معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری

زینب

محفلین
آپ کی دووووووووور کی نظر ٹھیک نہیں ، ق لیگ کے گناہ اتنے ہیں کہ نواز کا ان سے اتحاد اسے ڈبو بھی سکتا ہے ۔۔۔ اور محترمہ کیوں آپ نیے زخموں کی دعا کر رہی ہیں مشرف نے کم کیا جو کیانی کو دعوت دے رہی ہیں۔۔۔۔۔ اللہ سے پناہ مانگیں
وسلام


سر جی آپ کو جمہوریت بھی ایسے ٹھنڈ ڈالے گی کہ اپ بلبلا اٹھیئں گے یہ زرداری کی جمہوریت ہے جو نا تو کہیں سے ابھی منتخب ہوا ہے نا کسی اسمبلی کا رکن ہے پھر بھی زرداری ہاوس اسلام اباد چھوڑ‌کے وزیراعظم ہاؤس شفٹ ہو گیا ہے
 

زینب

محفلین
ویسے اب زرداری مکرنے کی راہ پے چل نکلا ہے تو بس اب چل سو چل ہے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے ن لیگ سے کیے عوام کے سامنے وعدے سے مکرا پھر اگلے ہی روز بیان داغا"ججز بحال کر کے ن لیگ کو پکڑتا تو ایم کیو ایم اور اے این پی کو کھو دیتا" مطلب یہ دونوں پارٹیاں ہی ججز کی بحالی نہین چاہتیں تھیں۔۔۔۔پھر جب اے این پی نے احتجاج کیا تو اس بیان سے بھی مکر گیا کہ وہ اے این پی کو غلط فہمی ہوئی ہے جبکہ اس نے یہ بیان خود ٹی وی پے آ کے دی امیں‌خود چشم دید گواہ
 

طالوت

محفلین
آپ کے مخبر بھی کمال کے ہیں !
ویسے آپ کافی گہری نظر رکھتی ہیں لیکن ذرا جزباتی بھی ہیں خصوصا آصف علی زرداری سے متعلق ۔۔۔ دیکھیں زرداری کی وعدہ خلافیاں ، چکر بازیاں مولانا سے زیادہ تو نہیں لیکن برحال جمہوریت کا کم از کم ایک فائدہ تو ہے کہ بندہ پسند نہیں تو دو اڑھائی سال میں پھڑکا دیا آمر تو آٹھ دس سال سے کم نہیں لگاتا اور اس کے نقصانات کا اندازہ ہمیشہ اس کے جانے کے بعد ہوتا ہے ۔۔۔
اور بی بی ہم جتنی مرضی بحثیں کر لیں تجویزیں دے لیں جو جی میں آئے کر لیں کچھ نہیں ہو سکتا ۔۔ ہماری اصل کمزوری ہمارا شعور سے عاری ہونا ہے اور بد قسمتی سے ہمارا پڑھا لکھا طبقہ بھی اس اعزاز سے محروم ہے شعور ہی ہماری تمام مشکلات کا حل ہے اور وہ ہم میں اتنا بھی نہیں کہ ہم اپنے مسائل کو ہی سمجھ سکیں انھیں حل کرنا تو بہت دور کی بات ہے ۔۔۔ اب اسی سے اندازہ لگا لیں کہ بی اے جیسی معمولی تعلیم بھی ہم حاصل نہیں کر سکتے اور اس کی شرط ختم کر دی حالانکہ شرط کم از کم ماسٹرز ہونی چاہیے (پی ایچ ڈی اتنے دستیاب نہ ہو سکیں گے)
وسلام
 
Top