اسپیمنگ سے ہٹ کر حقیقت پسند اور صابر بننے کی کوشش کیجئے۔ گوگل میں اچھی رینک کے لئے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اپنی سائٹ میں بہتر مواد فراہم کیجئے۔ اگر لوگوں کو آپ کی سائٹ مفید لگے گی تو ریفر کی جائے گی۔ اور گوگل کرالر کے علم میں بھی یہ ساری باتیں آئیں گی۔ اگر آپ اپنی رینک درست کرنے کی ایک کوشش کریں گے اور گوگل روبوٹ کی زد مین آ گیا تو آپ کے سائٹ کے رینکنگ کو زبردست بٹہ لگے گا۔ ویسے بھی یہ ایک بہت وسیع موضوع ہے۔ اگر آپ واقعی سرچ انجنس سے آنکھ مچولی کھیلنا چاہتے ہیں تو سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس ای او) پر کوئی لٹریچر دیکھ لیجئے بہت دستیاب ہیں۔ یہ یاد رہے کہ کی ورڈ وہ واحد بنیاد نہیں ہے جس کی بنا پر پیج رینکنگ ہوتی ہے۔
کبھی موقعہ ملے تو پیج رینک ایلگوریتھم پر کوئی پیپر پڑھئے گا۔