مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

عین عین

لائبریرین
بہت دنوں کے بعد میں نے عرض کیا ہے اور وہ یہ عرض کیا ہے ،

اُڑ گئی پُھر سے وہ چڑیا جونہی اس کے پر کُھلے
کیسے کھلے، کیونکر کھلے، باہر کھلے، اندر کھلے

میں نے بڑھئی سے کہا کہ بھائی کچھ ایسا کرو
یہ جو دروازہ ہے یہ اندر نہیں باہر کُھلے

شاعری کرتا ہوں میں کچھ اس قدر دشوار سی
معنی اشعار میرے مجھ پہ بھی کیونکر کھلے

رات کی ساری کہانی صبح دم یوں کھل گئی
خیمہ گاہ ذات میں چھوڑ آئے ہم بستر کھلے

ایسی ویرانی میں ہیں یہ بھی غنیمت دوستو
کس بھلے مانس نے چھوڑے دشت میں خچر کھلے
 

عین عین

لائبریرین
اور بہت دنوں کے بعد شمشاد (دشمن و مخالف لڑائی جھگڑا و خاص طور پر مذہبی بحث) کی نذر کرنے کے لیے عرض کیا ہے

بات کرنے نہیں دیتے مکمل
کر دیتے ہیں دھاگا مقفل
ہمیں دیتے نہیں ایک بھی پل
کہ مچا سکیں ہم کوئی ہلچل
 

شمشاد

لائبریرین
جناب آپ بیشک ہلچل مچائیں اور جتنی جی چاہے مچائیں لیکن ایک حد کے اندر رہ کر۔

یہاں پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف مزاح نگار لہری کی ایک بات یاد آئی۔

ٹی وی پر ایک فلمی بحث و مباحثہ میں بہت سے شرکاء کے درمیان فلموں میں عُریانی پر بات ہو رہی تھی جس میں ہر شریک نے عریانی کی سخت مخالفت کی۔ جبکہ لہری نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ عریانی ہونی چاہیے اور بالکل ہونی چاہیے لیکن ایک حد کے اندر۔ جب شرکاء نے اعتراض کیا تو لہری کہنے لگے کہ دیکھیں بھائی جب آپ نہانے جاتے ہیں، تو کپڑے اتارتے ہیں، عریاں ہوتے ہیں۔ ہوتے ہیں ناں، لیکن وہ غسلخانہ جس میں آپ نہا رہے ہیں وہ ایک حد ہے۔

تو عارف بھائی آپ جتنا جی چاہے غل مچائیں، جتنی جی چاہے دہائی دیں، جتنی جی چاہے ہلچل مچائیں، لیکن ایک حدکے اندر۔
 
میری جانب سے محفل کی سالگرہ کے لیے آخری آئٹم پیش خدمت ہے۔ اس کے بعد میں کچھ ہفتوں کے لیے پاکستان جا رہا ہوں۔ :)

عرض کیا ہے۔۔


میک اپ کی دبیز تہوں کو چڑھا کر
ان حسینوں کا دوسرا جنم دیکھتے ہیں

ہیں لائق توجہ فلسفہ ہائے نو بہ نو
کھا کر پکوڑے گرماگرم دیکھتے ہیں

باجا تو ہم نے بجا ہی لیا ہے
آؤ بجا کر ڈرم دیکھتے ہیں

ان کو پسند ہے کرنا یاروں کی خاطر
لگا کر فلم وہ بلم دیکھتے ہیں

سنا کر شعر وہ کھاتے ہیں انڈے
ستم بالائے ستم دیکھتے ہیں

چلیں وہ ریمپ پر جب مستانی چال
تھام کر دل ہم ہر قدم دیکھتے ہیں

:hatoff:
چلیں وہ ریمپ پر جب مستانی چال
تھام کر دل ہم ہر قدم دیکھتے ہیں

کیا بات ہے ۔۔
 
Top