مشرف پر سکتہ طاری ہوگیا

حسان خان

لائبریرین
بری بات، آپ کو اتنا بھی گیا گذرا، معذرت یعنی کہ پہنچا ہوا نہیں ہونا چاہئے :)
اس سے پہلے ایک خبر یہ آئی تھی کہ در پردہ مژرف کو باہر بھیجنے کے لئے عناصر ّ فعّال ہو رہے ہیں۔۔۔ ۔ بعد میں یہ بات کئی دیگرمعتبر جگہوں پہ بھی آئی۔۔۔ ۔تو ان الہامی ذرائع کے تیسرے چوتھے یا پانچویں:p درجے کے ہونے کا تعین اسی تاریخی تناظر میں طرح کیا جائے گا ۔(میری رائے میں)۔۔۔ :)

آپ لوگوں کی باتوں کے تناظر میں میں اپنی بات سے رجوع کرتا ہوں۔ :p
 
حقیقت تویہ ہے مشرف اب باہر چلا جائے گا ۔ ایک ڈیل ہوگی جس کے تانے بانے اسی جگہ سے نکلیں گے جہاں سے یہ نکلا کرتے ہیں۔ اور پھر سابق کمانڈو (صدر تو میں اسے کبھی مانا ہی نہیں) اپنی حرکت کی سزا میں ملک بدر ہوجائے گا۔ بمعہ اہل و عیال سامان اور ذاتی کتے کے ۔ سعودیہ شاید نہ جائے مگر اور بھی جگہ ہیں دیوانوں کےسر چھپانے کو ۔۔۔ اور یہ تمام خبریں کسی ذرائع سے نہیں بلکہ میری اپنی چڑیا نے بتائی ہیں۔۔۔ جو کبھی کبھی نجم سیٹھی ادھار لے لیا کرتا ہے
 
رانا

محفلین
مجھے بہرحال مشرف سے ہمدردی ہے کیوں کہ مجھے موجودہ سیاسی لیڈروں میں سب سے بہتر نظر آتا ہے۔ موجودہ تمام لیڈروں سے بہت بہتر ملک کو اس نے چلایا ہے۔ اب یہ اس کی بدقسمتی کہ اس کے دور میں ہی نائن الیون ہوگیا جس کے فیصلوں کا اسے بہت طعنہ دیا جاتا ہے لیکن اسکی جگہ کوئی سویلین وزیراعظم ہوتا تو اس سے کہیں زیادہ بدتر صورت حال پیش آتی۔ اس میں صلاحیتیں تھیں، ڈیسیژن پاور تھی اور ہر طرح کی پاور بھی ایک نکتے میں مرتکز اسکی مٹھی میں آگئی تھی لیکن شائد جتنا بہتر استعمال کرسکتا تھا اتنا نہیں کرسکا۔ لیکن پھر بھی موجودہ لیڈروں سے بہت بہتر بندہ ہے۔ لیکن اسے بھی کیا کہیے کہ قدرت کی ستم ظریفی جس شخص کو قید کرکے جلاوطن کیا اب تیرہ سال بعد وہی شخص پھر وزیراعظم بننے کو ہے چند دن کی بات ہے اور اس کی حکومت میں مشرف ایک قیدی کی حیثیت سے پاکستان میں موجود ہوگا۔ یہ بھی مشرف بے چارے کے لئے ایک ذہنی عذاب سے کم نہیں۔ بندہ بہت اچھا لیکن حقائق کا کیا کیا جائے کہ بہت تلخ ہوتے ہیں۔
 
عسکری

معطل

اسی نے فوج میں جدیدیت متعارف کرائی تھی اور فوج کو ماڈرنائزڈ کیا تھا اب بھگتو :grin:
 
عسکری

معطل
فوجی بوٹ پاکستانی عدلیہ و عوام کو دھمکا سکتا ہے ضمیر کے کچوکے نہیں روک سکتا۔ مرے کو مارنے کی ضرورت ہی کیا ہے ۔
اس کی کای ضرورت ہے ؟ فیصلے ضمیر سے ہی کیے جاتے ہین اور مجھے یقین ہے ان کو اب پاکستان آنے پر اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے کہ انہیں نہیں آنا چاہیے تھا ۔
 
