مصطفٰی کمال دوسرے بہترین مئیر

یہ لسٹ ان میئر حضرات کی ہے جنھیں 2005 کے ٹاپ میئر کونٹسٹ کے لیے فائنلی منتخب کیا گیا تھا ۔ اس فہرست میں ایشیا کے کل نو میئرز کے نام ہیں جن میں سے ایک نعمت اللہ خان بھی ہیں۔ اس کا مطلب تو یہی ہے کہ وہ ایشیا کے نو بہترین میئز میں سے ایک ہیں۔مگر بعد ازاں اپنا آفس بوجہ بلدیاتی انتخابات چھوڑنے اور بعد ازاں الیکش ہارنے کی وجہ سے وہ اس دوڑ سے باہر ہو گئے تاہم آپ ورلڈ میئرز ڈاٹ کام کے ان کمنٹس پر بھی نظر ڈالئیے
Mayors Who Left Office And Were Strong Candidates For A Number Ten Position Include Andrés Manuel López Obrador (mexico City), Mahmoud Ahmadinejad (tehran) And Naimatullah Khan (karach
 
مہوش علی

لائبریرین
[FONT=&quot]مصطفی کمال کو "دنیا کا دوسرا سب سے بہترین میئر" قرار دینے کی خبر آج کل خوب زوروں پر ہے۔ اور ہم کراچی والوں کے لیے واقعی یہ "لمحہ فخریہ" ہے۔ اس کے باوجود میرے خیال میں "فارن پالیسی میگزین" کی اصل رپورٹ پر نظر ڈال لینا ضروری ہے.
[/FONT]​
[FONT=&quot]
فارن پالیسی میگزین کی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ ۔ جہاں میرے خیال میں انہیں صرف "[/FONT][FONT=&quot]Mayors of the moment[/FONT][FONT=&quot]" میں شمار کیا گیا ہے۔ اگر میں غلطی پر ہوں تو تصحیح کردیں۔
[/FONT]​
[FONT=&quot]
اور ہاں! ایک نظر اگر اس رپورٹ پر بھی ڈال لیں تو بہتر ہوگا، جہاں سال 2008ء کے بہترین میئرز کی درجہ بندی موجود ہے۔

[/FONT]​

لسٹ میں تو مصطفٰی کمال کا کہیں ذکر ہی نہیں ، میں بھی سوچوں انڈر پاس بارش میں تالاب بن گئے ، بوٹ بیسن چار چار فٹ پانی میں ڈوب گیا ، فلائی اوور میں گھڑے پڑ گئے ، سمندر میں لگے فوارے کی مشینری چوری ہو گئی ، سی ویو پر صفائی کا ناقص انتظام ، پچھلے دور کے منصوبوں کو مکمل کیا گیا اور جھنڈے اپنے گاڑے گئے ، کشمیر میں "امداد" کرتے ہوئے لاشوں پر جئے الطاف کے نعرے لکھے گئے ،
شخصیت پرست اور قوم پرست سیاستدانوں سے جھوٹ اور بے ایمانی کے سوا توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے ۔۔
وسلام

رینکنگ دو چیزوں کی ہوتی ہے۔

1۔ پہلا شہر کی اپنی ترقیاتی اور دیگر کاموں کے حوالے سے رینکنگ
2۔ اور دوم میئرز کی رینکنگ انکے کاموں کے لحاظ سے۔

شہروں کی رینکنگ میں کراچی 57 نمبر پر ہے۔
جبکہ میئرز کی رینکنگ میں مصطفی کمال دنیا میں دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

اصل رپورٹ دیکھیں فارن پالیسی کی ویب سائیٹ کے اس صفحے پر

شکریہ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
کراچی کی ترقی اور مصطفی کمال کے حوالے سے میرے چند پسندیدہ ویڈیوز۔

1۔ مختلف ممالک کے ایمبیسڈرز نے کراچی کا دورہ کیا اور وہ مصطفی کمال کے زیر نگرانی کراچی میں ہونے والی ترقی سے بہت متاثر ہوئے۔ ویڈیوز آپ کو اس لنک پر مل جائیں گی۔
http://www.karachicity.gov.pk/

