سامنے اس محفل کی غمزدہ رکن خوشی اپنا کلام پیش کریں گی۔ اے خوشی اتنی غمزدہ شکل بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اپنا کلام پیش کرنے کو کہا ہے، کوئی ادھار نہیں مانگ لیا۔
 

خوشی

محفلین
میں شاعر تو نہیں مگر جب سے‌دیکھا یہ فورم شاعری آگئی
میں لیڈر تو نہیں مگر جب سے دیکھایہ فورم لیڈری آ‌گئی

ابھی آئی ہوں مجھے سانس تو لینے دیں پھر لکھتی ہوں
 

خوشی

محفلین
آئی ہوں اتنے دن کے بعد کچھ خیال کیجئے
چلائیں نہ طنز کے تیر کچھ خیال کیجئے

اس محفل سے محبت بڑھتی جاتی ھے
کرتے تھے آپ یاد کیا کچھ خیال کیجئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے میں سونے جا رہا ہوں۔ ابن سعید جب تک آن لائن ہیں وہ اس مشاعرے کی صدارت کرتے رہیں گے۔ خیال رکھیں کہ بالکل ہی مچھلی بازار ہی نہ بن جائے یہ مشاعرہ، ورنہ وہی انتظامی چھری پھیر دی جائے گی۔ :sleepy:
 
ہا ہا ہا ہا ہا

یعنی جاتے جاتے بجلی کے جھٹکوں والی چھڑی میرے ہاتھ میں تھما گئے۔ میں تو بس اسی پیغام کو کوٹ کر دیا کروں گا اگر بات بگڑی جس کے امکانات کم ہیں۔
 

خوشی

محفلین
مجھے صدر مشاعرہ نے غمزدہ کہہ کے مخاطب کیا ھے میں احتجاجا مشاعرے سے واک آؤٹ کرتی ہوں









چند منٹ کے لئے
 
مانا کہ شاعرہ ہیں بڑی زور دار آپ
مس مشاعرہ بھی بنیں بار بار آپ

اتنے سے کام پھر بھی نہیں چل سکے گا آج
مائک یہ آ کے تھام لیں پھر ایک بار آپ
 
یوں روٹھ کر کے آپ کا جانا فضول تھا
جب لوٹ ہی گئی تھیں تو آنا فضول تھا

بولیں گے مجھ سے آ کے سبھی دیکھ لینا آپ
حضرت سعود ان کو منانا فضول تھا۔
 

خوشی

محفلین
شعر پہ شعر سنائے جاتی
بن کہے بات بڑھائے جاتی
درد ہوتا نہ کندھے میں اگر
آپ سنتے اور میں سنائے جاتی
 
آہ ظالم نے کہی کیا خوب اترانے کے بعد
جڑ دیا احسان تھوڑی دیر چلانے کے بعد

عذر بھی کوئی سنے کیا کیا سنا جاتے ہیں لوگ
رکھ دیا مائک فقط اک شعر کہہ پانے کے بعد
 

خوشی

محفلین
روٹھ کر جاتے تو لوٹ کے آتے نہیں
بات کہہ کے اس کو بدل پاتے نہیں

آپ کو جانے کس بات کا گمان ھے
ہم تو بنا فرمائش شعر سناتے نہیں
 

موجو

لائبریرین
آگیا نا میں‌ خوشی ترے جانے کے بعد
گلا جس کا دکھے گا ایک ہی گانے کے بعد
گندا خود کو سمجھتا نہیں‌سال بھر نہانے کے بعد
سوچتا ہو دھر نہ لیا جاؤں‌ کلام چرانے کے بعد
پھڈے می‫‫ں ٹانگ تو آہی گئی شعرسنانے کے بعد
اس لیے نکلتا ہوں‌یہی دو چار سنانے کے بعد
کلام بے مثل رکھ لینا تم میرے جانے کے بعد
نام مرا نہ بتانا شعر یہ سب سنانے کے بعد
 
Top