عسکری

معطل
یہ میں بھی جانتا ہوں کہ نواز شریف اس معاملے میں دلچسپی نہیں لے گا لیکن فوج کی اسی اندھیر نگری کی وجہ سے پاکستان میں انصاف کا بہت بار خون ہوا۔ فوج اس ملک کا ایک ادارہ ہے اسے سویلینز کے حقوق پر ڈاکہ مارنے اور آئین توڑنے والےکی حمایت نہیں کرنا چاہئے بھلے وہ ڈاکو فوج کا سربراہ ہی کیوں نہ رہا ہو۔
اور فوج تو جیسے مریخ سے آتی ہے؟ یہی لوگ تو جی ایچ کیو اور گولف کورس جا جا کر ان کو منتیں کرتے ہین ایسی ایسی کہانیاں سناتے ہیں کہ جیسے فوج نا آئی تو ملک کا ستیاناس مار دیا جائے گا ۔ کیا کبھی کسی نے کولمبو سے آنے والی فلائٹ کو جس طرح روکا موڑا اور ٹریٹ کیا گیا وہ قانونی تھا ؟ ایک فوج کا حاضر سربراہ تھا اور اس کی غیر موجودگی مین جو ڈرامہ رچایا گیا وہ قانونی تھا؟ اس دن تو انت کر دیا تھا نواز اینڈ کو نے پھر یہی ہونا تھا جناب ۔
 
یوسف-2

محفلین
حقیقت تویہ ہے مشرف اب باہر چلا جائے گا ۔ ایک ڈیل ہوگی جس کے تانے بانے اسی جگہ سے نکلیں گے جہاں سے یہ نکلا کرتے ہیں۔ اور پھر سابق کمانڈو (صدر تو میں اسے کبھی مانا ہی نہیں) اپنی حرکت کی سزا میں ملک بدر ہوجائے گا۔ بمعہ اہل و عیال سامان اور ذاتی کتے کے ۔ سعودیہ شاید نہ جائے مگر اور بھی جگہ ہیں دیوانوں کےسر چھپانے کو ۔۔۔ اور یہ تمام خبریں کسی ذرائع سے نہیں بلکہ میری اپنی چڑیا نے بتائی ہیں۔۔۔ جو کبھی کبھی نجم سیٹھی ادھار لے لیا کرتا ہے
متفق۔ سعودیہ کو آپ نے اس لئے خارج از امکان قرار دیا ہوگا کہ وہاں مشرف جیسے وی وی آئی پی کے لئے طبلہ اور بوتلوں :D کا حصول خاصا مشکل ہوگا۔ عسکری بھائی کی بات اور ہے وہ اتنے بڑے وی وی آئی پی نہیں ہیں فی الحال :p
 
یوسف-2

محفلین
اس کی کای ضرورت ہے ؟ فیصلے ضمیر سے ہی کیے جاتے ہین اور مجھے یقین ہے ان کو اب پاکستان آنے پر اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے کہ انہیں نہیں آنا چاہیے تھا ۔
یہ تو غالباً کوئی نیا لفظ ہے ع
کہاں ہے، کس طرف کو ہے ، کدھر ہے :p
 
محمد امین

لائبریرین
امت کا نام تبدیل کر کے روزنامہ "مزاح" رکھ دینا چاہیے۔۔۔ جیسے فیس بک پر ایک صفحہ ہے ایکسپریس ٹریبیون کی نقل پر " The Buffoon Tribune".....

