مشرف کے چاہنے والوں سے معذرت

میں‌خرم کی اس بات سے متفق ہوں۔
ویسے تو کسی کی شکل بگاڑنا اور نام بگاڑنا صرف اپ کی ذھنی تنزلی کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اپ کا مذاق کس معیار کا رہ گیا ہے۔
اسی لیے ہمارے دین میں اس قسم کی عامیانہ حرکات کی ممانعت کی گئی ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
فضل الرحمن جیسے ننگ دین کی تصاویر ضرور مضحکہ خیز حالت میں ہونی چاہیے اس شخص کو تو انسان کہلانے کا بھی حق نہیں ہے میرے مطابق

آپ مولانا صاحب پر کچھ زیادہ ہی سخت ہو گئے ہیں۔ اگر کسی کا طرزِ سیاست اور نظریاتِ سیاست آپ سے جدا ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ ایسے شخص کو ایسے القاب سے نوازا جائے۔

میری ناقص رائے میں مولانا صاحب نے سیاست کے ذریعے نہ حرام پیسا کمایا ہے اور نہ ہی حرام پیسے کے لیے دین کو بیچا ہے جو انہیں ننگ دین کا خطاب دیا جائے۔ اگر وہ نظریہ یہ رکھتے ہیں کہ جو بھی حکمران ہو اُس کے ساتھ لچک رکھی جائے (اور ہر حکومت کے خلاف، ہر صورت میں، صرف اور صرف پہیہ جام ہڑتالیں جاری رکھی جائیں تاکہ ملک کی مشینری ہی نہ چل سکے اور یہ وہ طرزِ عمل جو باقی سیاسی جماعتیں پہلے ہی بدرجہ اتم انجام دے رہی ہیں) تو آپ ان پر ننگ دین کا فتوی تو نہ لگائیں۔

مجھے اگر مولانا صاحب سے انصاف کرنا ہے تو مجھے یہ نظر آتا ہے کہ وہ اپنے طریقے کے مطابق نرمی سے، بنا ہتھیار اٹھائے یا لوگوں کو مروائے ملک میں اسلام کے قوانین نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ اور یہ کہ مولانا صاحب کرپٹ نہیں ہیں اور انہوں نے دین کو کبھی پیسوں کے لیے نہیں بیچا ہے۔
 
امید

محفلین
کون نہ مر جائے اس سادگی پر۔ مہوش میں نے تو کبھی مولانا کو اسلام کے نفاذ کے لیے کوئی ڈیل کرتے نہیں دیکھا۔ پچھلے پانچ سالوں میں جس طرح ملک میں اعتدال پسندی کے نام پر روشن خیالی اور فحاشی کو فروغ دیا گیا کہاں پر مولانا صاحب نے اس کو روکنے کی کاوش کی۔ اگر کسی کی نرمی کی یہ حالت ہو کہ شراب عام ہونے لگے اور وہ پھر بھی " کچھ دیر اورسہی " کہتا رہا ، میری سمجھ میں ایسی اسلام کی خدمت نہیں آتی ۔ مولانا صاحب جو سیاسی محفلوں میں غیر ملکی سفیروں اور مہمانوں سے کہیں کے ہمیں بھی موقع دیں کیا اسلام کی خدمت کے لیے ہے۔ اکثر تجزیہ کاروں کا کہنا کہ مولانا داڑھی رکھے ہوئے ماڈرن بندے ہیں (ابھی کوئی ریفرینس نہیں دے سکتی مگر مختلف اخباروں کے کالم باقاعدگی سے پڑھنے والے اس کے بارے میں جانتے ہوں گے )۔ آپ سے معذرت کے ساتھ میرے خیال مولانا صاحب وقت حاضر کے ایک عظیم منافق ہیں۔
 
مہوش میں نے تو کبھی مولانا کو اسلام کے نفاذ کے لیے کوئی ڈیل کرتے نہیں دیکھا

میرے خیال میں مولانا صاحب نے (بلکہ انکے والد محترم مفتی محمود نے) اپنی طرف سے تمام تر ڈیلیں ہی اس لیے کی ہیں تاکہ کسی نہ کسی شکل میں اسلام کی خدمت ہی ہو سکے۔ اسی ذیل میں مولانا صاحب نے ایم ایم اے کی دیگر مذھبی جماعتوں سے ڈیل کی ہے۔ بات یہی ہے کہ آپ کو انکے طریقہ کار سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر اس بنیاد پر انہیں ننگِ دین کا خطاب دے دینا میرے نزدیک ناانصافی ہے۔

