میرے خلاف تو سنی سنائی کوئی نہیں ہے اور میں نے تمہارے خلاف بھی کرپشن کی کوئی کہانی نہیں سنی کیوں تم مجھے اور خود کو ڈوگر جیسے کرپٹ بندے کی صف میں کھڑے کر رہے ہو
باقی میرے بھائی پاکستان کے کس بندے پر کرپشن کے کیس پر فیصلہ اس کے خلاف سنایا گیا ہے ، یاد پڑتا ہے تمہیں کوئی ۔ زرداری جیسے افسانوی شہرت والے کرپٹ انسان پر بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکت تو ڈوگر تو بہت چھوٹی مچھلی ہے۔ ڈوگر کے بارے میں بہت سے ثقہ لوگوں کی بات بتا رہا ہوں تمہیں باقی تمہیں اگر ڈوگر کی امانت اور دیانت کا یقین ہے تو بھائی تمہارے لیے دعا ہی کر سکتا ہون۔
ویسے وسیم اکرم کے جوئے کی پوری قوم گواہ ہے مگر کبھی سنا ہے کہ اس پر ثابت ہوا ہو کیس
سابقہ عدلیہ کے وہ جج جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا انہوں نے بھی اس وقت غلط کیا تھا مگر انہوں نے اپنی غلطی کا کفارہ شاندار طریقے سے ادا کردیا اور یہ اسلام کا مسلم اصول ہے کہ جب کوئی کسی غلطی کا کفارہ ادا کردے تو اس کی پرانی غلطیوں کو نہیں دہرایا کرتے کیونکہ وہ غلطیاں معاف ہو جاتی ہیں۔
دوسرا عدلیہ ازخود اپنے ہی ججوں کے خلاف نوٹس نہیں لے سکتی تاآنکہ کہ ان کے خلاف کوئی ریفرنس بھیجا جائے جیسے صدر نے چیف جسٹس چوہدری افتخار کے خلاف بھیجا اور تمام تر مشینری کا زور لگا کر بھی اس مرد آہن کو توڑ نہ سکا اور دوبارہ بحالی کے بعد ایک شرمناک فعل کے ذریعے اتارا جس پر پورے ملک سمیت تمام دنیا میں مشرف پر لعنت ملامت ہو رہی ہے۔