مصطفی کمال بھائی احسان جتاتے ہوٕئے

یہ لیجیٕے جناب ہمارے ووٹوں سے کرسیاں حاصل کرنے والوں کا حال ملاحظہ کریں اور مل کر نعرہ لگإیں پاکستان زندہ باد
 

زین

لائبریرین
واہ !
کیا بات ہے ۔
خاتون سے کس طرح بات کی جاتی ہے کوئی ان سے سیکھیں۔

اور یہی وہ لوگ ہیں جو "سوات کی بیٹی" کے لئے کل یوم مذمت منارہے تھے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طاقت کا نشہ، اب ایک صاحب آئیں گے اور کہیں گے اس بچاری کے ساتھ ایسا ہی ہوناچاہیے تھا۔
وہ صاحب ابھی آنے والے ہی ہوں‌گے اور ساتھ میں ایم کیو ایم کے ترجمان بھی ;)
 

آبی ٹوکول

محفلین
یار آپ لوگ بھی کمال ہی کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اب چھوڑ بھی دو بیچارے کو کیا ناظمیت سے اتروا کر دم لوگے ۔ ۔ ۔
 
یار آپ لوگ بھی کمال ہی کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اب چھوڑ بھی دو بیچارے کو کیا ناظمیت سے اتروا کر دم لوگے ۔ ۔ ۔

یہ بے چارے ہیں؟؟؟
پریشان حال لوگوں سے اس طرح بات کرتے ہوئے انہیں شرم نہ آئی۔
میں خود سٹی گورنمنٹ کے ہسپتالوں کے اسٹاف کی بدعنوانیوں اور نمک حرامی کا چشم دید گواہ ہوں۔
یہ کیا ہمارے اوپر احسان کرتے ہیں ہسپتال بناکر؟؟؟
ہمارا ہی پیسہ ہے جو یہ لوگ آدھا کھاکر آدھا لگاکر ہم پر احسان جتاتے ہیں۔
حقوق نسواں کے علم بردار تو دیکھو ذرا۔۔۔
بے چارے:skull:
 

چاند بابو

محفلین
ارے ارے خاموش ایسے نہیں کہتے نالائق لوگو

کہاں ہیں محترم دانش صاحب۔ پلیز یہاں تشریف لایئے اور سنیئے کہ دنیا کے سب سے خوبصورت شہر کے بہترین ناظمِ اعلٰی دنیا کی بہترین پارٹی کے بہترین رکن اپنے بہترین گفتگو سے آپ کو سر دھننے کا موقع دے رہے ہیں۔ تو اب سنئے اور سر دھنئے۔
ہاں اگر ہو سکے تو ان موصوف کے حق میں کافی سارے دلائل جمع کر کے ان کا یہاں انبار لگا دیں تاکہ اس انبار کے پیچھے سے ان افراد کا مکروہ چہرہ نظر نہ آ سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مصطفی کمال کو ایک اچھے میڈیا ایڈوائزر کی ضرورت ہے۔ اگر وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکتا تو اسے کیمرے کے سامنے بھی نہیں آنا چاہیے۔ اس نے اچھا کام ضرور کیا ہوگا لیکن اس طرح وہ اپنے اچھے کاموں پر پانی پھیر رہا ہے۔ حکام کو عوام کے غم و غصے کا سامنا کرنے کی تربیت ہونی چاہیے۔
 

arifkarim

معطل
ارے ارے خاموش ایسے نہیں کہتے نالائق لوگو

کہاں ہیں محترم دانش صاحب۔ پلیز یہاں تشریف لایئے اور سنیئے کہ دنیا کے سب سے خوبصورت شہر کے بہترین ناظمِ اعلٰی دنیا کی بہترین پارٹی کے بہترین رکن اپنے بہترین گفتگو سے آپ کو سر دھننے کا موقع دے رہے ہیں۔ تو اب سنئے اور سر دھنئے۔
ہاں اگر ہو سکے تو ان موصوف کے حق میں کافی سارے دلائل جمع کر کے ان کا یہاں انبار لگا دیں تاکہ اس انبار کے پیچھے سے ان افراد کا مکروہ چہرہ نظر نہ آ سکے۔

دانش صاحب ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔ انکا پیچھا نہ کریں!
 

