مشورے درخواستیں اور شکایات

آن لائن کورسیز فورم کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ بعد میں یہاں آنے والوں کو کم سے کم تلاش سے زیادہ سے زیادہ کار آمد مواد حاصل ہو سکے۔ اسی سلسلے میں ایک قدم یہ اٹھایا گیا ہے کہ دھاگے شروع کرنے کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔ لہٰذا ایسی کسی ضرورت پر آپ اس کے لئے یہاں درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی ہر قسم کے مشورے درخواستیں اور شکایات جو یہاں کرنا موزوں ہوں ان کے لئے یہ دھاگہ استعمال کیا جائے۔

والسلام
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
سعود بھائی یہ تو بتا دیں‌ کہ روبی ن ریلز کو کون سا ورژن اور کہاں سے ڈاون لوڈ کرنا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس فورم کی سیٹنگ میں کچھ مسئلہ تھا جس کی وجہ سے نئی پوسٹس موڈریشن کیو میں لگ جاتی تھیں۔ اسے میں نے ٹھیک کر دیا ہے۔
 
اظفر بھائی بغیر یہ بتائے کورس کی شروعات کیسے ہو گی بھلا۔ :) بس ذرا سا توقف کریں ابھی ہم چیزوں کو سنجو رہے ہیں۔ کل شام تک یہاں کافی کچھ ہو گا ان شاء اللہ شروعات کرنے کے لئے۔ ویسے آپ کے سوال کا مختصر سا جواب یہ ہے تازہ ترین اسٹیبل ورژن استعمال کیا جائے گا جو کہ 2۔2۔2 ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لئے گوگل کر لیں تو اور بھی کئی اضافی معلومات مل جائیں گی۔ ورنہ میں تو بتاؤں گا ہی۔
 

باذوق

محفلین
روبی آن ریلز کے تعارف اور کورس درخواست طلبی پر مبنی کچھ عرصہ قبل جو دھاگہ/دھاگے کھولے گئے تھے ، اگر وہ بھی یہیں اسی فورم میں منتقل کر دئے جائیں‌ تو بہتر رہے گا۔
 

اظفر

محفلین
جی مل گیا مگر انہوں نے لکھا ہے
We recommend Ruby 1.8.7 for use with Rails. Ruby 1.8.6, 1.8.5, 1.8.4 and 1.8.2 are still usable too, but version 1.8.3 is not.

2۔2۔2 ان کی ویب سایٹ پر ہے نہیں یا مجھے نہیں مل رہا۔
انہوں نے پہلے صفحہ پر 2۔2 ہی لکھا ہوا ہے۔ خیر جو موجود تھا وہی اتار لیا ہے میں اس وقت۔
البتہ ریلز کا ورژن 2۔2 ہی ہے
دونوں کو اتارنے کیلیے ربط یہ ہیں

روبی
ریلز
 
بھئی میں نے ریلز کا ہی ورژن بتایا تھا۔

ویسے ونڈوز پر ریلس سیٹ اپ کے لئے مجھے یہ لنک ملا ہے۔

اگر آپ احباب میں سے کوئی اپنے تجربات اسکرین پرنٹ کے سہارے محفوظ کر کے فراہم کر سکیں تو مجھے سہولت ہو جائے گی۔ ورنہ مجھے ونڈوز کی طرف جانا پڑ جائے گا۔
 
روبی آن ریلز کے تعارف اور کورس درخواست طلبی پر مبنی کچھ عرصہ قبل جو دھاگہ/دھاگے کھولے گئے تھے ، اگر وہ بھی یہیں اسی فورم میں منتقل کر دئے جائیں‌ تو بہتر رہے گا۔

باذوق بھائی مشورے کا شکریہ۔

ان میں سے بعض کو یہاں لایا جا سکتا جبکہ کچھ اپنی جگہوں پر زیادہ موزوں ہیں۔ ان شاء اللہ یہ کام بھی عمل میں آ جائے گا۔ فی الحال یہ ترجیحی نہیں ہے۔ مجھے جلدی ہی آپ لوگوں کو بھری پری خوراک دینی ہے۔ :fingers-crossed:
 

اظفر

محفلین
بھئی میں نے ریلز کا ہی ورژن بتایا تھا۔

ویسے ونڈوز پر ریلس سیٹ اپ کے لئے مجھے یہ لنک ملا ہے۔

اگر آپ احباب میں سے کوئی اپنے تجربات اسکرین پرنٹ کے سہارے محفوظ کر کے فراہم کر سکیں تو مجھے سہولت ہو جائے گی۔ ورنہ مجھے ونڈوز کی طرف جانا پڑ جائے گا۔
سعود برادر اس بات کی سمجھ نہیں لگی ۔ کیا کہنا چاہ رہے ہیں آپ۔
 
بھئی میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ انسٹالیشن میں جو جو اسٹیپس فالو کریں اس کو رکارڈ کرتے جائیں تاکہ دوسرے اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔ اب میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں لینکس یوزر ہوں اور ونڈوز بہت کم کئی مہینوں میں ایک آدھ بار استعمال کرتا ہوں۔ تو میرے لئے سیٹ اپ پروسیجر تیار کرنا ذرا مشکل امر ہوگا۔

اگر آپ اب بھی میری بات نہ سمجھ سکے ہوں تو مزید وضاحت کروں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، میں نے RoR کا پرانا ورژن انسٹال کیا ہوا ہے۔ کیا روبی اور ریلز کا نیا ورژن انسٹال کرنا ضروری ہے۔ کیا اس کے لیے پرانا ورژن ان انسٹال کرنا پڑے گا۔
 