پچھلے پانچ سالوں میں جس طرح ملک میں اعتدال پسندی کے نام پر روشن خیالی اور فحاشی کو فروغ دیا گیا کہاں پر مولانا صاحب نے اس کو روکنے کی کاوش کی۔

اگر آپ کو مولانا صاحب کلاشنکوف لے کر طالبان کی طرح عورتوں کو پیٹتے اور سی ڈیز کی دکان پر حملہ کرتے نظر نہیں آئے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ مولانا صاحب نے اسکو روکنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

دیکھیں مولانا صاحب نے اعتدال پسند مذھبی سیاست کی راہ اختیار کی ہے اور اپنی لگن کے ساتھ اس پر صدق دل سے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کھل کر میڈیا میں اس فحاشی پر اعتراض کیا ہے۔ اور اصل راہ بھی موجودہ حالات میں یہ ہے کہ کلاشنکوف کا یہ کام نہیں بلکہ جب عوام میں (اور جمہوریت کے اعتبار سے عوام کی اکثریت میں) یہ شعور آ جائے گا کہ یہ فحاشی اسلام کے خلاف ہے تو یہ بیماری خود بخود بند ہو جائے گی۔

چنانچہ موجودہ حالات میں یہ 51 فی صد عوامی شعور کا ہے اور اسے جمہوریت میں رہتے ہوئے کبھی بھی کلاشنکوف سے حل نہیں کیا جا سکتا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اور مولانا فضل الرحمان کی سب سے اچھی چیز مجھے یہ لگتی ہے کہ وہ روایتی طور پر ہی بہت روادار انسان ہیں۔ اور یہ وصف دیگر سیاسی اور مذھبی رہنماؤں میں نظر نہیں آتا۔
 
ساجداقبال

محفلین
یاالٰہی یہ میں کیا پڑھ رہا ہوں؟ :eek:
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔۔۔ اور کتنے کتنے؟؟؟
میرے والد کو وہ لمحہ نہیں بھولتا جب العین میں انکی جامع مسجد کے مفتی صاحب سے فضل الرحمان نے ایک تقریب میں بڑی نخوت سے تین انگلیوں کا مصافحہ کیا تھا اور مجھے وہ باتیں جہاں مشرف کے علاوہ پورا پاکستان کرپٹ تھا۔
مجھے تمام اصحاب ”ق“ کو کلین چٹ دے دینی چاہیے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
یاالٰہی یہ میں کیا پڑھ رہا ہوں؟ :eek:
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔۔۔ اور کتنے کتنے؟؟؟
میرے والد کو وہ لمحہ نہیں بھولتا جب العین میں انکی جامع مسجد کے مفتی صاحب سے فضل الرحمان نے ایک تقریب میں بڑی نخوت سے تین انگلیوں کا مصافحہ کیا تھا اور مجھے وہ باتیں جہاں مشرف کے علاوہ پورا پاکستان کرپٹ تھا۔
مجھے تمام اصحاب ”ق“ کو کلین چٹ دے دینی چاہی
ے۔

کیا آپ کے پاس ان چیزوں کے شواہد بھی موجود ہیں یا پھر اڑتی اڑاتی افواہیں ہیں؟

اور جہاں تک مشرف صاحب کا تعلق ہے تو حال ہی میں سوائے زرعی زمین کی اراضی کے اور ان پر کوئی اور الزام نہیں آیا ہے، اور زرعی زمین کا معاملہ بذاتِ خود کسی بھی پاکستان کی عدالت میں کرپشنِ مطلق کی زد میں نہیں آ سکے گا اور اگر ایسا ہے تو اس سے پہلے پاکستان کے ان تمام صحافیوں کو کرپٹ کہنا چاہیے جنہوں نے "صحافی پلاٹ" کی اراضیاں حاصل کی ہیں۔ بہرحال یہ الگ موضوع رہا اور مجھے یہاں پوچھنے کا حق رہا کہ عمران خان جن نواز شریف صاحب سے گلے مل رہے تھے تو اُس وقت اُن کے گلے سے انکے خلاف کرپشن کے گلے شکوے کیوں نہیں نکلے؟

مولانا فضل الرحمان میرے انکل نہیں لگتے اور بہت سے معاملات میں مجھے ان سے اور انکی جماعت سے اختلافات (بلکہ شاید سخت اختلافات)ّ ہوں، مگر آپ لوگوں نے تو زیادتی کی حد کر رکھی ہے اور میرا احتجاج " ننگِ دین" کے حوالے سے ہے۔
 
