مشرف کا ڈرون حملوں پر خفیہ ڈیل کا انکشاف

musharraf-file-670.jpg

سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے خفیہ طور پر ڈرون حملوں کے معاملے پر معاہدہ کیا تھا۔
پاکستانی رہنماؤں کا یہ موقف رہا ہے کہ ڈرون پروگرام میں ان کی مرضی شامل نہیں رہی ہے۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ “اجازت صرف چند مواقع پر دی گئی جہاں ہدف بالکل اکیلا تھا اور نادانستہ نقصان کا کوئی امکان موجود نہیں تھا”
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی رہنما نے عوامی سطح پر ایسی کسی ڈیل کا انکشاف کیا ہے۔
ربط
http://urdu.dawn.com/2013/04/12/musharraf-admits-to-secret-deal-with-us-on-drone-strikes/
 

محمد امین

لائبریرین
اجی کیسا معاہدہ اور کیسا خفیہ۔۔۔ انکل سیم بادشاہ ہیں، مختار ہیں مالک ہیں۔۔۔ ان کی بڑائی ہے کہ انہوں نے ہم سے معاہدہ کیا۔۔۔۔
 
اجی کیسا معاہدہ اور کیسا خفیہ۔۔۔ انکل سیم بادشاہ ہیں، مختار ہیں مالک ہیں۔۔۔ ان کی بڑائی ہے کہ انہوں نے ہم سے معاہدہ کیا۔۔۔ ۔
معاہدہ انکل سام سے اعلانیہ ہوگا۔۔۔ پاکستان کے "غیور" عوام سے خفیہ ہوگا۔۔ مختار کل اور مالک صرف اللہ ہے تمام بڑائی اسی کے لئے ہے۔۔۔ اس پر یقین ہو تو انکل سام جیسے لاکھ انکل کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
معاہدہ انکل سام سے اعلانیہ ہوگا۔۔۔ پاکستان کے "غیور" عوام سے خفیہ ہوگا۔۔ مختار کل اور مالک صرف اللہ ہے تمام بڑائی اسی کے لئے ہے۔۔۔ اس پر یقین ہو تو انکل سام جیسے لاکھ انکل کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔۔۔
؟؟؟؟؟؟؟

کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو انکل سام کی مہربانی تھی کہ کاغذی کاروائی کر لی۔ وہ اس کے بغیر بھی کرتے تو کس میں اتنی جرات تھی کہ روکتے۔
 
Top