مہوش علی
لائبریرین
مہوش بہن یہ اردو فورم ہے تو اردو میں لگائیں ۔ میں تو نرا جاہل ہوں اتنی جلدی مشرف بہ ایمان ہونے کا نہیں اور وہ بھی انگریزی کے رعب میں
بھائی کچھ رحم کیجئے یہ اتنی بڑی لسٹ ترجمہ کرتے کرتے تو حآلت خراب ہو جائے گی اور میرا تو کمپیوٹڑ بھی نہیں کام کر رہا اس لیے چھوٹے سے لیپ
تاپ سے لکھ رہی ہوں جس سے پانچ گنا زیادہ وقت لگ رہا ہے۔
اس لیے میری طرف سے معذرت قبول فرمائیے
مہوش بہن یہ بھی ترقیاتی کام ہی تھے کہ پہلے اتنے شد و مد سے نہیں ہوئے ، ویسے آپ مشرف کے خلاف مقدمے میں اس کی پیروی کرنے عدالت کیوں نہیں جاتیں ، چار پیسے بھی ہاتھ آئیں گے۔
مشیہاں تو مجھ ایسا جاہل آپ کی باتوں میں آنے کا نہیں ، وضاحتیں کررہی ہیں مگر میرے مراسلے کا جواب نہیں دیا ، اگر یہ اوپن فورم ہے تو جواب دینے کا حوصلہ اور جواب سننے کا حوصلہ دونوں رکھیں۔
مجھے حیرت ہے کہ آپ عموماً ایسے موضوعات پر بحث فرماتی ہیں جنہیں ہم ایسے جاہل عوام ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں اور پھر آپ کہ یہ کہنا پڑجاتا ہے کہ ؛
لس
ہم توآپ کے وسیلہ جلیلہ سے مشرف کے سبھی ’ترقیاتی کاموں پر ‘‘ مشرف بہ ایمان ہونا چاہتے ہیں مگر آپ روک رہی ہیں، یہ کھلا ’’ تیزاد‘‘ نہیں کیا ؟ ؟؟
بھائی،
مشرف کے آنے سے پورا پاکستان کرپشن سے پاک نہیں ہو گیا اور تمام برائیاںدور نہیں ہو گئیں۔ اور نہ مشرف کز جانے سے آپ نے پاکستان کو کرپشن سے پاک کر دیا ہے۔
یہ جو ترقیاتی کاموں کے دوران ہزار ہا عمارتیں اور پل بنے ہیں یہ سب جا کر مشرف نے اپنے ہاتھ سے نہیں بنائے ہیں۔ اگر ایک کمپنی بیچ میں کرپٹنکلی ہے تو کیا ہم ان تمام ترقیاتی کاموں کا انکار کر دیں؟
کیا پاکستان میں کسی سیاست دان نے اتنے ترقیاتی کام کروائیں ہیں؟ اگر کروائیں ہیں تو کیا وہ سب کے سب کرپشن سے بالکل پاک تھے؟
آپ کی بات کا مطلب یہ نکل رہا ہے کہ بے نظٰر اور نواز اس لیے بہتر ہیں کیونکہ انہوں نے سرے سے ہی اتنے پیمانے پر تعمیراتی کام نہیں کروائے سوائے گنتی کے چند کے تاکہ نہ ہو گا بانس نہ بجے گی بانسری۔