آپ مولانا صاحب پر کچھ زیادہ ہی سخت ہو گئے ہیں۔ اگر کسی کا طرزِ سیاست اور نظریاتِ سیاست آپ سے جدا ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ ایسے شخص کو ایسے القاب سے نوازا جائے۔

میری ناقص رائے میں مولانا صاحب نے سیاست کے ذریعے نہ حرام پیسا کمایا ہے اور نہ ہی حرام پیسے کے لیے دین کو بیچا ہے جو انہیں ننگ دین کا خطاب دیا جائے۔ اگر وہ نظریہ یہ رکھتے ہیں کہ جو بھی حکمران ہو اُس کے ساتھ لچک رکھی جائے (اور ہر حکومت کے خلاف، ہر صورت میں، صرف اور صرف پہیہ جام ہڑتالیں جاری رکھی جائیں تاکہ ملک کی مشینری ہی نہ چل سکے اور یہ وہ طرزِ عمل جو باقی سیاسی جماعتیں پہلے ہی بدرجہ اتم انجام دے رہی ہیں) تو آپ ان پر ننگ دین کا فتوی تو نہ لگائیں۔

مجھے اگر مولانا صاحب سے انصاف کرنا ہے تو مجھے یہ نظر آتا ہے کہ وہ اپنے طریقے کے مطابق نرمی سے، بنا ہتھیار اٹھائے یا لوگوں کو مروائے ملک میں اسلام کے قوانین نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ اور یہ کہ مولانا صاحب کرپٹ نہیں ہیں اور انہوں نے دین کو کبھی پیسوں کے لیے نہیں بیچا ہے۔

میں مولانا پر زیادہ سخت نہیں ہوا بلکہ مولانا کی سیاست کو پچھلے سات سال سے بہت غور سے دیکھنے کے بعد متعدد مواقع پر طرز عمل کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں جس سے اکثریت متفق ہے۔

مہوش شاید آپ کو علم نہیں مگر مولانا کی مشہور عرفیت مولانا ڈیزل ہے جو بینظیر کے دور میں ڈیزل کے ناجائز پرمٹ حاصل کرنے کی وجہ سے پڑی اور یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ وہ پیسہ کتنا حرام تھا اور دین بیچنے کی بات رہی جہاں تک وہ تو قدم قدم پر بیچا۔

لال مسجد کے سانحے پر مولانا صاحب لندن میں تشریف فرما تھے اور سانحہ ہونے کے بعد بھی چند دن ٹھہر کر آئے اور صرف اتنا بیان دیا کہ مجھے ڈر ہے کہ سرحد میں احتجاج سخت ہوگا یعنی اتنا لگاؤ‌ اور فکر تھی انہیں ان لوگوں سے جن کے نظریات کے مولانا بھی ہمنوا ہیں۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی میں تحفظ حقوق نسواں بل پر مولانا نے شدید مخالفت کی اور بارہا یہ دہرایا کہ اگر یہ بل پاس ہوا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے اور جب یہ بل پاس ہوا تو کہا کہ شوری طلب کی ہے اور پھر استعفی دینے سے صاف مکر گئے اور پوری قوم اس کی گواہ ہے اس کے لیے میرا خیال ہے آپ کو ثبوت دینے کی بھی ضرورت نہیں۔ یہ ایک واقع ہی مولانا کے کھلے جھوٹ اور موقع پرستی کی اتنی کریہہ مثال ہے کہ کوئی اور مثال ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں۔ کسی ایک موقع پر بھی مولانا نے اصولی موقف نہیں اپنایا اور ہر ہر موقع پر منافقت کی زبردست مثالیں قائم کی ہیں جس پر ایک حلقہ انہیں رئیس المنافقین کا خطاب بھی دیتا ہے جس کے وہ صحیح معنوں میں مستحق ہیں۔ عبداللہ بن ابی کو زندہ شکل میں دیکھنا ہو تو مولانا فضل الرحمن کو دیکھ لیں آپ کو تمام جملہ خصوصیات اور کردار مجسم نظر آ جائے گا۔

جنرل مشرف کی صدارت کے موقع پر مولانا نے خود مستعفی ہونے اور سرحد اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا اور پھر جس منافقت اور جھوٹ کے ساتھ اس سے پہلو تہی کی وہ بھی ساری قوم کے سامنے ہے اور اس پر ان پر بجا طور پر خوب لعن طعن ہوئی۔ انسان اپنے اعمال سے ہی جانا جاتا ہے اب اگر مولانا کے اعمال ایسے ہیں تو ان کے لیے القاب بھی ایسے ہی ہوں گے یقین نہیں آتا تو باقی لوگوں کی رائے لے لیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
زیادہ دور نہ جائیں اپنے ڈیرہ والے شاہ فیصل بھائی کو طلب کریں اور پوچھیں کہ ڈیرہ والے جب انکی والد کیوجہ سے انہیں ووٹ دیتے تو وہ کیا صلہ دیتے ہیں؟
 
