مشکوک خواتین

بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
سسٹرز اور فرينڈز يہ موضوع سائبر دنيا كى مشکوک خواتین کےمتعلق ہے ۔ مشكوك خواتين يعنى وہ خواتين جو كہيں سے خواتين نہيں لگتيں سوائے نام اور پروفائل ميں موجود جنس كے تعين كے۔ بدقسمتى سے يہ سائبر دنيا ميں بافراط پائى جاتى ہيں ، حقيقتا يہ حضرات ہوتى ہيں ۔ ان ميں سے بعض حقيقى خواتين كى آئى ڈیز ہوتى ہيں ليكن بوقت ضرورت يہ وفا دار بيوياں ، بہنيں بن كر اپنے مياؤں يا بھائيوں كو بھی لاگن كرنے كى اجازت دے ديتى ہيں ۔ اب يہ تو ان كا اپنا اخلاق ہے ، ہم كيا كر سكتی ہيں؟ ہم احتياط كر سكتی ہيں۔ وہم نہ پاليے ليكن محتاط رہیے عورتوں ميں گھسنے كے شوقين مردوں سے ۔ جنہيں مردوے كہنا بہتر لگتا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
نور سس اس طرح یقیناً عورتیں بھی نیٹ کو ایسے ہی مس یوز کرتی ہوں گی
آپ کے خیال میں اس کا ریزن کیا ہو سکتا ہے
 
ِAn idle brain is a devil's workshop
منفى كردار اور كيا ؟ وقت بہت ہو تو انسان كو ہرى ہرى سوجھتى ہيں ۔ اوپر سے ميڈيا ايسى چيزيں دكھا كر اور شوق پيدا كرتا ہے۔
ميرى ايك بار كوليگز سے اس پر بات ہوئى تو ايك بندى نے كہا كہ فيس بك اور ٹوئٹر وغيرہ پر لوگ اداروں اور تنظيموں كى آئى ڈيز بناتے ہيں ان كا ايك پيج ہے ايسا وہاں وہ فى ميل كى بجائے ميل يوز كرتى ہيں كيونكہ خدشہ ہوتا ہے تو ايك اور نے كہا كہ تب وہاں جنس كے خانے ميں ادر otherكا آپشن ہوتا ہے۔ اب كوئى اس طرح كام كرے تو اور بات ہے ليكن ريزن جو بھی ہو اگر كوئى اچھی نيت سے ايسى آئی ڈی بنائے اور بعد ميں صنف مخالف كى پرسنل باتوں ميں گھسے تو پھر اس كى وہ نيك نيتى كہاں گئی ؟؟؟اٹس ناٹ فئير ميرے خيال ميں صنف مخالف كى ذات ميں اتنى دل چسپی دماغى خلل ہو سكتا ہے ورنہ كوئى لڑكى كيسے انٹرسٹ لے سكتى ہے اتنا مردوں كى باتوں ميں ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
سسٹرز اور فرينڈز يہ موضوع سائبر دنيا كى مشکوک خواتین کےمتعلق ہے ۔ مشكوك خواتين يعنى وہ خواتين جو كہيں سے خواتين نہيں لگتيں سوائے نام اور پروفائل ميں موجود جنس كے تعين كے۔ بدقسمتى سے يہ سائبر دنيا ميں بافراط پائى جاتى ہيں ، حقيقتا يہ حضرات ہوتى ہيں ۔ ان ميں سے بعض حقيقى خواتين كى آئى ڈیز ہوتى ہيں ليكن بوقت ضرورت يہ وفا دار بيوياں ، بہنيں بن كر اپنے مياؤں يا بھائيوں كو بھی لاگن كرنے كى اجازت دے ديتى ہيں ۔ اب يہ تو ان كا اپنا اخلاق ہے ، ہم كيا كر سكتی ہيں؟ ہم احتياط كر سكتی ہيں۔ وہم نہ پاليے ليكن محتاط رہیے عورتوں ميں گھسنے كے شوقين مردوں سے ۔ جنہيں مردوے كہنا بہتر لگتا ہے۔

