مصطفی کمال نے زبردست کام کیا ہے۔چیف جسٹس افتخار چوہدری

145.gif
 
گرائیں

محفلین
یا للعجب !!!

یہ وہی چیف جسٹس ہے نا جس کی کراچی آمد پر قتل وخون کا بازار گرم ہوا تھا؟ اور جس کے خلاف بیان بازی پورے عروج پر رہی ہے؟

فاعتبروا یا اولی الابصار۔
 
مغزل

محفلین
جی ہاں ، اچھے کا م کی سب تعریف کرتے ہیں ذات و نسل اور تعصب سے پاک ہو کر
میں ایم کیو ایم سے اختلاف رکھتا ہوں مگر مصطفٰے کمال کے کا م کا معترف ہو ں اور
اس پر ایک کالم بھی لکھ چکا ہوں آپ تلاش کیجے مل جائے گا، میرے بلاگ پر بھی شامل ہے ۔
حق یہی ہے ۔
 
گرائیں

محفلین
انشا ٕ اللہ اگر میرا کراچی کا چکر لگا تو آپ بھی مجھے اچھے کام کرنے والوں کی تعریف میں پیچھے نہیں پائیں گے، مگر، چیف جسٹس پر اعتراضات اور ان کے بحالی کے سلسلے میں بعض سیاسی پارٹیوں کی منافقانہ پالیسی سب کے سامنے ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جماعتیوں نے کبھی کسی کی تعریف نہیں کی یہ ان کی امتیازی خصوصیت ہے۔
حالانکہ کسی مخالف کے اچھے کام کی تعریف کرنا ایک اخلاقی وصف ہے۔

جیو مصطفی کمال ،تحفظِ ماحولیات پر بھی کام کرو۔
 
آفت

محفلین
کیا ایم کیو ایم نے کبھی جماعت کی تعریف کی؟؟؟؟
کراچی مین کام کا موجودہ تسلسل بھی تو جماعت کے ناظم جناب محترم نعمت اللہ خان کے مرہون منت ہے ۔
جماعتیوں نے کبھی کسی کی تعریف نہیں کی یہ ان کی امتیازی خصوصیت ہے۔
حالانکہ کسی مخالف کے اچھے کام کی تعریف کرنا ایک اخلاقی وصف ہے۔

جیو مصطفی کمال ،تحفظِ ماحولیات پر بھی کام کرو۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کیا ایم کیو ایم نے کبھی جماعت کی تعریف کی؟
کراچی مین کام کا موجودہ تسلسل بھی تو جماعت کے ناظم جناب محترم نعمت اللہ خان کے مرہون منت ہے ۔

آپ جماعت اسلامی اور ان میں ایم کیو ایم کیا فرق ہوا۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا اور رات کے اندھیرے میں اسٹیبلشمنٹ سے مرادیں مانگنا؟؟؟
 
آفت

محفلین
بھائی میرا تعلق جماعت سے ہرگز نہیں ہے ۔ اگر یہاں کوئی جماعت کی تعریف میں تھریڈ شروع کرے گا تو اسے بھی میں ایسا ہی جواب دوں گی ۔ اس بات میں کوئی شک نہین کہ دونوں جماعتین اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کرتی ہیں ۔ اور یہ گٹھ جوڑ صرف رات کے اندھیرے میں نہین دھڑلے سے دن کے اجالوں میں بھی کیا جاتا ہے اور پھر اسی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بڑے بڑے نعرے لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے ۔

مصطفی کمال کی تعریف قاضی القضاۃ نے فرمائی ہے۔ اب دیں جواب ان کو!
 
کیا ایم کیو ایم نے کبھی جماعت کی تعریف کی؟؟؟؟
کراچی مین کام کا موجودہ تسلسل بھی تو جماعت کے ناظم جناب محترم نعمت اللہ خان کے مرہون منت ہے ۔

کراچی میں کام کا موجودہ تسلسل نعمت صاحب کی نہیں بلکہ بلدیاتی نظام کی مرہون منت ہے ۔
 
