مصرعوں کا ملک شیک

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
راحیل فاروق نے مشہور مصرعوں کی جو درگت بنائی ہے اس کے بدلے میں یہی ملک شیک ذرا سا انہیں بھی چکھایا جائے ۔

پھول نہ کوئی پات میاں
کیوں نہ ہوئی برسات میاں

راحیل فاروق
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اور اس شیک کو ذرا زیادہ گاڑھا بنانے کیلئے اس میں دو مصرع مزید ڈالے ہیں : :)

کتنی باتیں بناؤ گے صاحب ؟
خود کو کیا منہ دکھاؤ گے صاحب ؟
میں شریف آدمی مجھے چھوڑو
مجھے کیا کیا بتاؤگے صاحب !؟

:):):)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب راحیل بھائی!

بہت مزیدار سلسلہ شروع کیا تھا۔

غالب کے دو مصرعے ایسے ہی کسی صاحب نے جوڑے تھے جو یاد رہ گئے۔

جان تم پر نثار کرتا ہوں
شرم تم کو مگر نہیں آتی :)
 
Top