2۔ کراچی پر ایک خوبصورت ویڈیو جنید جمشید کے ساتھ
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=VfCBDKbShUQ"]YouTube - Karachi - Pakistan[/ame]

3۔ امریکی وزیر کی مصطفی کمال سے ملاقات اور کراچی کی ترقی پر متاثر کن خیالات کا اظہار۔
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=08POocbhL8c"]YouTube - US Ambassador meets Mustafa Kamal and appreciate MQM works[/ame]
اسی طرح فرانس کے ایمبیسڈر کی بھی ویڈیو ہے اور ٹی وی اینکر لقمان نے مصطفی کمال سے انٹرویو کے دوران پوچھا تھا کہ وہاں یورپین یونین میں عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ متحدہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیں، اور یہاں فرانس کے ایمبیسڈر آپکے مہمان بن کر کراچی کی سیر کر رہے ہیں اور انکے خیالات کراچی کے حوالے سے آپکی کوششوں کی تعریف سے پُر ہیں؟؟؟؟؟؟؟
اس پر مصطفی کمال نے کہا تھا کہ عمران خان اور قاضی حسین احمد جیسے لوگ جب تک ہمارے خلاف ایسا ہی بولتے رہیں گے اُس وقت تک میں مطمئین ہوں کہ ہم کوئی صحیح کام ہی کر رہے ہیں جو یہ لوگ اتنا شور مچا رہے ہیں۔ پریشان تو میں اُس دن ہوں گا جب یہ لوگ خاموش ہو جائیں گی، اور میں سوچوں گا کہ ضرور ہم کوئی غلط کام کر رہے ہیں جو انہوں نے ہمارے خلاف بولنا بند کر دیا ہے۔

4۔ Command & Control centre of Karachi ! :
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=pYtReApw6LY"]YouTube - MQM Mustafa Kamal give Command & Control centre to Karachi ![/ame]

5۔ مصطفی کمال کا سی این این کو انٹرویو۔
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=FAKso58KtEU"]YouTube - Mustafa Kamal CNN interview[/ame]

Karachi New Horizons Part
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=fIN12JIDiG4&feature=channel"]http://www.youtube.com/watch?v=fIN12JIDiG4...feature=channel[/ame]

7۔ کراچی میرا شہر ہے [مصطفی کمال کی اس تحریک پر رجسٹریشن کے موقع پر پہلا دن کا ویڈیو اور دیکھیں کہ کراچی والوں کا مصطفی کمال کے لیے کیا ری ایکشن ہے]
MQM Mustafa Kamal _I OWN Karachi The opening day for Registration
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=AOR9EdVQAsk"]YouTube - MQM Mustafa Kamal _I OWN Karachi The opening day for Registration Part 2[/ame]
 
ابوشامل

محفلین
رینکنگ دو چیزوں کی ہوتی ہے۔

1۔ پہلا شہر کی اپنی ترقیاتی اور دیگر کاموں کے حوالے سے رینکنگ
2۔ اور دوم میئرز کی رینکنگ انکے کاموں کے لحاظ سے۔

شہروں کی رینکنگ میں کراچی 57 نمبر پر ہے۔
جبکہ میئرز کی رینکنگ میں مصطفی کمال دنیا میں دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

اصل رپورٹ دیکھیں فارن پالیسی کی ویب سائیٹ کے اس صفحے پر

شکریہ۔
مہوش صاحبہ اتنی ساری وڈیوز ڈھونڈنے کے بجائے اگر آپ بغور ایک مرتبہ رپورٹ ہی پڑھ لیتیں تو کافی ہوتا۔ بہرحال اب رپورٹ کو چھوڑیں فارن پالیسی میگزین کی وضاحت ہی دیکھ لیں۔
 
طالوت

محفلین
مہوش بہن آپ زبردستی کر رہی ہیں ۔۔۔ ورنہ ٹاپ ٹین میں موصوف کا کہیں ذکر نہیں ۔۔۔ احباب کے دئیے گئے لنکس کا کا بغور مطالعہ کریں اور دوسرے نمبر پر آنے کے معاملات کو بھی دیکھیں ۔۔۔ جانے کیوں آپ کو کراچی میں متحدہ کے علاوہ دوسرے لوگوں سے چڑ ہے ۔۔۔ اور پھر کراچی مئیر میں آپ نے ایک نیا نقطہ "سرحد کی اسلامی حکومت کے ترقیاتی کام" شروع کر دیا ہے ۔۔ یہی کچھ آب زم زم والی پوسٹ میں بھی ہوا جہاں ہم سے کم عقلوں نے بھی بنا سوچے سمجھے تبصرے شروع کر دئیے ۔۔۔
وسلام
 
