معصوم باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
جج کون ہے‌ آپ یا ظفری؟ ججوں پر برا وقت آیا ہوا ہے۔ سپریم کورٹ تک کے جج کو نہیں بخشا تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں ؟ ویسے مولی ہی ہیں یا لالو کھیت کے آلو؟

قدیر سینڈلوں کی مار کی تاب نہ لا کر بیٹھا کہیں زخم سہلا رہا ہو گا۔
ظفر آفس میں بیٹھے یا تو چھولے کھاتے ہیں یا پھر ہڑبونگ مچاتے ہیں۔
ویسے بیدم جیسے بزرگ کو لڑکوں میں شامل کر کے لڑکوں کی عزت کا فالودہ بنا چھوڑا ہے آپ نے۔ اور ڈیول فش کا بھی کیا پتہ لڑکا ہے کہ نہیں :twisted: ابھی تک تو اس کا کہنا یہی ہے کہ وہ ایک مچھلی ہے :p
 
ماہ وش

محفلین
اچھا جی یہاں‌تو بہت سارے لوگوں‌کے بارے میں‌ بہت ساری باتیں‌ہو رہی ہیں‌۔ ۔ میرا خیال تھا کہ محفل پر تین چار خواتین سمیت قیصرانی اور شمشاد چاچو ہی پائے جاتے ہیں‌ ۔۔ ۔ ۔
 
اجنبی

محفلین
دیر سے آمد ہوئی ، معاف فرمائیے گا ۔

ظفری: وکیلِ استغاثہ کے دلائل بونگے پن کے معیار پر بالکل پورے اترتے ہیں ۔
خواتین صرف اپنے مطلب کی باتیں سنتی ہیں ۔ جب وہ اچانک ایک جھٹکے سے میری طرف مڑی تو ظاہر ہے کہ اس کی زلفیں ہوا میں لہرائی ہوں گی ، جبکہ فاصلہ بمشکل ایک فٹ تھا ، تو مجھے اس کی موجودگی کا علم ہونا ضروری تھا ۔ دراصل میری آنکھیں اتنی حسین اور شفاف ہیں کہ ان کی جھیل جیسی گہرائی میں پڑے تاثرات بھی نظر آجاتے ہیں ۔

ظفر احمد: آپ اور ظفری شاید جڑواں بھائی ہیں ، میری مخالفت پر کیوں کمربستہ ہیں ۔
ویسے آپ نے اقتباسات کے ساتھ دلائل دیے ہیں تو مجھے سر کھجانا پڑ رہا ہے ۔

بدتمیز: خبردار ! میں یہ بات بتانا نہیں چاہ رہا تھا ، لیکن اب بتادیتا ہوں کہ میں بہت عزت دار اور "پرسنیلیٹی" والا بندہ ہوں ۔ مجھے دیکھنے والوں کے ہاتھ سینڈل کی طرف نہیں بلکہ دل و جگر کی طرف جاتے ہیں ۔

بدتمیز: یہ فضول عنوان ہے؟ پھر تو تم (معصوم بچے) بھی فضول ہوئے ۔ چلو کوئی اچھا عنوان بتاؤ اگر تمہارے پاس بھیجا ہو ۔

محب: جناب میں ملزم نہیں ہوں ، میرا دامن صاف ہے :lol:

بدتمیز: سینڈلوں کی مار کھانے اور زخم سہلانے والے کام تم کیا کرتے ہو ، کنایہ استعمال کرتے ہوئے میرا نام کیوں لگا رہے ہو؟

ماہ وش: خوش آمدید ، خوش آمدید
یہ بہت سارے نہیں ،صرف چار پانچ ہی ہیں ۔ میں تو یہ موضوع کھول کر پھنس گیا ہوں ۔ ظالموں نے میری ہی رگڑائی شروع کر دی ہے ۔
 
ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
:shock: اتنی بے تکلفی چلیں نو پرابلم میں جوابی حملہ فورا کرنے کا قائل نہیں۔ :p بعد میں کبھی کہیں کرونگا :twisted:
نہیں نہیں کہہ کر بھی نہ کہنا :p اب تو کہہ دیا :twisted: اب انتظار کریں :twisted:

ارے بھائی کیوں ڈرا رہے ہو ہم تو پہلے ہی ڈرے ہوئے ہیں:p میں نے تو ڈیول فش کی بات کی تشریح کی تھی۔ :p
 
ظفر احمد

محفلین
محب علوی نے کہا:
ظفر احمد، بھائی ذرا آہستہ چلا کرو تم تو شروع ہی ہو جاتے ہو اور پھر خود ہی کھیلنا بھی شروع کر دیتے ہو ، باقیوں کی باری بھی آنے دیا کرو۔

اپنی رفتا بھی بڑھائو ایسے ہی سست رفتار سے چلتے رہے تو اس کیس کا فیصلہ ہی نہیں ہوگا اور وہ محترمہ دادی اماں بن جائیں گی جنھوں نے مڑ کر دیکھ کر غلطی کر لی تھی۔‌ ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌:p

ہم عدالتوں کے چکر میں نہیں پڑتے یہاں اپنی پنچائیت لگائی جاتی ہے۔ :p
‌‌
قدیر کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ پر ہم سب یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایسے معاملے میں اگر غلطی ہماری نہ ہو پھر بھی ہم غلطی پر ہوتے ہیں۔ :p
 
الف نظامی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
قدیر نے بھی کیا فضول عنوان رکھا ہے۔ خیر اب اسی پر گزارا کرنا پڑے گا۔
چلیں اب ایسا کریں کہ سب ذرا اپنی اپنی معصومیت سے بھرا کوئی واقعہ لکھیں۔ ظفر سے شروع کرتے ہیں۔ چلیں ظفر اپنی معصومیت بھرا کوئی واقعہ لکھ ماریں۔
:twisted:
تو تم پر کیا پابندی ہے ، تم بھی رکھ لو عنوان “بد تمیزیات“ کے نام سے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ظفر احمد نے کہا:
“میں پاکستان سے غربت ختم کرنا چاہتا ہوں“ وہ حیرت سے مجھے دکھتا رہا اور میں لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا واپس آگیا۔
ایک شخص سائیکل پر جا رہا تا کہ اچانک آگے ایک بوڑھا آ گیا ۔ سائیکل اس سے ٹکرائی اور وہ گر پڑا۔ بوڑھے کو چوٹ بھی آئی۔ بوڑھے نے اُٹھ کر اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک روپیہ نکالا اور سائیکل والے کو دے دیا۔ سائیکل والے نے حیرت سے کہا:”بابا جی! میں نے ہی ٹکر ماری اور آپ روپیہ بھی مجھے ہی دے رہے ہیں“۔ بوڑھے شخص نے کہا:”نہیں یہ بات نہیں‘ میں جب بھی شہر آتا ہوں تو ایک اندھے کو ایک روپیہ ضرور دیتا ہوں“۔
 
الف نظامی

لائبریرین
قدیر احمد نے کہا:
دیر سے آمد ہوئی ، معاف فرمائیے گا ۔

ظفری: وکیلِ استغاثہ کے دلائل بونگے پن کے معیار پر بالکل پورے اترتے ہیں ۔
لہذا یہ سفارش کی جاتی ہے کہ انہیں معیاری بونگے باز کا سارٹی فیکیٹ عطا ہو۔
قدیر احمد نے کہا:
بدتمیز: خبردار ! میں یہ بات بتانا نہیں چاہ رہا تھا ، لیکن اب بتادیتا ہوں کہ میں بہت عزت دار اور "پرسنیلیٹی" والا بندہ ہوں ۔ مجھے دیکھنے والوں کے ہاتھ سینڈل کی طرف نہیں بلکہ دل و جگر کی طرف جاتے ہیں ۔
ہاں سنا لیا نا ، خبرررررردار!
قدیر احمد نے کہا:
یہ بہت سارے نہیں ،صرف چار پانچ ہی ہیں ۔ میں تو یہ موضوع کھول کر پھنس گیا ہوں ۔ ظالموں نے میری ہی رگڑائی شروع کر دی ہے ۔
قول قیصرانی کے مطابق رگڑے معصوموں کے لیے وقف ہیں۔
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔
 
