علی ذاکر
محفلین
علی ذاکر،
سب سے تو پهلے گذارش هے که آپ ذاتیات پر نه آئیں، یه اچھی بات نهیںْ اگر آپ کو کوئی شکایت یا پرابلم هے تو پهلے اسے اچھے طریقے سے پوچھ کر حل کرنے کی کوشش کر لیںْ.
مہوش!
میرے بات کرنے کاعام سا انداز ہے اسے آپ ذاتیات خیال نہ کریں!
احسان فراموشی کی بات اس ویڈیو کے تناطر میں میں نے کهی هے
ویڈیو میں مشرف پر الزام لگایا گیا تھا که اُس نے صرف کراچی میں کام کیا هے اور اسی لیے صرف کراچی سے هی اسکی تعریف و توصیف کی جاتی هے، یه وه الزام هے جو که میڈیا میں خوب اچھالاجا رها هے، اور اس پر مصطفی کمال نے حقیقت دکھائی تھی که میڈیا کا یه الزام کسقدر غلط هے کیونکه بلوچستان میں جتنا ترقیاتی کام مشرف صاحب نے کروایا هے اس کے مقابلے میں کراچی کا ترقیاتی کام پچھلے ساٹھ سالوں میں سب سے زیاده هوتے هوئے بھی مونگ پھلی کے دانے کے برابر هے
یہ بات میرے علم میںپہلی دفعہ آئ ہے کہ عوام ایم کیو ایم پر مشرف کی بے جا حمایت کا الزام اس لیئے لگاتے ہیں کہ ان کے خیال میں مشرف نے کراچی میںسب سے زیادہ کام کروائے ہیں---حالانکہ انہیں ترقیاتی کام کہنا ہی کم عقلی ہے کہ اس طرح کا کام انسانی بنیادی،حقوق و ضروریات میں شمار ہوتا ہےاور تقریبآ اسی قدر کام لاہور میں بھی ہوا ہے !
اور پھر مصطفی کمال نے یه کها تھا که اهل کراچی ترقیاتی کاموں پر جو مشرف کی اتنی تعریف و توصیف کرتے هیں تو اس کی وجه یه هے که وه احسان فراموش نهیں هیں اور اپنے محسن کو بھولے نهیں هیں
تو یه احسان فراموشی کا بیچ میں ذکر اس ویڈیوں کے سیاق و سباق کے حوالے سے آیا هے جس میں مصطفی کمال نے بلوچستان کی ترقی کا هی ذکر کیا اور عوام کا ذکر نهیں کیا تھا اور میں نے اُس کی بات مکمل کی هے که بلوچستان کی عوام بھی اپنے محسن کو نهیں بھولی هے اور انتخابات میں مشرف کی وجه سے هی ق لیگ کو اتنا کچھ هو جانے اور میڈیا کے منفی پروپیگنڈه کے باوجود سب پارٹیوں سے زیاده ووٹ ملےْ حالانکه اتنے منفی پروپیگنڈه کے بعد اتنے ووٹ ملنا معجزه هی هے
گویا مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ لاہور کی عوام احسان فراموش ہے کیا اسے شہری یا صوبائ تعصب میں شمار نہیں کیا جانا چاہیئے؟ بلوچستان بدقسمتی سے سرداروں کے چنگل میں پھسا ہوا ہے اور ایک سردار اپنے علاقے میں کسی بھی پارٹی طرف سے الیکشن لڑے تو وہ کامیاب ہو ہی جاتا ہے یعنی بلوچ عوام کو تعلیم سے محروم رکھ کر شعور سے بیگانہ کر دیا گیا ہے اسلیئے مشرف یا ق لیگ کو کریڈٹ دیان میرے خیال میں ایک بے جا بات ہوگی---------باقی بات تو آپ سے کراچی والے ہی کر سکتےہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاہم پاکستان کی عوام کو احسان فراموش کہنا انتیائ تکلیف دے بات ہے!
مع السلام