او گاڈ ، کیا واقعی خواتین اپنے شوہروں اور بھائیوں کو ایسا کرنے کی اجازت دیتی ہیں ؟ یہ تو بد دیانتی ہوئی سراسر
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیکن یہ تو غلط بات ہے بلکہ بد دیانتی ہوئی ۔ میرے خیال میں لڑکیوں کو چاہے انٹرنیٹ ہو یا اس کے علاوہ بھی زندگی میں اپنے بھائیوں ، والد اور جو شادی شدہ ہوں انہیں اپنے شوہروں کے سامنے اپنی کولیگز اور سہیلیوں کا ذکر نہیں کرنا چاہیے۔ بالکل ہی نہ کریں اور اگر ضرورت پیش بھی آئے تو بالکل ہی دوٹوک اور رسمی انداز میں کرنا چاہیے ۔
 
زبردست بات كہی سيدہ آپ نے۔ حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے يہی نصيحت كى ہے خواتين كو كہ دوسرى عورتوں کے محاسن اپنے عزيز مردوں سے يوں ذكر نہ كريں گويا وہ ان كو ديكھ سكتے ہوں۔
مشكوك خواتين يعنى وہ خواتين جو كہيں سے خواتين نہيں لگتيں سوائے نام اور پروفائل ميں موجود جنس كے تعين كے
شروع شروع ميں مجھے اردو سائٹس كا زيادہ علم نہيں تھا، كبھی سرچ انجنز سے كوئى ربط ملنے پر ايسى آئى ڈيز ديكھ كر بہت اذيت ہوتى تھی۔ اب سمجھ آ گئی ہے كہ ايسا كس قسم كے فورمز پر زيادہ ہوتا ہے۔ نك ہی اتنا خراب قسم كا ركھا ہو گا مستزاد عام چيزوں پر بات كرتے كرتے اتنى حد پھلانگ جاتى ہيں کہ اللہ كى پناہ۔ اصل لڑكى ايسى بات كرتے سو بار سوچے گی ۔ مجھے نہيں پتہ كہ اور لوگ كيا سمجھتے ہيں ليكن ميرے خيال ميں يہ اصل لڑكياں نہيں ہوتيں۔
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
بات تو صحیح ہے آپکی ام نور العین
لیکن انٹرنیٹ کا مس یوز اس لیے بھی زیادہ کیا جاتا ہے کہ اگلا سمجھتا ہے کہ مجھے کونسا کوئی دیکھ رہا ہے اور کونسا میری کوئی پکڑ ہو گی
انسان کے اندر کا شیطان اور ذہنیت صحیح سے نظر آتی ہے نیٹ پر۔
قصور وار خالی مرد ہی کیوں آجکل لڑکیاں بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔
بہن کے رشتے میں تو چلیں ہو سکتا ہے کہ ایسا ہو لیکن بیویاں بھی ؟؟؟یہ کیسے ممکن ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جزاک اللہ نور۔
لوگوں کے پاس وقت بھی ہوتا ہے اور فارغ ذہن بھی جو وہ ایسی حرکات کرتے ہیں۔ اور اگر خواتین بھی ایسے کاموں میں ساتھ دیتی ہیں تو یہ مزید غلط بات ہے۔ میں بھی شگفتہ کی بات سے اتفاق کروں گی کہ اپنی سہیلیوں اور کولیگز کا ذکر خصوصیت سے نہیں کرنا چاہیئے۔ یہ تو خیر اکثر اوقات ممکن نہیں ہوتا کہ آپ ان کا بالکل ذکر نہ کریں۔ جیسے میری سہیلیوں اور کولیگز کا میرے گھر والوں کو علم ہے کہ مجھے لینے چھوڑنے اور دیگر بہت سے کاموں کے لئے انہی کے ساتھ آنا جانا ہوتا ہے تو ذکر تو ناگزیر ہے لیکن میرے خیال میں اپنی سہیلیوں اور جاننے والیوں کے ذاتی معاملات کو (جن باتوں کا براہِ راست ہمارے گھر والوں سے کوئی تعلق نہیں بنتا ہے) ہر گز ڈسکس نہیں کرنا چاہئیے۔ ہم لوگ اصل میں 'پرائیویسی' کا مطلب ٹھیک طرح سے سمجھتے نہیں ہیں یا شاید سمجھنا نہیں چاہتے۔
 
