سید شہزاد ناصر
محفلین
سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے خفیہ طور پر ڈرون حملوں کے معاملے پر معاہدہ کیا تھا۔
پاکستانی رہنماؤں کا یہ موقف رہا ہے کہ ڈرون پروگرام میں ان کی مرضی شامل نہیں رہی ہے۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ “اجازت صرف چند مواقع پر دی گئی جہاں ہدف بالکل اکیلا تھا اور نادانستہ نقصان کا کوئی امکان موجود نہیں تھا”
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی رہنما نے عوامی سطح پر ایسی کسی ڈیل کا انکشاف کیا ہے۔
ربط
http://urdu.dawn.com/2013/04/12/musharraf-admits-to-secret-deal-with-us-on-drone-strikes/