نبیل بھائی اگر ریلس کا 2۔2 ورژن استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا کیوں کہ اس میں ان بلٹ لوکلائزیشن کے فیچر دستیاب ہیں۔ جن پر کم از کم ایک ہفتہ صرف کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ویسے ریلس 2 کا کوئی بھی ورژن ہو تو چلے گا۔ در اصل بیک وقت کئی سارے ورژن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ سسٹم میں موجود انسٹالیشن میں سے کسی ایپلیکشن کے لئے کون سا ورژن استعمال ہو اس بات کا تعین ایک کنفیگیوریشن فائل میں جیم ورژن اسپیسفائی کرنے سے ہو جاتا ہے۔ یہ فیچر خاص کر بیک ورڈ کمپیٹبلٹی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کوئی ڈیپلائڈ ایپلیکیشن انکمپیٹبلٹی کا شکار نہ ہو جائے۔

آپ gem update --system کمانڈ دے کر دیکھیں ان شاء اللہ سارے پیکیج از خود اپڈیٹ ہو جائیں گے۔ویسے میرا مشورہ یہ ہوگا کہ ایک عدد ورچؤل مشین انسٹال کر لیجئے اور اس میں لینکس چلا لیجئے۔ کیوں کہ ریلس ونڈوز میں ڈیویلپرس کی پسند نہیں اس لئے اصلی مزہ تو اسی انوائرنمینٹ میں آنا ہے۔ آپ کو لینکس کی مکمل انسٹالیشن کی طرف جانے کا مشورہ اس لئے نہیں دے سکتا کیوں کہ آپ کے دوسرے کام متاثر ہونگے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
کیا اپڈیٹ کمانڈ رن کرنے سے روبی لینگویج کا ورژن اپڈیٹ ہو جائے گا؟ اور کیا جِٹ بھی انسٹال کر لینا چاہیے؟
 
نبیل بھائی --system سوئچ اسی لئے لگایا گیا ہے تاکہ جتنے بھی جیم ہیں سارے اپڈیٹ ہو جائیں۔

ویسے آپ چاہیں تو gem update ruby بھی آزما سکتے ہیں۔

اور کمانڈ لائن سے ورژن چیک کرنے کے لئے ruby -v اور rails -v نیز gem -v کمانڈ دے سکتے ہیں۔

غالباً جیم کا 1۔3۔1 ورژن ان دنوں عام استعمال میں ہے۔ اور ریلس کا حالیہ ورژن اس سے پرانے جیم کے ساتھ کام نہیں کرتا۔
 
git کو ابھی موضوع بحث لانا قبل از وقت ہوگا۔ کیوں کہ اس کا ریلس یا روبی سے سیدھے کوئی تعلق نہیں۔ ہاں یہ ایک ورژن سسٹم ہے۔ مثلاً سی وی ایس یا ایس وی این جیسا۔ اس کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں لوکل ریپازیٹری بھی ہوتی ہے۔ یعنی آپ جتنے ورثن چاہیں اپنے لوکل ورکنگ کاپی کے بنا سکتے ہیں اپنی لوکل مشین پر ہی اور یہ تبدیلیاں سینٹرل ریپازیتری میں تب تک نہیں جائیں گی جب تک آپ گٹ پش نہیں کریں گے۔ انھیں خصوصیات کے باعث یہ بہت تیزی سے مقبولیت پا رہا ہے۔

اس کا بہتر استعمال ڈسٹریبیوٹیڈ انوائرنمینٹ میں کولیبوریٹیو ڈیویلپمینٹ کے لئے انتہائی موزوں ہے۔

github اس سال کے بہترین پروجیکٹس میں نامزد ہوئی ہے۔ یہ سائٹ مفت اور کامرشیل ہر قسم کی گٹ ریپازیٹری سسٹم مہیا کراتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے اس کا ہوم پیج دیکھیں۔ گٹ ریپازیٹری سسٹم یوں تو ریلس ڈیویلپر یا یوں کہیں ایجائل ڈیویلپمینٹ کی دنیا میں ویسے بھی خاصی پزیرائی حاصل کر رہی ہے۔ اس لحاظ سے میں اس کورس کے اختتام کے بعد ریگولر بنیاد پر ارسال کئے جانے والے ٹپس اینڈ ٹرکس میں کبھی اس کا ذکر ضرور کروں گا۔ ویسے اس کے لئے کافی اچھے رسورس میری نظروں سے گزر چکے ہیں میں انھیں بھی وقت آنے پر سامنے لاؤں گا ان شاء اللہ۔
 

باذوق

محفلین
۔۔۔۔اب میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں لینکس یوزر ہوں اور ونڈوز بہت کم کئی مہینوں میں ایک آدھ بار استعمال کرتا ہوں۔ تو میرے لئے سیٹ اپ پروسیجر تیار کرنا ذرا مشکل امر ہوگا۔۔۔
کہیں اس طرح لکچر کے دوران ونڈوز صارفین کو مشکل تو نہیں پیش آئے گی؟؟ کیونکہ میں تو ابھی لینکس کی طرف منتقل نہیں ہوا ہوں۔ گھر اور آفس دونوں جگہ ونڈوز ہی ہے۔
 
نہیں قطعی دقت پیش نہیں آئے گی۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ میرے پاس دوسرے طریقے بھی ہیں جن کو کورس کا خیال آنے کے وقت سے دماغ میں رکھا ہے۔ تھوڑا سا سسپینس رہنے دیجئے ابھی۔ :grin:
 
میں منتظر ہوں کہ کچھ اور لوگ آ جائیں تو سبھی کو ہروکو اکاؤنٹ بنوا دوں۔ تاکہ کسی کو سیٹ اپ کے لئے پریشان نہ ہونا پڑے۔
 
Top