السلام علیکم،
مطالعہ کے شائق تمام حضرات مثلاً جناب وارث صاحب، سخنور صاحب، مغل صاحب اور دیگر کرم فرماؤں سے استفسار ہے کہ کیا مشتاق احمد یوسفی کی کتاب ' آب گم' کے بعد کوئی نئی کتاب مارکیٹ میں آئی ہے؟
جواب کے لئے پیشگی شکر گذار ہوں۔
فاروق صاحب،
آپ کی اردو کی تصحیح کے لئے معافی چاہتا ہوں۔ غالبآ آپ
'معذرت چاہتے ہوئے' لکھنا چاہتے تھے۔
1۔ کرنل محمد خان نے اپنی ساری مزاحیہ کتب کو ایک کتاب "تصنیفاتِ کرنل محمد خان" میں جمع کر دیا ہے۔ کیا ہم یوسفی صاحب سے بھی ایسی توقع رکھ سکتے ہیں؟ اس طرح یوسفی صاحب کو پڑھنے اور ان پر لکھنے والوں کو سہولت بھی ہو جائے گی۔
2۔ یوسفی صاحب کے فن و شخصیت پر لکھے گئے اب تک 10 سے زائد اہم مضامین مطالعے سے گزرے ہیں۔ کیا یوسفی صاحب نے اس قسم کے مضامین کا ریکارڈ رکھا ہے؟ تاکہ کبھی یہ مواد بھی کتابی شکل میں سامنے آئے۔
3۔ کیا یوسفی صاحب کے فن و شخصیت پر پی-ایچ-ڈی کا مقالہ تحریر کرنے کے لیے کوئی اُن تک رجوع ہوا ہے؟
شکریہ۔ ہاں ، آپ کا کہنا بھی درست ہے۔ مگر یوسفی صاحب کی چونکہ اب تک صرف 4 کتب ہیں اور اگر وہ اپنی متوقع پانچویں کتب کو بھی ملا کر ایک مجموعہ اپنی ہی نگرانی میں شائع کروا دیں تو یہ ایک نئی روایت قائم ہو جائے گی۔کرنل محمد خان کا تو انتقال ہوچکا ہے۔ اسی لئے ان کا ایک مجموعہ پبلشر نے شائع کر دیا ہے۔ مگر یوسفی صاحب ماشااللہ ابھی بقیدِ حیات ہیں۔ بہرحال آپ کے سوالات یوسفی صاحب تک پہنچا دئیے جائیں گے۔
اپنی زندگی میں ہی اپنے کلیات شائع کروانے کی بھی کئی ایک امثال موجود ہیں
دراصل وہ دوست اپنی مصروفیات کی وجہ سے ابھی تک ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔ خیر آپ یوسفی صاحب کی کچھ ویڈیوز ملاحظہ فرمائیں۔میں نے یہ دھاگہ آج ہی دیکھا ہے۔ ان سوالات کے جواب کب تک ملیں گے۔ میں یوسفی صاحب کی اگلی کتاب پڑھنے کے لیے بے چین ہوں۔
اگر ان کی کوئی تصویر بھی یہاں پوسٹ کر دی جائے تو بہت اچھا ہوگا.