علی ذاکر

محفلین
مجھے تو یہ سمجھ نہیںآرہی جس آدمی کو بولنے کی تمیز نییں وہ عوام کے دکھ درد کو کس طرح سمجھے گا یا اس سے غریب عوام کیا امید لگائے گی اللہ ہی ہے جو ہدایت دے ان لوگوں کو !

مع السلام
 

زونی

محفلین
صحیح‌ کہا نبیل بھائی نے ، مصطفی کمال کے دور میں ترقیاتی کام ہوئے یا نہیں یہ الگ بحث ھے لیکن یہ صاحب اکثر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شارٹ ‌ٹیمپر ہو جاتے ہیں ، پبلک سروس میں آپ کو عوام کا سامنا کرنا پڑتا ھے کیونکہ آپ انہیں سرو کر رہے ہیں ، وہاں آپ غم و غصے کا اظہار نہیں کر سکتے اور اگر آپ خود کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں ، پھر بھی فرق نہ پڑے تو گھر بیٹھیں ، کچھ اسی قسم کا ردعمل ہمارے گورنر صاحب کا بھی ہوتا ھے بلکہ وہ تو ان سے چار ہاتھ آگے ہیں ۔
 

چاند بابو

محفلین
دانش صاحب ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔ انکا پیچھا نہ کریں!

اچھا کب ہوا یہ واقعہ اور کیسے مجھے خبر نہیں۔ کیا آپ میری وہاں تک راہنمائی کر سکتے ہیں جہاں انہوں نے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟
 

arifkarim

معطل
اچھا کب ہوا یہ واقعہ اور کیسے مجھے خبر نہیں۔ کیا آپ میری وہاں تک راہنمائی کر سکتے ہیں جہاں انہوں نے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟

جی جی، آپکو تو پتا ہی ہے کہ ہماری نیٹ پر آوارہ گردی کتنی زیادہ ہے:)
یہ لیں:
میں نے کسی کو کسی کی عزت کرنے پر مجبور نہیں کیا صرف پورا سچ دیکھانے کیلئے کہا ہے ۔

اورویسے بھی الطاف حسین یا ایم کیو ایم کا کارکن نہیں ہوں اورجس کو تنقیدکرنی ہے تنقید کریں کھلی آزادی آپ سب کو
اصل پوسٹ:
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=470141&postcount=5
 

ابن عادل

محفلین
بات تو پرانی ہوچکی لیکن اب دیکھا ہے اس لیے ۔۔۔۔۔
میں اب تک حیرت میں ہوں ۔۔۔۔ کیا اس طرح کا ناشائستہ انسان کوئی تعمیری کا م بھی کر سکتا ہے ۔۔۔۔ حیرت ہے ۔ ہم تو انسان نا ہوئے کیڑے مکوڑے ہوئے ان کے بنائے سڑکوں پر چلتے ہیں اور ان کے ہسپتالوں کو استعمال کرتے ہیں ۔ کل تو کوئے حق پرست کارکن گریبان پکڑ کر کہ سکتا ہے کہ بکو مت تمہارے باپ نے بھی کبھی ایسا روڈ دیکھا ہے ۔ یا شاید اس سے بھی کچھ زیادہ
 
یہ عورت ڈرامہ کر رہی تھی مصطفی کمال کو بدنام کرنے کیلئے مگر یہ ڈرامہ فلاپ ہو گیا چند "بیچارے" بھائی اس عورت کو مشہور کرنے کیلئے یہ وڈیو بار بار شیئر کررہے ہیں ۔:)
 
پرانی داستانیں کب تک دہراتے رہیں گے ، کراچی میں ایم کیو ایم مخالفین اس نوعیت کے ڈرامے اور پراپیگنڈہ اسپیشلسٹ جماعت کی کارکنان اکثر کرتی رہتی ہیں، مگر سچ اپنی جگہ موجود ہے کہ جس اسپتال میں کتے لوٹا کرتے تھے وہاں پانچ روپیوں میں غرباء کا علاج ہو رہا ہے ، خدارا عقل کے ناخن لیں، مخالفت برائے مخالف شروع نہ کر دیا کریں۔ مصطفی کمال کی مخالفت تو اتنے سار دھاگے اور پیغامات موجود ہیں لیکن زرداری اور بڑے بڑے جاگیرداروں، وڈیروں کی شاہی انداز زندگی پر کسی کو اس طرح تنقید کرنے کی شاید ہمت نہیں‌ہو پا رہی ہے ۔ شکریہ
 
Top