مہ جبین

محفلین
واقعی اس نیٹ کی دنیا میں جنس شناخت کرنے کوئی آلہ یجاد نہ ہونے کی وجہ سے اس قدر مکر و فریب عام ہے کہ کوئی حد نہیں کہیں لڑکے لڑکیاں بن کر لڑکیوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور کہیں لڑکیاں لڑکے بن کر بے وقوف بنا رہی ہوتی ہیں ، اور سوچ وہی کارفرما ہوتی ہے کہ کوئی دیکھ تھوڑی رہا ہے ، ہم تو بس ٹائم پاس کر رہے ہیں یا یہ کہ جسٹ فور انجوائمنٹ اور دوسری طرف سے کوئی سنجیدہ ہوجائے تو انکی بلا سے ۔۔۔۔۔انہیں اس سے کیا ۔۔۔
کچھ لوگ ہیں جو اس کو مثبت سرگرمیوں کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن انکی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں اور طرح طرح سے ان کو ستایا جاتا ہے بس دل بہت دکھتا ہے اپنی قوم کا یہ حال دیکھ کر ۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کو نیک ہدایت دے آمین
 
لیکن انٹرنیٹ کا مس یوز اس لیے بھی زیادہ کیا جاتا ہے کہ اگلا سمجھتا ہے کہ مجھے کونسا کوئی دیکھ رہا ہے اور کونسا میری کوئی پکڑ ہو گی
تعبير يہ وہ مائنڈ سيٹ ہے جو برائى سے اس ليے نہيں بچتا كہ وہ برائى ہے ، بلكہ لوگوں کے ڈر سے باز رہتا ہے نہ كہ خدا كے ڈر سے۔ جو خدا و آخرت پر حقيقى يقين ركھتا ہے وہ جانتا ہے كہ ہر بات لكھی جا رہی ہے ، حساب ہونا ہے۔
قصور وار خالی مرد ہی کیوں آجکل لڑکیاں بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔
بالكل اچھائى برائى ہر صنف ميں ہے ، ليكن ميرے خيال ميں لڑكيوں ميں عموما حيا زيادہ ہوتى ہے اس ليے ان سے ايسى بات ہو تو افسوس زيادہ ہوتا ہے۔
وعلیکم السلام
بات تو صحیح ہے آپکی ام نور العین
لیکن انٹرنیٹ کا مس یوز اس لیے بھی زیادہ کیا جاتا ہے کہ اگلا سمجھتا ہے کہ مجھے کونسا کوئی دیکھ رہا ہے اور کونسا میری کوئی پکڑ ہو گی
انسان کے اندر کا شیطان اور ذہنیت صحیح سے نظر آتی ہے نیٹ پر۔
قصور وار خالی مرد ہی کیوں آجکل لڑکیاں بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔
بہن کے رشتے میں تو چلیں ہو سکتا ہے کہ ایسا ہو لیکن بیویاں بھی ؟؟؟یہ کیسے ممکن ہے۔
 
واقعی اس نیٹ کی دنیا میں جنس شناخت کرنے کوئی آلہ یجاد نہ ہونے کی وجہ سے اس قدر مکر و فریب عام ہے کہ کوئی حد نہیں کہیں لڑکے لڑکیاں بن کر لڑکیوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور کہیں لڑکیاں لڑکے بن کر بے وقوف بنا رہی ہوتی ہیں ، اور سوچ وہی کارفرما ہوتی ہے کہ کوئی دیکھ تھوڑی رہا ہے ، ہم تو بس ٹائم پاس کر رہے ہیں یا یہ کہ جسٹ فور انجوائمنٹ اور دوسری طرف سے کوئی سنجیدہ ہوجائے تو انکی بلا سے ۔۔۔ ۔۔انہیں اس سے کیا ۔۔۔
مجھے سنجیدہ ہونے والوں کی عقل پر حيرت ہے۔
 
تعبیر

محفلین
مجھے سنجیدہ ہونے والوں کی عقل پر حيرت ہے۔
نورالعین میری ایک پڑوسن تھیں اب وہ لوگ کہیں اور شفٹ ہو گئے ہیں۔اس نے بتایا تھا کہ انکی شادی انٹرنیٹ کے تھرو ہوئی تھی
وہ امریکہ میں رہتی تھیں اور اسکے مسٹر آئیرلینڈ میں ۔پھر وہ یہاں سے امریکہ گیا اسے دیکھنے اور ان دونوں کی شادی ہو گئی
ہوتے ہیں ایسے دیوانے جو یہ اب تک اس بات کو سچ ثابت کر رہے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے :D ویسے ان کی بینائی شادی کے بعد واپس آگئی تھی ۔
 
Top