بدتمیز

محفلین
ظفر احمد نے کہا:
ارے بھائی کیوں ڈرا رہے ہو ہم تو پہلے ہی ڈرے ہوئے ہیں:p میں نے تو ڈیول فش کی بات کی تشریح کی تھی۔ :p

نہیں نہیں اتنا بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ڈیول فش تو غائب ہی ہو گئی۔ اور تشریح سے پرہیز کریں میری بات کی تشریح مجھے محفل سے نکلوائے گی اور اس کی تشریح مدتوں یاد رکھی جائے گی :twisted:
 
بدتمیز

محفلین
بیدم نے کہا:
ایک شخص سائیکل پر جا رہا تا کہ اچانک آگے ایک بوڑھا آ گیا ۔ سائیکل اس سے ٹکرائی اور وہ گر پڑا۔ بوڑھے کو چوٹ بھی آئی۔ بوڑھے نے اُٹھ کر اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک روپیہ نکالا اور سائیکل والے کو دے دیا۔ سائیکل والے نے حیرت سے کہا:”بابا جی! میں نے ہی ٹکر ماری اور آپ روپیہ بھی مجھے ہی دے رہے ہیں“۔ بوڑھے شخص نے کہا:”نہیں یہ بات نہیں‘ میں جب بھی شہر آتا ہوں تو ایک اندھے کو ایک روپیہ ضرور دیتا ہوں“۔

تو وہ روپیہ ابھی تک سنبھال کر رکھا ہوا ہے یا خرچ کر ڈالا؟ :twisted: یہ لگا چھکا :twisted:
 
بدتمیز

محفلین
بیدم نے کہا:
لہذا یہ سفارش کی جاتی ہے کہ انہیں معیاری بونگے باز کا سارٹی فیکیٹ عطا ہو۔

جج صاحب (محمد علی کی فلم کا منظر) ابھی رک جائیں جج صاحب ابھی یہ سرٹیفیکٹ مت دیں۔ مجھے امید ہے بیدم ایک بات کہیں گے تو ہم یہ ان کو دے دیں گے :twisted:
 
الف نظامی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
بیدم نے کہا:
تو تم پر کیا پابندی ہے ، تم بھی رکھ لو عنوان “بد تمیزیات“ کے نام سے۔

یعنی جس کو جب کبھی اعتراض ہو وہ اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بناتا رہے؟ :p آپ تو بڑے ۔۔۔۔۔ نکلے :p
اور جس کو اعتراض نہ ہو وہ اپنا ڈیڑھ مرلہ “بدتمیز خانہ“ کھول لے :lol:
 
ظفر احمد

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
دیر سے آمد ہوئی ، معاف فرمائیے گا

دیر سے آکر آپ نے پنچائیت کا قیمتی وقت برباد کیا اسکی الگ سے سزا دی جائے گی۔

ظفر احمد: آپ اور ظفری شاید جڑواں بھائی ہیں ، میری مخالفت پر کیوں کمربستہ ہیں ۔
ویسے آپ نے اقتباسات کے ساتھ دلائل دیے ہیں تو مجھے سر کھجانا پڑ رہا ہے۔

ہو سکتا ہے کہ ہم جڑواں بھائی ہوں لیکن جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے۔ میں اکیلا ہی پیدا ہوا تھا۔ :lol:

