مصورانہ شاعری آپ کی فرمائش پر

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
1354168jfqgz76cvn.gif

اشعار کو دیدہ زیب رنگوں اور نقش ونگارسے سجانا اور ڈئیزائین کی شکل دینا ایک
منفرد اورتخلیقی کام ہے - ًمحفل میں عاطف سعد کے مصورانہ شاہکار آپ کی نظرسے گزرے
ہوں گے جو ان کی مہارت اور انفرادیت ظاہرکرتے ہیں تو سوچا کیوں نہ ان سے کچھ فرمائشیں
کی جائیں اور اپنے پسندیدہ کلام کو مصورانہ شکل میں دیکھا جائے
آپ تمام احباب اس میں شرکت کرسکتے ہیں - شکریہ
 

زبیر مرزا

محفلین
عاطف سعد
میں ابتداء کرتا ہوں فرمائش کی اور پیشگی شکریہ بھی ادا کردوں - توجناب آئیں اور اپنے فن کے جوہردیکھائیں

گا رہا تھا کوئی درختوں میں
رات نیند آ گئی درختوں میں

چاند نکلا افق کے غاروں سے
آگ سی لگ گئی درختوں میں

مینہ جو برسا تو سنگ ریزوں نے
چھیڑ دی بانسری درختوں میں

کتنی آبادیاں ہیں شہر سے دور
جا کہ دیکھو کبھی درختوں میں

چلتے چلتے رہ گزر اجالوں کی
جانے کیوں مڑ گئی درختوں میں

(ناصرکاظمی)
 

مزمل حسین

محفلین
کوئی یوسف نہیں اس شہر میں، تعبیر جو دے
خواب آتے ہیں زلیخا کو مسلسل کیا کیا

چلیں جی ہم بھی معجزے عاطف سعد کے ہنر کے دیکھتے ہیں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلیٰ کون ہے
خانہ مجنونِ صحرا گرد بے دروازہ تھا

اس شعر نے میرا اوپری خانہ خراب کر رکھا ہے
اسے تصویری صورت میں دیکھ پھر بے شک موت بھی آئے

عاطف سعد بھائی آپ کیلئے غالبؔ کا شعر

لو ہم مریض عشق کے بیمار دار ہیں
اچھا اگر نہ ہوتو مسیحا کا کیا علاج

شکریہ بے حال پیارے
یہ دوستی تیرے دم سے ہے
 

شمشاد

لائبریرین
عاطف سعد جناب بہت عمدہ میری توقع سے کہیں بڑھ کر - آپ اسے الگ دھاگے میں عنوان کے ساتھ پوسٹ کرت جائیں
شمشاد کیا خیال ہے؟
چھوٹاغالبؔ
محب علوی
نایاب
محمود احمد غزنوی

آپ لوگ بھی فرمائشیں لے آئیں

عاطف کی کوشش بہت اچھی ہے۔ لیکن رنگ کچھ زیادہ ہی گہرا کر دیا ہے۔ یہ میری رائے ہے۔
 

عاطف سعد

محفلین
شمشاد بھائی۔۔۔۔چاند نکلا افق کے غاروں سے
آگ سی لگ گئی درختوں میں
چاند رات کو ہی نکلتا ہے سو گہرا رنگ رات کی عکاسی کرتا ہے، لیکن آدمی کی بیک سائڈ دیکھیں تو آگ کا چمک نظر آئے گی۔۔۔۔ میں نے جو محسوس کیا وہ کینوس پہ اتارنے کی کوشش کی۔ کامیاب رہا یا نہیں۔یہ تو آپ احباب بتائیں گے
 

نایاب

لائبریرین
مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلیٰ کون ہے
خانہ مجنونِ صحرا گرد بے دروازہ تھا

اس شعر نے میرا اوپری خانہ خراب کر رکھا ہے
اسے تصویری صورت میں دیکھ پھر بے شک موت بھی آئے
موت آئے بھی تو کیا مٹ جائیں گے
نام اپنا تو آپ یہیں چھوڑ جائیں گے
ملن دلبر کا
وفا سجن کی
تکمیل ان کی ہو تو
موت سے پہلے ہی مر جائیں ہم

galib.jpg
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی مجنوں کی جینز کمال کی ہے
محترم مزمل بھائی
اپنے چھوٹے غالب بھی جینز بہت شوق سے پہنتے ہیں ۔
جدید دور کے مجنوں جو ہوئے ۔
اب دھوتی باندھے مجنوں بھلا کیا لگے گا جدید " لیلی " کو پکارتا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top