چلیے ہم فرض کیے لیتے ہیں کہ امت نے جس نیوز ایجنسی سے یہ خبر خریدی وہ معتبر ہے۔۔۔ تو اس سے میں یہ اخذ کرتا ہوں مہ اس ایجنسی نے مشرف کی کسی بیماری کی خبر دی ہوگی جیسا کہ کل ٹی وی پر خبر چل رہی تھی کہ مشرف نے عدالت میں حاضری سے معذرت کی ہے طبیعت خرابی کی وجہ سے۔۔۔۔ اور امت نے اسے "Buffoonize" کردیا۔۔۔ اور "کچھ" لوگ ہیں کہ یہاں غیر صحافتی افراد کو بات بے بات "غیر ضروری" طور پر "کوٹیشن مارکس" کے استعمال سے "چڑاتے" ہوئے "نام نہاد" صحافتی اسباق کی خود ساختہ "گردانیں" یاد کروا رہے ہیں۔۔۔۔۔ :unsure:
 
arifkarim

معطل
مجھے بہرحال مشرف سے ہمدردی ہے کیوں کہ مجھے موجودہ سیاسی لیڈروں میں سب سے بہتر نظر آتا ہے۔ موجودہ تمام لیڈروں سے بہت بہتر ملک کو اس نے چلایا ہے۔ اب یہ اس کی بدقسمتی کہ اس کے دور میں ہی نائن الیون ہوگیا جس کے فیصلوں کا اسے بہت طعنہ دیا جاتا ہے لیکن اسکی جگہ کوئی سویلین وزیراعظم ہوتا تو اس سے کہیں زیادہ بدتر صورت حال پیش آتی۔ اس میں صلاحیتیں تھیں، ڈیسیژن پاور تھی اور ہر طرح کی پاور بھی ایک نکتے میں مرتکز اسکی مٹھی میں آگئی تھی لیکن شائد جتنا بہتر استعمال کرسکتا تھا اتنا نہیں کرسکا۔ لیکن پھر بھی موجودہ لیڈروں سے بہت بہتر بندہ ہے۔ لیکن اسے بھی کیا کہیے کہ قدرت کی ستم ظریفی جس شخص کو قید کرکے جلاوطن کیا اب تیرہ سال بعد وہی شخص پھر وزیراعظم بننے کو ہے چند دن کی بات ہے اور اس کی حکومت میں مشرف ایک قیدی کی حیثیت سے پاکستان میں موجود ہوگا۔ یہ بھی مشرف بے چارے کے لئے ایک ذہنی عذاب سے کم نہیں۔ بندہ بہت اچھا لیکن حقائق کا کیا کیا جائے کہ بہت تلخ ہوتے ہیں۔
مشرف نے امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ملک کو بیچا، بے قصور پاکستانیوں کو ڈالروں کے عوض گوانتانامو منتقل کیا، جمہوریت، آئین اور آزاد عدلیہ کے پرخچے اڑا دئے، ٹٹو وزیر اعظم جیسے شوکت عزیز جو اس ملک کی اسٹیل ملز بیچ کر کھا گئے کو ہم پر مسلط کیا، کئی بار آزاد میڈیا پر اپنی مرضی کی پابندیاں لگائیں اور جب اقتدار ہاتھ سے گیا تو بیرون ملک منتقل ہو گئے اور عین الیکشن سے قبل قادری صاحب کی طرح یہاں نازل ہو گئے؟ کیا یہ ہے آپکا آئیڈیل "لیڈر"؟ میں جانتا ہوں کہ ایک قادیانی ہونے کی حیثیت سے آپ مشرف کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں لیکن جتنا نقصان مشرف نے اس ملک کا کیا ہے، وہ ابھی تک کسی آمر نے نہیں کیا۔
 