سر کجھانے کی وجہ سر میں جوئوں کا پڑجانا ہے۔
جب محترمہ کی زلفیں ہوا میں لہرائی تھیں عین ممکن ہے کہ فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے جوئوں نے ہجرت اختیار کی ہو۔:lol:

بدتمیز: خبردار ! میں یہ بات بتانا نہیں چاہ رہا تھا ، لیکن اب بتادیتا ہوں کہ میں بہت عزت دار اور "پرسنیلیٹی" والا بندہ ہوں ۔ مجھے دیکھنے والوں کے ہاتھ سینڈل کی طرف نہیں بلکہ دل و جگر کی طرف جاتے ہیں ۔

جی صحیح کہا بھائیوں پوائنٹ نوٹ کیا جائے۔ یہ کیسی عزت داری ہے کہ لوگ نہیں جانتے انھیں خود بتانا پڑھ رہا ہے کہ ہم عزت دار ہیں۔:lol: لڑکیاں تو انکو دیکھتے ہی سینڈل اتار لیتی ہیں قدیر جسے دل و جگر پر ہاتھ رکھنا سمجھ رہے ہیں وہ دراصل ان لڑکیوں کے بھائی ہوتے ہیں جو ان کو دیکھ کر اپنی جیب پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں کسی زمانے میں جیب کترے جو رہ چکے ہیں۔:lol:

‌‌‌‌‌‌‌‌بدتمیز: یہ فضول عنوان ہے؟ پھر تو تم (معصوم بچے) بھی فضول ہوئے ۔ چلو کوئی اچھا عنوان بتاؤ اگر تمہارے پاس بھیجا ہو ۔ [/quote]

قدیر شاید آپکو معلوم نہیں میں تو سمجھتا تھا کہ ان دماغ میں بھوسہ ہے پر یہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کے انکا دماغ خالی ہے۔

ماہ وش: خوش آمدید ، خوش آمدید
یہ بہت سارے نہیں ،صرف چار پانچ ہی ہیں ۔ میں تو یہ موضوع کھول کر پھنس گیا ہوں ۔ ظالموں نے میری ہی رگڑائی شروع کر دی ہے ۔

ماہ وش بہن بج کر رہنا انکی تعریف آپ نےاچھی طرح پڑھ لی ہوگی جب تک بہن نہ کہ دیں ان سے کوئی بات نہیں کرنا :lol:
 
الف نظامی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
بیدم نے کہا:
ایک شخص سائیکل پر جا رہا تا کہ اچانک آگے ایک بوڑھا آ گیا ۔ سائیکل اس سے ٹکرائی اور وہ گر پڑا۔ بوڑھے کو چوٹ بھی آئی۔ بوڑھے نے اُٹھ کر اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک روپیہ نکالا اور سائیکل والے کو دے دیا۔ سائیکل والے نے حیرت سے کہا:”بابا جی! میں نے ہی ٹکر ماری اور آپ روپیہ بھی مجھے ہی دے رہے ہیں“۔ بوڑھے شخص نے کہا:”نہیں یہ بات نہیں‘ میں جب بھی شہر آتا ہوں تو ایک اندھے کو ایک روپیہ ضرور دیتا ہوں“۔

تو وہ روپیہ ابھی تک سنبھال کر رکھا ہوا ہے یا خرچ کر ڈالا؟ :twisted: یہ لگا چھکا :twisted:
یہ لگا چھااکا، میاں عینک سنبھال کر بات کرو :lol: اس نے اندھے کو روپیہ دیا تھا مجھے نہیں،
 
بدتمیز

محفلین
چلو قدیر جلدی سے ظفر کو بہن کہہ دو نہیں تو یہ بھی بات نہیں کریں گے :twisted: یہ لگا ایک اور چھکا۔

بیدم آپ اپنی چھوڑیں لوگوں کو پتہ ہے چھکا لگا ہے کہ نہیں :twisted: :p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top