مشرف علی فاروقی کی باتیں

فرحت کیانی

لائبریرین
میرے اس جملے میں ایک غلطی تھی۔ جو کسی نے بھی درست نہیں کی۔ اور اب میں نے اپنا مراسلہ دیکھا تو نظر آئی۔

مجھے لکھنا تھا کہ
فرحت کیانی بھی ہاتھ بٹانے کو "جاتی جاتی" رہیں گی۔
اب کوئی فائدہ نہیں۔ جاسمن کو پتا چل چکا ہے۔
ویسے اصولا آپ کو یہی لکھنا چاہیے تھا۔
 
فرحت!
معاملات بھی نہیں بتائے۔ ابہام چھوڑ دیا ہے۔
نجانے کون سے جاسوسی ڈائجسٹ پڑھ رہے ہیں آج کل۔
ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گے
میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں

کہا اعجاز رحمانی صاحب نے تھا، عملی مظاہرہ نین بھائی نے کیا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
فرحت!
معاملات بھی نہیں بتائے۔ ابہام چھوڑ دیا ہے۔
نجانے کون سے جاسوسی ڈائجسٹ پڑھ رہے ہیں آج کل۔
جاسوسی ڈائجسٹ سے یاد آیا کہ جاسوسی ڈائجسٹ پڑھے بھی عرصہ ہوگیا ہے۔ اب تو اماں بھی نہیں پڑھتی۔۔۔۔ شاید گھر منگوانا بھی بند کر دیا ہے۔

ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گے
میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں

کہا اعجاز رحمانی صاحب نے تھا، عملی مظاہرہ نین بھائی نے کیا ہے۔
اس کی عادت ہے وہی ہر بات ادھوری کرنا
اور پھر بات کا مفہوم بدلتے رہنا

الجھیں گے کئی بار ابھی لفظ سے مفہوم
سادہ ہے وہ بہت نہ میں آسان بہت ہوں

میں نے سوچا اس طرح کے ایک دو شعر تو مجھے بھی آتے ہیں۔۔۔ کیوں نہ موقع دیکھ کر چھاپیں جائیں۔۔۔ :D
اگر اشعار کی ہڈیاں ٹوٹی ملیں تو میرے حافظے کو الزام دے دیا جائے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تین کی بجائے اب دو ہو گئے ہیں۔
محفل کی طرح یہاں بھی بہت سے لوگ چلے گئے۔ نئے آگئے۔
پتہ نہیں میرا ہی دل ایسا ہے یا سب کو جانے والوں کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
اوہ۔۔۔ وہ اچھا سلسلہ تھا ویسے۔۔۔ کم نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔۔
میرا دل بھی کم سے کم ایسا ہی ہے ۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پتہ نہیں میرا ہی دل ایسا ہے یا سب کو جانے والوں کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

اُس گلی نے یہ سن کے صبر کیا
جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں

یعنی ویسے اُسے بھی صبر نہیں آ رہا تھا۔ :)

جس کے ساتھ رہے ہوں وقت گزارا ہو اب وہ کوئی شخص ہو یا کچھ اور ۔ کمی تو محسوس ہوتی ہی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اوہ۔۔۔ وہ اچھا سلسلہ تھا ویسے۔۔۔ کم نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔۔

ہم تو سرورق بنانے والے پر حیران ہوتے تھے کہ یہ بندہ کسی تصویر بناتا ہے جس پر تین کہانیاں کھپا دی جاتی ہیں۔ :)

عموماً ایک خوبصورت دوشیزہ جو کہ سرورق کے دو تہائی حصے پر قابض ہوتی تھی۔ سائیڈ میں ایک قبول صورت نوجوان ۔