ویسے یہ بات ماننی پڑے گی کہ ایم کیو ایم نے ایک ٹیلے فون اپریٹر کو ناظم بنادیا۔
اور اسکی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی۔
اگر کسی نے اچھا کام کیا ہے تو اسکی تعریف نہ کرنا درست نہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
ویسے اگر ایمانداری کی بات کی جائے

تو میں تو مصطفٰی کمال کو پہلا نمبر دوں گا۔

ہمیں‌ دنیا کے دوسرے شہروں سے کیا لینا

صرف کراچی کی بات کریں۔

آج سے پہلے اس جیسا کوئی شخص کراچی کو نہیں ملا جس نے اتنی محنت کی ہو۔
پہلا شخص ہے جس نے کبھی وائٹ کلر بنے کی کوشش نہیں کی۔
عام سا لباس پہنے مزدورں کے ساتھ کھڑا بارش میں‌ بھیگ رہا ہے۔
لیکن کام کررہا ہے۔
جیسے علاقوں میں وہ گیا ہے۔
یعنی گندے ترین جہاں گندہ پانی پھیلا ہوا ہو
ویسے علاقوں میں میرا نہیں خیال کہ کوئی دوسرا اس رینک کا انسان جانا بھی پسند کرے۔

نعمت اللہ خان صاحب اپنی جگہ
لیکن انھوں نے کراچی میں صرف پارک ہی بنائے ہیں۔
کوئی بڑا منصوبہ ان کے دور میں مکمل نہیں ہوا۔
جتنا کام اس شخص نے کردیا ہے
وہ دیکھا جائے تو ناممکن معلوم ہوتا ہے۔

مجھے سب سے زیادہ حیرت اور مایوسی ابوشامل کی باتوں سے ہورہی ہے۔
جو کراچی میں رہتے ہوئے بھی اسے غلط شامل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

صرف اس لیے کہ وہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھتا ہے۔
بھائی اسے صرف اس نظر سے دیکھیں کہ وہ ایک انسان ہے اور اس نے کراچی کے لیے کتنا کچھ کیا ہے.

مجھے ایم کیو ایم سے کوئی دلچسپی نہیں
لیکن اس شخص کو میں کیا ہر کوئی ہیرو مانتا ہے۔
 
فہیم ایسی بات ہر گز نہیں، لیکن میں تو قبل از وقت اس شرمندگی سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا جو آج مجھ سمیت دنیا بھر میں لاکھوں پاکستانیوں خصوصاً کراچی میں رہنے والوں کو فارن پالیسی میگزین کے وضاحتی بیان سے ہوئی ہے۔ ورنہ بلدیاتی نظام سے جو فائدہ اہلیان کراچی کو ہوا ہے اس سے کون کافر انکاری ہو سکتا ہے؟ ۔ مصطفی کمال کی زیر قیادت ضلعی حکومت نے تمام تر توقعات سے کہیں بڑھ کر اہلیان کراچی کی خدمت کی ہے۔ اور مجھے اس امر کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں۔ اگر نعمت اللہ اور مصطفی کمال جیسی ہی مخلص شخصیات کراچی کو اگلے 15 سے 20 سالوں تک ملتی رہیں تو یقین جانیں کراچی دنیا کے بہترین شہروں میں شمار ہوگا۔ مجھے افسوس ہوا کہ میرے بیان سے آپ اور ہو سکتا ہے اور لوگوں کے ذہن میں بھی غلط پیغام گیا۔
(اوپر جس بیان کا لنک دیا گیا ہے اس کا مطالعہ ضرور کریں)
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش صاحبہ اتنی ساری وڈیوز ڈھونڈنے کے بجائے اگر آپ بغور ایک مرتبہ رپورٹ ہی پڑھ لیتیں تو کافی ہوتا۔ بہرحال اب رپورٹ کو چھوڑیں فارن پالیسی میگزین کی وضاحت ہی دیکھ لیں۔

