مصطفی جاگ گیا ہے - تبصرے

سید عمران

محفلین
آپ سب دوستوں سے درخواست ہے۔
یہاں یہ بات اس لیے لاگو نہیں ہوتی کہ سب دوست کسی سید کو ستا نہیں رہے ہیں بلکہ ان کی صریح غلط بات کو نہیں مان رہے ہیں...
اگر حق و باطل میں فرق نہ کیا جائے گا تو سب خلط ملط ہوجائے گا...
کوئی سید بھی دین کی غلط بات پیش کرے تو فورا رد کردی جائے ورنہ سب کے سب خدا کی پکڑ میں آجائیں گے...
پھر سید زادگی کا بھرم بھی کسی کام نہ آئے گا...
خود سادات کے دادا جناب رسول اللہ اس کے اس عمل پر ہرگز خوش نہ ہوں گے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آج کل ایک فتنہ چل رہا ہے جس کے ہم ہمیشہ خلاف رہے کہ قرآن خود سمجھ کے پڑھو. بغیر سمجھے پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں. اور سمجھ کے پڑھنے کے لیے کسی عالم کی ضرورت نہیں...
ہم آئے دن اس فتنے کے مضر اثرات کا مشاہدہ کرتے ہیں جیسے یہاں بھی اس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ بغیر تحقیق، بغیر صحیح علم کے دین کی بات کو غلط سمجھنا اور کم عقلی سے اس کو غلط پیش کرنا...
اللہ تعالی فرما رہے ہیں فسئلوا اہل الذکر ان کنتم لا تعلمون تمہیں کچھ نہیں پتا تو علم والوں سے پوچھو. اہل ذکر اس لیے کہا کہ قرآن کو بھی ذکر ارشاد فرمایا ہے. اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ...
دوسری جگہ ارشاد فرمایا الرحمن فسئل بہ خبیرا خدا کے بارے میں ان سے پوچھو جو اس کو جانتے ہیں...
تو بغیر بڑوں کی رہنمائی کے جب ہم علم دین خود سمجھنے کی کوشش کریں گے تو کچھ سمجھ نہ پائیں گے اور یضل بہ کثیرا کی عملی تفسیر بن کے رہ جائیں گے...
جو جس فن کا ماہر ہے وہی کام کرتا اچھا لگتا ہے. دین کا کام علماء کو کرنے دیں. دین میں دخل اندازی کر کے نہ دین کو خراب کریں نہ اپنی دنیا و اخرت کو!!!
 
Top