آفت

محفلین
اس تھریڈ کو شروع کرنے والے کو پہلے یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ جس چیف جسٹس کو کبھی وہ نواز شریف کا چیف جسٹس کہتے ہیں اور ان پر کئی طرح کے الزام لگاتے ہیں اب یک بیک افتخار چوہدری کی گواہی کو کیسے تسلیم کر لیا ۔ رہی بات چیف جسٹس کی اس بات کی تو چیف جسٹس نے یقیناً صحیح فرمایا ہے بذات خود مین بھی مصطفٰی کمال کے بہت سے کاموں کی تعریف کرتی ہوں مجھے صرف شکایت یہ رہی ہے کہ نعمت اللہ خان کے جو کام ہین ان کو بھی مصطفٰی کمال کے کھاتے میں نہ ڈالا جائے ۔ نعمت اللہ خان کی شخصیت کا سحر ہی ہے کہ ایم کیو ایم کو بھی کام کرنا پڑا ۔ آپ اسی جیسے دوسرے تھریڈز مین میری پوسٹین پڑھ سکتے ہیں ۔ میں نے ایک سوال پوچھا تھا کہ مصطفٰی کمال کے ایسے کام بتائیں جن کی تکمیل نمعت اللہ خان نے پچاس فی صد سے کم کی ہو اور مصطفٰی کمال نے وہ کام پچاس فی صد سے زیادہ پورے کیے ہوں ۔ مگر افسوس مجھے اس سوال کا جواب کسی نے نہیں دیا ۔
مصطفی کمال کی تعریف قاضی القضاۃ نے فرمائی ہے۔ اب دیں جواب ان کو!
 
آفت

محفلین
تو کیا بلدیاتی نظام مصطفٰی کمال نے آ کر شروع کیا ۔ کیا فاروق ستار اسی نظام کا حصہ نہیں رہے ؟؟؟؟
فاروق ستار نے کیوں کام نہین کیا ؟؟؟؟
عبدالستار افغانی بھی مئیر رہے ہیں اور انہیں لوگ آج بھی کام کے حوالے سے جانتے ہیں ۔
کراچی میں کام کا موجودہ تسلسل نعمت صاحب کی نہیں بلکہ بلدیاتی نظام کی مرہون منت ہے ۔
 
بھائی لوگو، بات چیف جسٹس کی ہو، یا زرداری کی اگر اس میں ایم کیو ایم کا نام لیں گے تو پھر کچھ لوگ اپنے عظیم قائد نعمت اللہ کا نام ضرور سامنے لانا چاہیں گے اور ہٹ دھرمی یہی کہ ان کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہی وہ منافقانہ رویے ہیں جس کے باعث کراچی کی عوام نے جماعت سے راہ نجات اختیار کر لی تھی اور اب پاک فوج بھی راہ نجات کامیابی سے سر انجام دے رہی ہے ۔ ذرا غور فرمائیے گا۔
 
آفت

محفلین
آپ اگر میری یہ پوسٹ پڑھ لیتے تو شاید اپنی پوسٹ مین کوئی اچھی بات کہتے،آپ کو تو شاید منافقت کا مطلب بھی نہ آتا ہو ۔ تعصب سب سے زیادہ زہنی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے ۔ منافقت کی زندہ مثال ایم کیو ایم میں تلاش کریں ۔ وہاں آپ کو اس کی بے شمار مثالیں مل جائیں گی ۔ جیسے
اتحاد زرداری سے کرتے ہیں اور مانتے اسٹیبلشمنٹ کی ہیں ۔ مشرف کے دور مین بے نظیر کو گالیاں دیتے ہیں تو زرداری کے دور میں نواز شریف کو ۔ نواز شریف کے دور میں زرداری برا تھا تو بے نظیر کے دور میں فوج ۔ اب اسے سیاسی حکمت عملی نہ کہہ دیجئے گا ۔:grin::grin:
بھائی میرا تعلق جماعت سے ہرگز نہیں ہے ۔ اگر یہاں کوئی جماعت کی تعریف میں تھریڈ شروع کرے گا تو اسے بھی میں ایسا ہی جواب دوں گی ۔ اس بات میں کوئی شک نہین کہ دونوں جماعتین اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کرتی ہیں ۔ اور یہ گٹھ جوڑ صرف رات کے اندھیرے میں نہین دھڑلے سے دن کے اجالوں میں بھی کیا جاتا ہے اور پھر اسی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بڑے بڑے نعرے لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے ۔