تصحیح کا شکریہ ابو شامل بھائی،
بہرحال، یہ غلطی ڈان اخبار کی بھی نہیں اور نہ ہی کراچی ضلعی کونسل کی اور نہ ہی جنگ گروپ کی اور نہ ہی دیگر قومی اخبارات کی ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ فارن پالیسی پر چیزیں واضح طور پر پیش نہیں کی گئیں اور اس غلط فہمی کا پیدا ہو جانا مشکل نہ تھا۔
اگرچہ کہ یہ ٹاپ میئرز کی فہرست نہ ہو، مگر پھر بھی میئرز آف مومنٹ میں ہی انکا نام کا ذکر آنا بھی مصطفی کمال کی کام اور کارکردگی کی توثیق ہے۔
اور اس سے بڑی توثیق خود ہماری اپنی آنکھیں اور مشاہدات ہیں جس کا تفصیلی ذکر فہیم برادر نے کیا ہے۔
/////////////////////////////////////////////
از ابو شامل:
مہوش صاحبہ اتنی ساری وڈیوز ڈھونڈنے کے بجائے اگر آپ بغور ایک مرتبہ رپورٹ ہی پڑھ لیتیں تو کافی ہوتا
اور جہاں تک کراچی کی ترقیاتی کاموں کے متعلق اوپر والی ویڈیوز کا ذکر ہے، تو انکا کسی فارن پالیسی کی رپورٹ وغیرہ سے تعلق نہیں ہے۔
میری ناقص رائے میں یہ ویڈیوز وہ "حقیقتیں" ہیں جن کو چار و ناچار ہر کسی کو قبول کرنا پڑے گا۔
 
ابوشامل

محفلین
تصحیح کا شکریہ ابو شامل بھائی،
بہرحال، یہ غلطی ڈان اخبار کی بھی نہیں اور نہ ہی کراچی ضلعی کونسل کی اور نہ ہی جنگ گروپ کی اور نہ ہی دیگر قومی اخبارات کی ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ فارن پالیسی پر چیزیں واضح طور پر پیش نہیں کی گئیں اور اس غلط فہمی کا پیدا ہو جانا مشکل نہ تھا۔
اگرچہ کہ یہ ٹاپ میئرز کی فہرست نہ ہو، مگر پھر بھی میئرز آف مومنٹ میں ہی انکا نام کا ذکر آنا بھی مصطفی کمال کی کام اور کارکردگی کی توثیق ہے۔
اور اس سے بڑی توثیق خود ہماری اپنی آنکھیں اور مشاہدات ہیں جس کا تفصیلی ذکر فہیم برادر نے کیا ہے۔
/////////////////////////////////////////////

اور جہاں تک کراچی کی ترقیاتی کاموں کے متعلق اوپر والی ویڈیوز کا ذکر ہے، تو انکا کسی فارن پالیسی کی رپورٹ وغیرہ سے تعلق نہیں ہے۔
میری ناقص رائے میں یہ ویڈیوز وہ "حقیقتیں" ہیں جن کو چار و ناچار ہر کسی کو قبول کرنا پڑے گا۔
محترمہ میں نے اپنے گزشتہ پیغام میں مزید واضح کر دیا ہے۔
 
طالوت

محفلین
نعمت اللہ کے آخری دور میں ان کے لیے جو فنڈز کا مسئلہ پیدا کیا گیا تھا اور گورنر سندھ کا جو کردار رہا وہ شاید آپ بھول رہے ہیں ۔۔ اور اکثر منصوبے انھی کے ہی دور میں بنائے گئے تھے ظاہر ان کو شروع کرنے اور مکمل کرنے میں وقت تو لگتا ہے
وسلام
 
