آوازِ دوست
محفلین
کسی بھی سرکاری ملازم کو عام طور پر وارننگ، شوکاز، محکمانہ انکوائری وغیرہ کے پروسس سے گزار کر ہی نوکری سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ سرکاری ملازمت اور سیٹھ کی نوکری کا یہی تو اہم فرق ہے یہاں افسر بھی اپنے جونیئر کی طرح ملازم ہی ہے اور اگر وہ اِس طرح کی احمقانہ کاروائی کرتا ہے تو خود اختیارات سے تجاوز کرنے کا مُجرم بن جائے گا۔ ظہور احمد سولنگی صاحب نے تم روٹھے ہم چھُوٹے والا کام کیا جو خاموشی سے کنارہ کر گئے ورنہ وہ قانونی طور پر ایسی پوزیشن میں تھے کہ ایسے فرعونوں کے لیے موسیٰ ثابت ہو سکتے تھے۔