کیوں مشرف قادیانی ہے کیا؟
 
لگتا ہے مشرف کی سات لکھی فیس بکی فوج کے کچھ کرنل ، جنرل اور کاکا سپاہی یہاں بھی موجود ہیں۔ بچو تم سب مشرف کی حمایت بس اب آن لائن ہی رہ کر کرنا کہیں مشرف کے ہتھے چڑھ گے نا تو مشرف تم کو چھوڑےگا نہیں کہ مشرف کو مروایا ہی تم لوگوں نے ہے۔
ویسے مجھے مشرف سے ہے ہمدردی، یعنی ایسا اتنا اتنا اتنا عظیم جنرل جس کے کارناموں کی فہرست اگر پھیلائی جائے تو وہ لال مسجد کے صحن سے ہوتی ہوئی ، کرگل کے برف پوش پہاڑوں سے بھی آگے نکل جاتی ہو، ایک پرائم منسٹر کی پھینٹی، آئین کی پامالی، عدلیہ کی درگت ، امریکی چاکری جس کے محض چند کارنامے ہوں ایسے عظیممم مرد مجاہد کے ساتھ یہ سلوک چہ چہ چہ۔ یہ پاکستانی قوم تو کبھی محسنوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی۔
 
رانا

محفلین
مشرف نے امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ملک کو بیچا، بے قصور پاکستانیوں کو ڈالروں کے عوض گوانتانامو منتقل کیا، جمہوریت، آئین اور آزاد عدلیہ کے پرخچے اڑا دئے، ٹٹو وزیر اعظم جیسے شوکت عزیز جو اس ملک کی اسٹیل ملز بیچ کر کھا گئے کو ہم پر مسلط کیا، کئی بار آزاد میڈیا پر اپنی مرضی کی پابندیاں لگائیں اور جب اقتدار ہاتھ سے گیا تو بیرون ملک منتقل ہو گئے اور عین الیکشن سے قبل قادری صاحب کی طرح یہاں نازل ہو گئے؟ کیا یہ ہے آپکا آئیڈیل "لیڈر"؟ میں جانتا ہوں کہ ایک قادیانی ہونے کی حیثیت سے آپ مشرف کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں لیکن جتنا نقصان مشرف نے اس ملک کا کیا ہے، وہ ابھی تک کسی آمر نے نہیں کیا۔
نہیں لیکن میری اطلاعات کے مطابق اسکے دور حکومت میں قادیانی جماعت کے حالات بہت اچھے گزرے ہیں۔
ایک تو ہم اس بری طرح سے ان بے چاروں کے اعصاب پر سوار ہیں کہ یہ نیند میں بھی کوئی بات کریں گے تو منہ سے قادیانی ہی نکلے گا۔ سمجھ نہیں آتی کہ ہر بات کی ڈوریاں قادیانیت سے کیسے جاملتی ہیں۔ بھائی آپ باہر رہتے ہیں۔ آپ کو کیا پتہ کہ یہاں پاکستان میں مشرف کو کتنا پسند کیا جاتا ہے۔ آپ کی نظر صرف میڈیا تک ہے کہ میڈیا میں اسے ہمیشہ ایک ملک دشمن کے طور پر ہی پیش کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ میڈیا کی مشرف نے کچھ عرصے کے لئے لگام کھینچی تھی تو اس وقت سے وہ اس کے پیچھے ایسا پڑا کہ یقین نہیں آتا کہ اتنا بھی کوئی کینہ دل میں رکھتا ہے جتنا میڈیا نے رکھا ہوا ہے۔ یہاں جتنا پڑھا لکھا طبقہ ہے وہ مشرف کو پسند کرتا ہے۔ مجھے تو آج تک صرف ایک فیصد لوگ ہی ایسے ملے جنہوں نے اس کے خلاف بات کی ہو ورنہ جس سے بات کرو اس کی تعریف ہی کرتا ہے۔ اب باہر بیٹھ کر آپ کو پاکستان میں رہنے والوں کے خیالات کا کیا پتہ۔ باقی جو الزامات آپ نے لگائے ہیں ان میں سے بہت سوں کا جواب تو اس نے اپنے کئی ٹی وی انٹرویوز میں دے دیا ہے۔ پھر بھی لوگ تکرار کرتے رہتے ہیں۔ اس سے کچھ فیصلے غلط بھی ہوئے ہیں کیونکہ وہ قائد اعظم کی طرح آئیڈیل لیڈر تو ہے نہیں بلکہ کوئی بھی نہیں یہاں۔ لیکن سویلین حکومت سے بدرجہا بہتر فیصلے اس نے کئے ہیں۔ سویلین حکومت کی اوقات تو آپ نے دیکھ ہی لی ہے کہ آقاؤں کے کہنے پر آئی ایس آئی کی جڑیں کاٹنے کو تیار ہوگئے تھے۔ میں اس پر تفصیل سے کچھ نہیں کہہ سکتا نہ ہی میں نے کبھی کسی کو سر پر اتنا سوار کیا کہ اس کے حق میں لکھنے کے لئے تحقیق کرنا شروع کردوں کہ مجھے تو جو ملک کے لئے اچھا محسوس ہوتا ہے میں کھلے عام اس کا اظہار کردیتا ہوں۔
باقی یہ بھی آپ نے خوب کہی کہ اس کے دور میں ہمارے حالات بہت اچھے رہے ہیں۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پہلے سے بہتر رہے اس زاویے سے کہ اتنی اندھی نہیں مچی ہوئی تھی۔ لیکن یہ کہنا کہ بہت اچھے رہے واقعی لگتا ہے کہ آپ عرصے سے پاکستان نہیں آئے۔ میں یہاں مشرف دور کی تفصیل لکھوں تو دھاگہ پٹڑی سے اتر جائے گا صرف ایک مشہور حوالہ دے دیتا ہوں جس سے پتہ لگتا ہے کہ کتنے اچھے حالات رہے۔ 8 اکتوبر 2005 کا بروز ہفتہ کا زلزلہ تو بہت مشہور ہے سرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ اسی تاریخ کا کوئی بھی اخبار کسی بھی لائبریری سے نکلوا کر اس کی ہیڈ لائن دیکھ لیں۔ آپ کو پتہ لگے گا کہ ٹھیک ایک دن پہلے جمعہ کی فجر کی نماز پر ہماری منڈی بہاوالدین کی ایک مسجد میں فجر کی نماز پڑھنے والوں پر مسجد کے اندر فائرنگ کرکے نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس پر بس نہیں کی بلکہ چھت پر جاکر ان کی نعشوں کو وہاں سے نیچے پھینکا گیا۔ یہ صرف ایک مشہور مثال دی ہے یہ دکھانے کے لئے کہ آپ بات کو کس طرح غلط انداز میں پیش کرتے ہیں۔ ورنہ نام نہاد علما کرام کی سرگرمیاں ہمارے متعلق ویسے ہی جاری رہتی ہیں انہیں اس سے غرض نہیں ہوتی کہ اوپر مشرف ہے یا کوئی اور۔
دوسری بات کہ مجھے اس سے بھی کوئی غرض نہیں ہوتی کہ کوئی ہمارے حق میں کیسا ہے۔ صرف اگر ملک کے لئے ایماندار اور مخلص ہے تو میں اسے بھی پسند کرتا ہوں اور اس کی بھی تعریف کرتا ہوںِ۔ اس کی مثال عمران خان ہے۔ جس نے اس ویڈیو کے حوالے سے جو اپنا وضاحتی ویڈیو بیان دیا ہے وہ میری نظر میں اس قدر قابل اعتراض ہے کہ اگر بقول آپ کہ میرا یہی پیمانہ ہوتا کہ جو ہمارے لئے اچھا ہے میں اس کی تعریف کرتا ہوں تو میں کبھی بھی عمران خان کی تعریف نہ کرتا۔ لیکن میں نے یہاں کبھی اس کے اس ویڈیو بیان کا ذکر تک نہیں کیا اور ہمیشہ اس کے حق میں ہی بولا ہوں اور اسکی تعریف کی ہے کیونکہ وہ مجھے ملک کے حق میں مخلص اور دیانت دار لگتا ہے ورنہ ہمارے حق میں تو سب ایک جیسے ہی ہیں۔ لیکن بات وہی ہے جو میں نے شروع میں کی ہے کہ قادیانی یہاں ہر شخص کے اعصاب پر بری طرح سے سوار ہیں۔
 
Top