رانا
محفلین
کئی بار ایسے عمومی اور بے ضرر سوالات کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس کے لئے بندہ سوچتاہے کہ اس کے لئے کیوں نیا دھاگہ کھولا جائے۔ تو یہ دھاگہ ایسے ہی سوالات کے لئے ہے۔ کسی بھی قسم کا سوال اس میں پوچھا جاسکتا ہے۔
اب سب سے پہلے میرا سوال:
مجھے اپنی کمپنی کے پے رول اکاؤنٹ کے ساتھ بینک کی طرف سے ابھی چند دن پہلے ایک کریڈٹ کارڈ بھی زبردستی تھما دیا گیا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ اگر آپ نے استعمال نہیں کرنا تو منسوخ بھی کراسکتے ہیں۔ پہلے تو میرا ارادہ منسوخ ہی کرانے کا تھا لیکن پھر خیال آیا آن لائن بعض اوقات کریڈٹ کارڈ کے سوا آپ کو کوئی آپشن ہی نہیں دیا جاتا۔ تو ایسی صورت کے لئے اسے رکھ لینا چاہئے۔
سوال یہ ہے کہ اگر میں کہیں آن لائن کریڈٹ کارڈ استعمال کرتا ہو 1000 روپے تک۔ اور میرے اپنے اکاؤنٹ میں 1000 روپے سے بھی زیادہ رقم موجود ہے تو کیا ایسی صورت میں بھی 1000 روپے کی خریداری پر انٹرسٹ لگے گا؟ یا بینک والے شرافت سے صرف 1000 روپے ہی کاٹیں گے؟