بھائی لوگو، بات چیف جسٹس کی ہو، یا زرداری کی اگر اس میں ایم کیو ایم کا نام لیں گے تو پھر کچھ لوگ اپنے عظیم قائد نعمت اللہ کا نام ضرور سامنے لانا چاہیں گے اور ہٹ دھرمی یہی کہ ان کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہی وہ منافقانہ رویے ہیں جس کے باعث کراچی کی عوام نے جماعت سے راہ نجات اختیار کر لی تھی اور اب پاک فوج بھی راہ نجات کامیابی سے سر انجام دے رہی ہے ۔ ذرا غور فرمائیے گا۔
 
مغزل

محفلین
آفت ، بھائی / بہن،
جس کام کو آپ جماعت کے کام کا تسلسل کہہ رہے ہیں ایسا نہیں، جماعت نے شہر کے لیے جو کیا اس سے انکار نہیں، لیکن مصطفیٰ کمال کے کام کو اگر آپ جماعت کے مرہونِ منت کہہ رہے / رہی ہیں تو یہ قدرِ بیجا ہے ، محض اپنی وابستگی کو اپنا مقدمہ نہیں بنانا چاہہے ، رہی بات چیف جسٹس کی کہ ایم کیو ایم نے 12 مئی کو جو کیا، ۔۔ وہ اور بات لیکن چیف جسٹس کا بیان بھی آنکھیں کھول دینے کو کافی ہے کہ اگر انہیں ذاتی طور پر تکلیف دی گئی ، یا شہریوں کی ہلاکت کی بات تو وہ اور معاملہ ہے، اچھے کام کی تعریف کرکے دراصل انہوں نے بھی اپنے منصف ہونے کا ثبوت دیا ہے ،، آ پ اوردیگر دوست ان باتوں کو مدغم نہ کریں، شکریہ ،
 
مغزل

محفلین
ایک بات اور کہ نعمت اللہ صاحب بزرگ آدمی تھے ان کے پاس توانا دماغ نہیں تھا اور نہ وہ توانائی تھی، جو مصطفیٰ کمال کے پاس ہے ، یہ فرق بھی ذہن میں رکھیں تو انشا اللہ گلہ ہی نہیں ہوگا،والسلام
 
ہا ہا ہا میں بھی یہی سمجھا تھا کہ لطیفوں‌کے لئے شاید کوئی الگ دھاگہ ہے ، عین صاحب لطیفے تو یہیں سے پھوٹ رہے ہیں،
 
عین عین

لائبریرین
اس تھریڈ کو شروع کرنے والے کو پہلے یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ جس چیف جسٹس کو کبھی وہ نواز شریف کا چیف جسٹس کہتے ہیں اور ان پر کئی طرح کے الزام لگاتے ہیں اب یک بیک افتخار چوہدری کی گواہی کو کیسے تسلیم کر لیا ۔ رہی بات چیف جسٹس کی اس بات کی تو چیف جسٹس نے یقیناً صحیح فرمایا ہے بذات خود مین بھی مصطفٰی کمال کے بہت سے کاموں کی تعریف کرتی ہوں مجھے صرف شکایت یہ رہی ہے کہ نعمت اللہ خان کے جو کام ہین ان کو بھی مصطفٰی کمال کے کھاتے میں نہ ڈالا جائے ۔ نعمت اللہ خان کی شخصیت کا سحر ہی ہے کہ ایم کیو ایم کو بھی کام کرنا پڑا ۔ آپ اسی جیسے دوسرے تھریڈز مین میری پوسٹین پڑھ سکتے ہیں ۔ میں نے ایک سوال پوچھا تھا کہ مصطفٰی کمال کے ایسے کام بتائیں جن کی تکمیل نمعت اللہ خان نے پچاس فی صد سے کم کی ہو اور مصطفٰی کمال نے وہ کام پچاس فی صد سے زیادہ پورے کیے ہوں ۔ مگر افسوس مجھے اس سوال کا جواب کسی نے نہیں دیا ۔