ساجداقبال

محفلین
کیا آپ کے پاس ان چیزوں کے شواہد بھی موجود ہیں یا پھر اڑتی اڑاتی افواہیں ہیں؟
بہن! میرے والد ہیں ناں۔۔۔انکی بات کا اعتبار نہ کروں کیا جبکہ وہ موقع پر موجود بھی تھے اور انہوں نے یہ اعتراض کیا بھی لیکن مفتی صاحب نے چُپ رہنے کا مشورہ دیا۔
 
ساجداقبال

محفلین
اور جہاں تک مشرف صاحب کا تعلق ہے تو حال ہی میں سوائے زرعی زمین کی اراضی کے اور ان پر کوئی اور الزام نہیں آیا ہے،
خدا کیلیے اب تو مشرف کو گڈبائے کہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چلیں محب نے فضل الرحمان کو ننگ دین کہا میں مشرف کو ”ننگ ملت“ کہتا ہوں۔
 
مشرف کی کرپشن کے دفاتر لکھنے کے لیے شب و روز محنت کی ضرورت ہے تھوڑا انتظار کر لیا جائے تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مشرف کی کرپشن کے دفاتر لکھنے کے لیے شب و روز محنت کی ضرورت ہے تھوڑا انتظار کر لیا جائے تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔

ویسٹرن میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرف صاحب کے دور میں اوپر کے پیمانے پر کرپشن میں بہت کمی ہوئی تھی اور پاکستان جو کرپشن میں دنیا میں بہت اوپر کے نمبر پر پہنچ گیا تھا، اسکی ریٹنگ مشرف صاحب کے دور میں بہت اچھی ہوئی۔

آپ کہتے ہیں کہ صدر مشرف سب سے بڑے کرپٹ ہیں اور ہم تھوڑا سا انتظار کر لیں تو میڈیا اور نئی حکومت وغیرہ مل کر یہ سارے کیسز سامنے لے آئیں گے۔

مگر مجھے یاد ہے کہ نواز شریف کے تو اپنے دور میں ہی سب لوگ کھل کر اسکی سٹیل مل کے حوالے سے اس پر اور شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگاتے تھے۔ اور اس سے قبل بے نظیر کا دور تھا، جس کے متعلق میں اپنے تجربے کے بنیاد پر کچھ نہیں کہہ سکتی (اُسوقت میں ذرا چھوٹی تھی اور سیاست وغیرہ اتنی سمجھ نہیں آتی تھی)، مگر میں نے جو سنا ہے وہ یہی ہے کہ مسٹر 10 فی صد کے نام سے آصف زرداری نے خوب نام کمایا تھا۔۔۔ بلکہ پوری پیپلز پارٹی بہت کرپٹ جماعت ہے اور اس سے بہتر شاید نواز شریف ہے۔
 
ساجداقبال

محفلین
1100308574-1.gif
مبارک ہو۔۔۔
دنیا دہشتگردی اور پاکستان کرپشن کی تعریف طے نہیں کر سکا۔
 
خرم

محفلین
ویسے ایک بات کی سمجھ نہیں آرہی۔ ایم ایم اے کا تمام گند فضل الرحمان پر کیوں‌ڈالا جا رہا ہے؟ باقی سب بھی تو مل بانٹ کر کھاتے تھے۔ ہاں کچھ لوگ اوپر اوپر سے واویلا مچاتے رہتے تھے اپنے ووٹروں‌کی ہمت بندھانے کو لیکن تنخواہ تو سب وصول کرتے تھے اور اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں کو کے مصداق جہاں جس کا داؤ چلا انہوں‌نے چلایا بھی۔ میں فضل الرحمان کو فرشتہ قطعاَ نہیں‌ سمجھتا لیکن یہ بھی زیادتی ہے کہ آپ کہیں کہ صرف فضل الرحمان ہی خراب ہے۔ ساری مجلس کا ایک ہی عمل تھا۔ بس نورانی صاحب علیہ الرحمتہ کی آنکھیں میٹنے کی دیر تھی بعد میں‌تو بس سب ہل من مزید ہی تھا۔
 
Top