!مشہور نستعلیق فانٹس کا موازنہ!

arifkarim

معطل
اتنے سارے اوپن ٹائپ نستعلیق فانٹس منظر عام پر آچکے ہیں کہ انکے مسائل اور خوبیوں کے بارے میں مشترکہ تفصیلی جائزہ ہی نہیں لیا گیا۔ :eek: اس تھریڈ میں ان سب کے بارے میں بات کی جائے گی۔
ذیل میں ان فانٹس کےذریعے لکھے گئے چند الفاظ کے نمونے ہیں جو کہ عام طور پر نقطے زیادہ ہونے کی وجہ سے اوپن ٹائپ میں مسائل پیدا کرتے ہیں۔ کسی بھی نستعلیق فانٹ میں سب سے اہم چیز نقطوں کی پلیسمنٹ ہے، جو کہ انتہائی مشکل کام ہے۔ اسلئے اسے سب سے پہلے ڈسکس کر رہا ہوں:
a81.gif

سب سے اوپر انپیج کا نوری نستعلیق فانٹ ہے، لیگچر بیسڈ۔
اسکے نیچے تمام کیریکٹر بیسڈ اوپن ٹائپ فانٹس ہیں۔ سنیپ شاٹ کے مطابق صرف نفیس نستعلیق ہی تمام الفاظ کافی حد تک ‘‘صحیح’’ لکھ پا رہا ہے۔ آپ کی باریک بینی کس نستعلیق فانٹ کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔ میں بھی چاہتا تھا کہ اس موضوع پر کوئی پوسٹ کی جائے۔
دیکھنے کی حد مجھے پہلے نمبر پر نوری نستعلیق اور اس کے بعد نفیس نستعلیق بہتر لگ رہا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
بات سمجھ میں نہیں آئی عبد المجید۔ فانٹ کی خوبسورت خطاطی کی خوبسورتی ہی تو کہی جائے گی۔۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ خوبصورتی میں نفیس نستعلیق سے بڑھ کر کوئی نستعلیق فانٹ نہیں بطور خاص جو یونی سکرائب کے ہر ورژن پر درست کام کرے۔
 
دیکھا جائے تو نوری نستعلیق کے مقابلہ کا کوئی فانٹ نہیں۔۔۔
اور اگر یونیکوڈ فانٹس دیکھے جائیں تو نفیس نستعلیق کے قریب بھی کوئی دوسرا فانٹ نہیں پہنچتا۔
 
arifkarim

معطل
نفیس نستعلیق بہتر ہے۔ خطاطی کے اعتبار سے بھی بہت آگے ہے۔ اس کے بعد جوہر۔

نفیس نستعلیق خوبصورت ہونے کے ساتھ سست رفتار بھی ہے۔ جوہر کی اسپیڈ بہتر ہے اور یہ انپیج کے نوری کیریکٹر سے کافی ملتا جلتا ہے۔ اسی لئے پاک ڈیٹا نے اس میں 20000 سے ذائد لگچرز ڈال کر اسے مکمل نوری نستعلیق میں بدل ڈالا: ‘‘جوہر نستعلیق پرو’’ کے نام سے۔ کیا ایسا ہی کام نفیس نستعلیق میں ممکن ہو سکتا ہے؟
 
arifkarim

معطل
دیکھا جائے تو نوری نستعلیق کے مقابلہ کا کوئی فانٹ نہیں۔۔۔
اور اگر یونیکوڈ فانٹس دیکھے جائیں تو نفیس نستعلیق کے قریب بھی کوئی دوسرا فانٹ نہیں پہنچتا۔

میں پہلے بھی یہ وضاحت کر چکا ہوں کہ نوری نستعلیق بذات خود کوئی فانٹ نہیں۔ انپیج کے نوری کیریکٹر کے ساتھ ہی کئی ہزار لگچرز ڈال کر اسے نوری نستعلیق کا نام دیا گیا۔ جو لفظ ان لیگچرز میں نہیں ہوگا وہ نوری کیریکٹر میں ہی نظر آئے گا جو کہ نفیس اور جوہر نستعلیق سے بھی زیادہ بد صُورت ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نفیس نستعلیق خوبصورت ہونے کے ساتھ سست رفتار بھی ہے۔ جوہر کی اسپیڈ بہتر ہے اور یہ انپیج کے نوری کیریکٹر سے کافی ملتا جلتا ہے۔ اسی لئے پاک ڈیٹا نے اس میں 20000 سے ذائد لگچرز ڈال کر اسے مکمل نوری نستعلیق میں بدل ڈالا: ‘‘جوہر نستعلیق پرو’’ کے نام سے۔ کیا ایسا ہی کام نفیس نستعلیق میں ممکن ہو سکتا ہے؟

مجھے یاد پڑتا ہے کہ جواد نے امبر نستعلیق کی تیاری کے لیے نفیس نستعلیق کے وولٹ ورک کا استعمال نہیں کیا تھا کیونکہ اس کی وولٹ ٹیبلز میں غالباً اتنی گنجائش نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل
نفیس نستعلیق اچھا ہے لیکن اسکی خطاطی کمزور ہے

