مشرف کیونکر مستعفی ہوئے؟

ساجداقبال

محفلین
کوئی مشرف کے استعفے کا کریڈٹ زرداری کو دیتا ہے، تو کوئی اسے نواز شریف کی ”ثابت قدمی“ قرار دے رہا ہے۔ کچھ دوست اس امریکہ کی کارستانی قرار دیتے ہیں تو کچھ وکلاء کی تحریک کو اسکا سبب۔ لیکن آخر میں جنہوں نے میدان مارا، ان کی گواہی کیلیے یہ بینر جو پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے بلیو ایریا کے آخری اشارے پر نصب ہے:
2792108278_d641f150db.jpg


متن:
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
----------------------------------------------------
پیر پنجر(پنکچر نہیں) سرکار کی کامیاب چلہ کشی
صدر مشرف کی رخصتی کا باعث بنی
----------------------------------------------------
25اگست محفل شکرانہ
بروزسوموار 7 بجے تا 11 بجے تک
----------------------------------------------------
آستانہ عالیہ کوہ قاف شریف نزد
کامرس کالج نیو پھگواڑی راولپنڈی
03009541202​
 

ساجداقبال

محفلین
شمشاد بھائی آپ سے گلہ ہے کہ ایسے ایسے مرد مومن آپکے شہر میں موجود ہیں اور آپ نے ہمیں بے خبر رکھا یا پھر آپ ڈھونڈنے نہ پائے۔۔۔عینک بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ ;)
اور ہاں یہ تحریر بچوں والے زمرے میں بھی نہ لگا دی جائے؟ کوہ قاف جو بچے کہانیوں کی حد تک جانتے ہیں، کا پورا ایڈریس لکھا ہوا ہے اسمیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی میں تو ملک سے ہی باہر ہوں چہ جائیکہ آپ شہر کی بات کر رہے ہیں۔

یہ سب آپ خرم شہزاد خرم سے پوچھیں۔ وہ تو ادھر ہی ہیں، اگر جہلم نہ گئے ہوئے ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
تو اس کا مطلب ہوا کہ مشرف کا قصور نہیںتھا۔ قصور اس بابا جی کا تھا کہ اس نے چلے میں 9 سال کی تاخیر کی۔ اس بابا جی کا مواخذہ تو پرویز مشرف سے پہلے ہونا چاہئے
 
یہ باباجی پہلے کہاں تھے کاش ہمیں پہلے پتہ لگ جاتا ہم بھی کچھ نہ کچھ چلا کشی سیکھ لیتے پھر جس کی بھی چھٹی کروانی ہوتی چلہ کاٹ لیتے!
کچھ ماہ پہلے ہمیں بھی ایک آستانہ کھولنے کا خیال آیا تھا ایک دوست سے مشورہ بھی کیا تھا مگر ہمت نہ ہوئی مگر یہ آسان بزنس ہے کسی سرمایہ کاری کی ضرورت بھی نہیں بس بوریہ بستر ساتھ ہو اور ساتھ کوئی نہ کوئی درگاہ،خیر درگاہ تو اب بھی خالی پڑی ہے ایچ 8 قبرستان کے سامنے اگر کسی کو شوق ہوتو رابطہ کرلے بزنس میں آدھا آدھا حصہ۔
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔پھر تو اسی بابا جی سے جا کے کہو زرداری سے بھی ہماری جان چھڑوائے سارا خرچہ میں اٹھاؤں گی۔آخر میری بچت کب کام ائے گی
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے یہ بتاؤ تمہاری بچت ہے کتنی؟ ایسا نہ ہو کہ ۔۔۔۔۔۔۔ بھائی زیادہ مال لگا کر بابا جی کو زرداری کے حق میں خرید لیں۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی ہو سکتا ہے کہ وہ با با جی پہلے زرداری اور شریف کے چلے میں مصروف ہوں‌
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو زرداری سے کوئی نہیں جیت سکے گا، کم از کم پاکستان میں، تو وہ جس طرف چاہے گا اونٹ کو کروٹ دلوا دے گا۔
 

رضوان

محفلین
ساجد صاحب
شمشاد بھائی تو ہماری طرح پردیسی ٹھہرے آپ بتائیں یہ پھگوڑی کہاں ہے ۔ میں تو سارا دن پنڈی میں چکراتا رہا گرلز کالج کی میڈموں سے بھی پوچھتا پاچھتا رہا انہوں نے کئی بابوں کا پتہ بتایا مگر یہ والا بابا نہیں ملا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید رضوان بھائی، بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔

آپ ایسے ہی پنڈی کی سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں، فون نمبر دیا ہوا ہے، سیدھا سیدھا فون کر لیتے۔
 

ساجداقبال

محفلین
ساجد صاحب
شمشاد بھائی تو ہماری طرح پردیسی ٹھہرے آپ بتائیں یہ پھگوڑی کہاں ہے ۔ میں تو سارا دن پنڈی میں چکراتا رہا گرلز کالج کی میڈموں سے بھی پوچھتا پاچھتا رہا انہوں نے کئی بابوں کا پتہ بتایا مگر یہ والا بابا نہیں ملا۔
مجھے تو پنڈی کا مری روڈ کے علاوہ کوئی علم نہیں۔ شمشاد بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں موبائل پر رابطہ کر لیں۔ ممکن ہے رش کیوجہ سے بزی آرہا ہو۔ کوشش جاری رکھیے۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ ساجد صاحب کیا خوب تصویر لگائی ہے، اور کیا کہنے بابا جی کے، ڈر صرف اتنا ہے کہ اگر بابا جی پھر بیٹھ گئے چلے پر زردای کیلیئے تو 'نو' سال تو گئے!
 

خرم

محفلین
یہ تو کسی بہروپئے کا مذاق ہی لگتا ہے۔ یقیناً نگاہ مرد مؤمن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں لیکن یہ بازاری انداز صرف تضحیک کے لئے ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
سننے میں آیا ہے کہ زرداری نے بابا غائب کروادیا ہے ۔ باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ زرداری کو ڈر تھا کہ کہیں نواز شریف مک مکا کرکے بابے سے چلہ کروا کر زرداری کو بھی کہیں استعفیٰ پر مجبور نہ کردے ۔ :hatoff:
 
Top