مشرف کے چاہنے والوں سے معذرت

arifkarim

معطل
پچھلے 60 سال سے ہمارے حکمران ہم عوام کو بیوقوف بناتے چلے آئے اور ہم ان کی چالاکیوں‌ پر بس تجزیہ یا نکتہ چینی کرکے فارغ ہوگئے۔ کیا ہم میں سے کسی نے اس سیاسی نظام کو بدلنے کیلئے کبھی کچھ کیا بھی؟ کل ایک نیا مشرف ہوگا یا پھر ایک نیا نواز شریف اور بس پھر وہی تجزیہ اور نکتہ چینیاں اور نہ کوئی عمل نہ دخل۔ :)
 

خرم

محفلین
بس بھائی یہی تو المیہ ہے۔
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہو

وہ کیا کہا تھا حسن نثار نے کہ جیسی "مجلس" ویسا "عمل"۔ ہم سب شاید دل ہی دل میں کُڑھتے ہیں لیکن میدانِ عمل میں‌نہیں نکل سکتے۔ اور جب تک ہم لوگ میدان میں نہیں‌نکلیں گے یہ سب نہیں بدلنے کا کہ
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی۔
 
Top