ابوشامل

محفلین
اور ہاں ایک اور بات میں "فارن پالیسی" جیسے جریدے کی رپورٹس کو زیادہ اہمیت بھی نہیں دیتا۔ یہ وہی میگزین ہے جو شاید گزشتہ یا اس سے پیوستہ سال پاکستان کو ناکام ریاست قرار دے چکا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
درست کہہ رہے ہیں طالوت! اس امر میں تو کوئی شبہ کسی کو نہیں ہونا چاہئے کہ نعمت اللہ خان نے جو کام کیا سب سے ٹکر لے کر کیا۔ وفاقی و صوبائی حکومت میں ان کا کوئی اثر و رسوخ نہ تھا نہ ہی ان کی جماعت کسی جگہ حکومت میں شامل تھی اس کے باوجود انہوں نے صرف ذاتی محنت کے بل بوتے پر اتنا کام شروع کیا اور تاریخ میں پہلی بار کراچی کے لیے اربوں روپے مختص کرائے اور اس رقم سے ہونے والے کام عملی طور پر کراچی میں نظر بھی آئے۔
متحدہ والے اس طریق پر جا تو رہے ہیں لیکن انہوں نے گزشتہ دور حکومت کے چند منصوبوں کی جس طرح مٹی پلید کی وہ بہت افسوسناک رہا خصوصاً گرین بس منصوبے کا تذکرہ کرنا پسند کروں گا۔ جسے صرف اقرباء پروری کے باعث ٹھکانے لگا دیا گیا۔ اتنی شاندار سی این جی بسوں کا تو اب صرف ڈھانچہ رہ گیا ہوگا۔
 
اگر تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو قطع نظر اس کے کہ مصطفیٰ کمال دوسرے نمبر پر ہیں یا 57 نمبر پر، ہم جو کراچی میں عرصے سے رہ رہے ہیں، ہم تو مصطفی کمال کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ ورنہ ان سے قبل جو بھی آیا اس نے اپنے صوبے کے لئے کراچی سے ’’مال غنیمت‘‘ جمع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ میں کوئی ایم کیو ایم یا الطاف حسین کا حامی نہیں مگر یہ بات اس لئے کہہ رہا ہوں کہ کراچی میں رہتا ہوں۔ آُپ لوگ اگر کراچی میں رہ رہے ہوتے تو ہر گز ایسی بات نہیں کرتے۔
 
بھائی یہ تمام باتیں بالکل درست۔ چلیں گزشتہ حکومت کے کئی اہم منصوبوں کو ختم کرنے اور کئی منصوبے اپنے من مانے ٹھیکیداروں کو دینے کی بات کو رہنے ہی دیتے ہیں۔
تو بتائیے شہری حکومت اس "سفید جھوٹ" پر کب معافی مانگ رہی ہے عوام سے؟ اور کب اتریں گے مبارکباد کے یہ ہورڈنگز، سائن بورڈز اور بینرز؟
 
زین

سفید جھوٹ پر تو انہیں‌معافی مانگنی ہی ہوگی کیونکہ اب یہ حقیقیت ڈھکی چھپی نہیں کہ ناظم کراچی کو بہترین میئر قرار دیئے جانے کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے اور جس میگزین کے حوالے پر ایم کیو ایم نے اچھلنا شروع کردیا تھا اسی نے اپنی وضاحت جاری کردی ۔
یہ رہا لنک
http://blog.foreignpolicy.com/node/10285\
 
ابوشامل

محفلین
ہمارے قومی ذرائع ابلاغ، چاہے برقی ہو یا اشاعتی، کارکردگی تو روزِ روشن کی طرح عیاں ہے اور مجھے کل بھی اس امر کی قوی امید تھی کہ کوئی اخبار یا نجی ٹیلی وژن چینل فارن پالیسی میگزین کی وضاحت کو نشر نہیں کرے گا اور پورا اندازہ تھا کہ آج کے اخبارات بھی مبارکبادوں سے پر ہوں گے اور انہوں نے مجھے مایوس بھی نہیں کیا :) حیران کن بات یہ ہے کہ ایکسپریس جیسے موقر روزنامے میں اداریے کے صفحے پر مصطفی کمال کو شاباشی دی گئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس اخبار کے اداریے کی ٹیم اتنی بے خبر نہیں ہوگی لیکن اس کے باوجود ۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟ میرے خیال ميں سمجھنے والے کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ خیر ملاحظہ کیجیے آج (14 نومبر 2008ء) روزنامہ ایکسپریس کراچی کا اداریہ کیا کہتا ہے:

1100520268-1.gif

شاباش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایکسپریس !!
 
Top