آپ نے درست کہا کہ بیشک اس میں نقطوں کی اور حروف کے درمیان جڑاؤ کے مسائل نہیں۔ مگر اسکی خطاطی خوش خط نہیں ہے۔ اگر فجر نستعلیق یا جوہر نستعلیق کی اشکال اس میں شامل کر دی جائیں تو یہ ایک بہت خوبصورت فانٹ بن سکتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تک یہاں پر مختلف نستعلیق فونٹس کی ڈسپلے کوالٹی کا تقابل پیش کیا گیا ہے۔ ابھی ان میں پاک نوری نستعلیق اور امبر نستعلیق شامل نہیں ہیں کیونکہ یہ دستیاب نہیں ہیں۔
میرے خیال میں نستعلیق فونٹس کے مزید بنچ مارکس کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔ ذیل میں کچھ مثالیں پیش کر رہا ہوں:

- فونٹ میں ہنٹنگ کی کوالٹی، اس کا اندازہ چھوٹے پوائنٹ سائز پر فونٹ کے ڈسپلے سے ہوگا
- فونٹ کی رینڈرنگ سپیڈ، اس کے لیے الف نظامی نے ایک پروگرام بھی لکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ویب پیج اور عام ڈاکومنٹس میں طویل عبارتوں پر یہ فونٹ اپلائی کرنے کے بعد سکرول کرکے دیکھنا چاہیے
- فونٹ میں گلفس اور لگیچرز کی تعداد
- فونٹ کا وولٹ ورک کتنا پیچیدہ ہے؟
۔۔
 
شکریہ نبیل بھائی۔ پاک نوری نستعلیق اور امبر نستعلیق کو اگر ڈسپلے بھی کردیں تو آپ کو انپیج کے نوری نستعلیق لگچرز ہی نظر آئیں گے۔ مہ سوائے ان الفاظ کے جو لگچرز میں نہیں ہیں۔
دوسرا ان فانٹس کی رینڈرنگ سپیڈ ٹیسٹ کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا سسٹم نیا ترین uniscribe استعمال کر رہا ہے یا نہیں۔ کیونکہ امبر نستعلیق کی رفتار نئے usp10.dll کی انسٹالمینٹ کے بعد 8x بڑھ گئی تھی! میں کوشش کروں گا کہ جتنے نستعلیق فانٹس میرے پاس ہیں، انکی 64 amd پروسیسر پر سپیڈ کمپیریزن پیش کر سکوں۔
فونٹس میں گلفس اور لگیچرز کی تعداد معلوم کرنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟ اس پر بھی روشی ڈالیے۔ شکریہ :)
 
آپ نے درست کہا کہ بیشک اس میں نقطوں کی اور حروف کے درمیان جڑاؤ کے مسائل نہیں۔ مگر اسکی خطاطی خوش خط نہیں ہے۔ اگر فجر نستعلیق یا جوہر نستعلیق کی اشکال اس میں شامل کر دی جائیں تو یہ ایک بہت خوبصورت فانٹ بن سکتا ہے۔

جناب الف عین بھائی میرے لکھنے کا مقصد بھی یہی تھا اب امید ہے کہ بات آپ کو سمجھ آئی ہوگی شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
نفیس نستعلیق بہتر لگ رہا ہے اگرچہ مجھے اس کی رفتار سے شدید تحفظات ہیں

ویسے ممکن ہو تو عماد نستعلیق کا بھی نمونہ لگا دیا جائے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
دو مختلف فانٹ ایک ہی فانٹ سائز پر یک سائز کیوں نہیں دکھائی دیتے؟
کیا دو مختلف خطوط کی گلائفز کا تقابل کرنے والا کوئی اطلاقیہ موجود ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
دو مختلف فانٹ ایک ہی فانٹ سائز پر یک سائز کیوں نہیں دکھائی دیتے؟
کیا دو مختلف خطوط کی گلائفز کا تقابل کرنے والا کوئی اطلاقیہ موجود ہے؟

اس مقصد کے لیے کسی خاص پروگرام کا مجھے علم نہیں ہے لیکن ٹروٹائپ ویوئر کے ذریعے یہ کام لیا جا سکتا ہے۔ اگر ٹروٹائپ ویوئر کو دو مرتبہ سٹارٹ کرکے مختلف فونٹس کو ایک ساتھ دیکھا جائے تو ان کا تقابل کیا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
دو مختلف فانٹ ایک ہی فانٹ سائز پر یک سائز کیوں نہیں دکھائی دیتے؟
یہ تو فانٹ ڈویلوپر پر منحصر ہے کہ وہ اپنے فانٹ کے گلیفس کو کونسا سائز دیتا ہے۔ جوہر نستعلیق کا سائز چونکہ نوری نستعلیق کے لیگچرز جتنا ہی ہے، اس لئے اس میں لگچرز شامل کرنا ممکن ہوا ہے۔
 
Top