راحیل فاروق
محفلین
مجھے حیریت ہے۔ آپ ہندوستانی مٹی کی پیداوار ہو کر اگر یہ خیال رکھتی ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ مشرق واقعی ہار گیا ہے۔ اتنی بری طرح کہ اس کی اولاد اپنے اجداد کو نہیں پہچانتی۔دانائی سے کیا مراد ہے آپ کی، گٹ فیلینگ؟ میرے خیال میں تو روحانیت زیادہ بہتر ہے مشرقی مکتبہ فکر کی نمائندگی کے لیے۔
مسلمانوں کو چھوڑیے کہ ان بےچاروں کا حوالہ انھی کے مار ہائے آستین گوارا نہیں کرتے، خود قدیم ہندوستان سے پاننی، پنگل اور چانکیہ کے افکار کا مطالعہ کیجیے۔ شاید آپ کو اندازہ ہو کہ تہذیب ہی نہیں اغلباً عقلیات کی نشوونما کا آغاز بھی مشرق سے ہوا تھا گو اس کی منطق وہ نہ تھی جو عقلیاتِ جدید کی ہے۔ لسانیات سے لے کر ریاضیات تک اور سیاسیات سے اقتصادیات تک کیا ہے جس کی بنا ان حکما کی نگارشات میں نہ ڈال دی گئی ہو؟
معذرت چاہتا ہوں مگر میں کسی عاقل کا ایک بڑا ہی جامع فقرہ یہاں نقل کیے بغیر رہ نہیں سکتا جو اس نے ہمارے زمانے کے ناخداؤں اور ان کی جانب سے کیے جانے والے عوام کے نفسیاتی استحصال کی نسبت کہا ہے۔
They can't be smarter; so they make you dumber!