اور اسلحے کے کوٹے پر ایک عدد پستول یا بندوق جو کبھی نوجوان کے ہاتھ میں دے دی جاتی یا کسی اور کو اُس کے ساتھ بٹھا دیا جاتا۔ یا کبھی بندوق یوں ہی ہوا میں ہی معلق کر دی جاتی۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ایک ماہ میں دونوں رسالے معہ دیگر مطالعے کے ختم ہو جاتے ہیں؟
دیگر مطالعے!
(غمگین شتونگڑہ)
اب تو پڑھے عرصہ بیت جاتا ہے۔ اب بس ہلکی پھلکی چیزیں پڑھتی ہوں۔ ڈائجسٹ چار عدد۔
نوکری اور گھر ۔بچے۔ میکہ۔ سسرال۔بچوں کو پڑھانا۔سہیلیاں۔سماجی بہبود۔بچوں کے لئے نوٹس بنانا۔کبھی ایمی کے لئے کڑھائی کرتی ہوں۔ کبھی اس کے لئے لباس ڈیزائن کرتی ہوں۔
اور
اور
اردو محفل
 
ماشاءاللہ ۔۔۔!

تن تنہا کتنے سارے کام کر لیتیں ہیں آپ۔

اللہ مزید برکت دے آپ کے معاملات میں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تو سرورق بنانے والے پر حیران ہوتے تھے کہ یہ بندہ کسی تصویر بناتا ہے جس پر تین کہانیاں کھپا دی جاتی ہیں۔ :)

عموماً ایک خوبصورت دوشیزہ جو کہ سرورق کے دو تہائی حصے پر قابض ہوتی تھی۔ سائیڈ میں ایک قبول صورت نوجوان ۔

اور اسلحے کے کوٹے پر ایک عدد پستول یا بندوق جو کبھی نوجوان کے ہاتھ میں دے دی جاتی یا کسی اور کو اُس کے ساتھ بٹھا دیا جاتا۔ یا کبھی بندوق یوں ہی ہوا میں ہی معلق کر دی جاتی۔ :)
یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے برج والے لوگوں کے دن کا حال روز لکھتے ہیں۔ سب پر ہی صادق آتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دیگر مطالعے!
(غمگین شتونگڑہ)
اب تو پڑھے عرصہ بیت جاتا ہے۔ اب بس ہلکی پھلکی چیزیں پڑھتی ہوں۔ ڈائجسٹ چار عدد۔
نوکری اور گھر ۔بچے۔ میکہ۔ سسرال۔بچوں کو پڑھانا۔سہیلیاں۔سماجی بہبود۔بچوں کے لئے نوٹس بنانا۔کبھی ایمی کے لئے کڑھائی کرتی ہوں۔ کبھی اس کے لئے لباس ڈیزائن کرتی ہوں۔
اور
اور
اردو محفل
یہ سارے کام روز کرتی ہیں یا ان میں سے کوئی ایک کام روزانہ پر رکھا ہوا۔۔۔ :p:devil:
 
جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔!

تن تنہا کتنے سارے کام کر لیتیں ہیں آپ۔

اللہ مزید برکت دے آپ کے معاملات میں۔
اللہ بہت رحیم ہے۔ تن تنہا تو نہیں کر سکتی۔ میڈ ہے۔ اوپر کے کام کے لئے ماسی بھی آتی ہے۔ لیکن پھر بھی بہت سے کام کرنے ہوتے ہیں۔ جیسے آج پلاؤ بنایا۔ بہت سارے برتن دھوئے۔ بینگن کا بھرتہ بنایا۔ سلاد۔ سکنجویں۔پھٹوں کی چاٹ۔ اور لحیم کے لوازمات تیار کر کے چڑھائے۔ لحیم کے لئے گوشت چڑھایا۔
بچوں کو پڑھایا۔ ایک پروگرام کیا۔دو سہیلیوں سے طویل بات کی۔ امی جی کے پاس ایک چکر لگایا۔ سماجی بہبود کا ایک کام کیا۔ اور کچھ مزید کاموں کے لئے وٹزایپ استعمال کیا۔
سسرال سے کوئی نہ کوئی آیا رہتا ہے ماشاءاللہ۔ امی جی کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ ان کو کبھی ڈاکٹر کے پاس لے کے جانا۔
ماشاءاللہ کافی معاملات ہیں۔
شکر ہے اللہ پاک کا۔
سب تعریفیں اسی کے لئے ہیں۔
نہ اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔ نہ ہی وہ تھکتا ہے۔
اللہ ہمیں اپنی نظروں میں چھوٹا اور دوسروں کی نظروں میں بڑا بنائے۔ آمین!
 
Top