چور مچائے شور !
بے تکے سوالات کے جواب آپ کے علاوہ کون دیتا ہے یہاں‌:)
ویسے ہم نے عرض کی تھی کہ کیا نعمت بھائی آتے مصطفا کے بعد تو وہ پچھلے ناظم کے کام روک کر نئے شروع کرتے؟ مصطفا نے نعمت کے کام (بقول آپے) آگے بڑھا کر جرم کیا؟
اور اگر کام پچاس فی صد تک نمعت کے تھے تو نعمت بھای نے احسان کیا؟ اسے رونے کا مقصد؟ کیا نعمت بھائی نے اکیلے یہ منصوبے بنائے تھے؟
اور کیا یہ صرف ان کے دماغ کی صلاحتیں تھیں۔ کوئی اور اگر نعمت بھائی کی جگہ ہوتا تو یہ کارنامے انجام نہیں‌ دے سکتا تھا؟؟؟؟؟؟؟ مطلب نعمت بھائی کی خوبی کیسے ظاہر ہو رہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ گھر سے لے کر آئے تھے۔ یہ منصوبے کوئی او ر نہیں‌ بنا سکتا تھا؟ ہی ہی ہی۔
اور کیا نعمت بھائی مصطفا کے بعد آتے تو اس کے شروع کیے گئے منصوبے مکمل کروا کے شریف بچے کی طرح سیدھے اور بھولے چنے منے کی طرح‌ مصطفا کے نام کی تختی لگادیتے؟ یا یہ وضاحت کرتے کہ بھائیو منصوبہ مصطفا کا تھا میں‌ نے تو بس آگے بڑھایا ہے۔ تو میرے شکر گزار مت ہونا۔ دیکھو یہ مصطفا بھائی کو داد دو۔ ان پر رحمت اور سلامتی بھیجو؟:biggrin:
اور آپ کا اعترض یہ تھا کہ صرف تختیاں‌ لگ رہی ہیںِ، کام نمعت کے ہیں۔ تو آپ ہی فرمائیے کہ تختی کس کی لگنی چاہیے؟ نعمت کی:)
جب کہ آپ اب یہ کہہ رہی ہیں‌ کہ کام کا آغاز ہوا تھا منصوبوں پر یا چند کاغذی شکل میں‌ تھے نعمت کے دور میں‌ جسے مصطفا کے دور میں‌ مکمل کیا جا رہا ہے۔ تو ظآہر ہے وہی اپنے نام کی تختی لگائیں‌ گے ناں۔

اور آپ کے علم میں‌ لایا گیا تھا کہ نعمت نے جانب داری کا ثبوت دیا۔ وہی گھٹیا جماعتی سوچ۔۔ جو ان لوگوں‌ کا چلن رہی ہے جبھی آج تک عوام میں‌ پذیرائی نہیں‌ ملی۔ خود آپ بھی جانتی ہیں۔ ان کو شور مچانے کے علاوہ کچھ نہیں‌ آتا۔ اپنے علاقوں‌ مٰں‌ کام کروایا انھوں نے زیادہ تر۔ اور کئی جگہ باقاعدہ کہا گیا کہ متحدہ والوں کے علاقوں‌ میں‌ کوئی کام نہ کیا جائے۔ جیسے آپ کئی واقعات کی گواہ ہیںِ آپ کے سامنے پرچیاں‌ تقسیم ہوتی ہیں۔ آپ جانتی ہیں۔ آپ کو معلوم ہوتا ہے۔ اسی طرح‌ میں‌ بھی اس کا گواہ ہون۔ اور ’جوتے ‘ پڑے تھے نعمت کو اسی گھٹیا پن کی وجہ سے یہ بات میں‌ پہلے بھی عرض‌ کر چکا ہوں۔ اور سیکڑوں‌ خاندان اس بات کے گواہ ہیں‌ کہ ان کے علاقے میں‌ ایک بچے کی شہادت کا الم ناک واقعہ اسی گھٹیا سیاست کی وجہ سے پیش آیا تھا جس پر نعمت بھائی نمبر بڑھانے مجبورا وہان‌ پہنچے اور وہ ذلت ان کے حصے شریف میں‌ آی کہ ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید ۔۔۔۔۔۔۔ مگر نہیں‌ بھائی جماعتی تو جماعتی ہے ڈھیٹ‌کا ڈھیٹ۔

:biggrin:
اب فرحان بھائی و دیگر آپ کو جواب دیتے رہیں‌ گے۔ خوش رہیے ۔ آباد رہیے۔ نعمت بھائی کی حمایت میں‌ بولتے رہیے اسی طرح اور چوٹ‌ کھاتے رہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top