مشہور شخصیات کی قبروں پر لگے کتبوں پر کیا تحریر کیا گیا ہے آئیے پڑھیے

مہ جبین

محفلین
جاگنا ہے جاگ لے افلاک کے سائے تلے
حشر تک سوتا رہے گا خاک کے سائے تلے
بہت شکریہ نیلم
دعا ہے کہ اللہ ہمیں مرنے سے پہلے مرنے کی توفیق دے آمین
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایک اضافہ میں بھی کرتا چلوں

میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز
ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا

(وفات :25 اگست 2008ء قبر : احمد فراز)​
 
ہندوستان کے بادشاہ جہانگیر کی بڑی صاحبزادی اور ممتاز محل کی شہزادی جہان آراء بیگم جنکی آخری آرام گاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار کےاحاطے میں ہے ۔ ایک فارسی گو شاعرہ اور مصنفہ تھیں ۔انکی قبر کی لوح پر یہ شعر درج ہے ۔
بغیر سبزہ نپوشد کسی مزارمرا
کہ قبر پوش غریباں ھمین گیاہ بس است
یعنی ،
صرف سبزہ ہی میری قبر کی چادر ہو
ہم غریبوں کے لیئے یہ بھی بہت کافی ہے ۔
اچھی شیرنگ ہے نیلم ۔۔۔:)
 
تقریبا 12 پندرہ سال پہلے کی بات ہے میں نے ایک خاص قسم کا سرمہ تیار کیا تھا اس کو لگا کر پوری سردیاں چاند کی 13 سے 15 تاریخ تک میں رات کو قبرستان نکل جاتا تھا یہ دھاگہ دیکھ کر کچھ یاد آیا
ایک قبر پر کچھ اس طرح تحریر تھا
آتے ہوئے آزاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل وقت میں آئے چلے گئے
 
ہمارے علاقے کے قبرستان میں ایک ذرا ہٹ کے ایک الگ سی چہار دیواری ہے اس میں کچھ قبریں ہیں اب تو تقریبا سب لوگ ہی مر گئے ہیں لیکن جب ان کے ہاں پہلی میت ہوئی تھی تو اس وقت اس کے شوہر نے باہر گیٹ کے ساتھ والی دیوار پر جہاں عام طور پر گھنٹی کا بٹن ہوتا ہے اس پر یہ شعر لکھوایا تھا۔
وائے بے گُل چینِ اجل،کیا تجھ سے مہربانی ہوئی
پھول وہ توڑا کہ گلشن بھر میں ویرانی ہوئی
یہ شعر میرے بچپن کا پہلا شعر ہے اور تقریبا 35 سال پہلے جب عمر چار سال تھی تو کسی کی تدفین کے موقع پر میں بھی قبرستان میں موجود تھا تو یہ شعر پڑھا تھا دادا حضور(مرحوم) ساتھ تھے ان سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس شخص کو اپنی بیوی سے بہت محبت تھی اور اس کی بیوی شادی کے پانچ سال بعد ہی مرگئی تھی۔
 

سید زبیر

محفلین
ایک قبر پر کچھ اس طرح تحریر تھا
آتے ہوئے آزاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل وقت میں آئے چلے گئے

میری والدہ مرحومہ ،کی قبر کوہاٹ میں ہے اور اس پر یہ شعر اس طرح لکھا ہے
آتے ہوئے اذاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل عرصے کو آئے چلے گئے
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
تقریبا 12 پندرہ سال پہلے کی بات ہے میں نے ایک خاص قسم کا سرمہ تیار کیا تھا اس کو لگا کر پوری سردیاں چاند کی 13 سے 15 تاریخ تک میں رات کو قبرستان نکل جاتا تھا یہ دھاگہ دیکھ کر کچھ یاد آیا
ایک قبر پر کچھ اس طرح تحریر تھا
آتے ہوئے آزاں ؟ ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل وقت میں آئے چلے گئے
 

سید زبیر

محفلین
وائے بے گُل چینِ اجل،کیا تجھ سے مہربانی ہوئی
پھول وہ توڑا کہ گلشن بھر میں ویرانی ہوئی
یہ شعر میں نے اپنی بیٹی کی قبر کے لیے منتخب کیا تھا مگر بعد میں نہ لکھوا سکا اورآج بھی میرے بٹوے میں یہ موجود ہے مگر وہ کچھ یوں ہے
ہائے گُل چینِ اجل،کیا خوب تری پسند ہے
پھول وہ توڑا کہ گلستاں اجڑ کر رہ گیا
 

نیلم

محفلین
بانٹے تھے ہم نے جو حکایتوں کے پھول
کانٹوں کی طرح چبھتے تھے کچھ محفلین کو
(؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟):laugh:
:rollingonthefloor:
اچھا تو انیس بھیا آپ نے یہ شعر میری قبر کی لیئے چُنا ہے ،،اچھا ٹھیک ہے میں مرتے ہوئے اپنی قبر کا ایڈریس دے جاؤگی ،،ویسے اُن محفلین میں آپ کا نام سہرفہرست ہوگا :laugh:
 

نیلم

محفلین
بہت ہی اعلیٰ انتخاب
بہت شکریہ
ایک اضافہ میں بھی کرتا چلوں

میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز
ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا

(وفات :25 اگست 2008ء قبر : احمد فراز)​
بہت خُوب
 
Top