بھائیو! اور بہنو! یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ قدیر صاحب لڑکیوں کو دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھتے ہیں یہ سب اتفا“ق نہیں ہوا در اصل یہ اس دکان میں اسی لڑکی کو دیکھ کر ہی داخل ہوئے تھے۔ ان کی نظریں تو ایسے گومتی ہیں
کہ کہیں لڑکی نظر آ جائے۔ اور جب نظر آجاتی ہے تو آپے سے باہر ہو جاتے ہیں اور اول فول ب ک ن ے لگتے ہیں۔
آخر تجربہ کار بندہ جو ہوا
اسے خوش فہمی کہ سکتے ہیں؟
چند لمحوں بعد چار عدد نوجوان لڑکے بمعہ ایک عدد دوشیزہ دکان میں آئے
اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ انھیں پہلے سے علم تھا کہ ایک عدد دوشیزہ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔
ہمارے درمیان بمشکل ایک فٹ کا فاصلہ ہوگا۔
یہ لڑکی دیکھ کر فاصلے گھٹانے کے تو ماسٹر ہیں اسی بات پر کئی بات سینڈل بھی کھا چکے ہیں؟
میری عادت ہے کہ میں عموماً بآواز بلند بولتا ہوں۔
دیکھا جہاں لڑکی دیکھی تو فورا“ دماغ چلنے لگتا ہے۔
میں نے شاہ صاحب سے پوچھا کہ تم نے کون سا کمپیوٹر پسند کیا ہے ، اس نے بتایا کہ یہ والا ۔ میں نے حسبِ عادت بلند آواز میں کہا “شکل تو اچھی ہے” ۔
یہ ہے خوش فہمی کہ کمپیوٹر کو صرف ظاہری دیکھ کر کہ دیتے ہیں شکل تو اچھی ہے اتا پتہ کچھ نہیں؟
فوراً لڑکی ایک جھٹکے سے مڑی اور میری طرف گھور کر دیکھا۔
سینڈل کی بات تو سینسر کر دیا۔ مجھے بعد میں بتا رہے تھے کہ سینڈل بہت بھاری تھی۔
تو میں اپنی ہنسی دبا نہ سکا ۔
یہ جسے ہنسی کہ رہے ہیں یہ وہی آواز ہے جسے ہم عام زبان میں رونا کہتے ہیں کیوں کہ انھیں روتا دیکھ کر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ قدیر ہنس رہا ہے جبکہ بات اس کے برعکس ہوتی ہے۔
میرا خیال تھا کہ یہ لڑکی کی خوش فہمی تھی کہ اس نے سمجھا کہ اچھی شکل کی بات اس کے لیے کی گئی ہے
لیکن بات یہ تھی کہ قدیر صاحب فری ہونے کی کوشش کر رہے تھے پر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کمپیوٹر کے سامنے والے حصے کو اردو میں کیا کہا جائے گا؟
ظاہر سی بات ہے بتا بھی رہے ہو اور پوچھ بھی رہے ہو۔ کمپیوٹر کا سامنے کا حصہ کو سامنے کا حصہ ہی کہیں گے۔