مغربی تہذیب و تربیت کا امنڈتا سیلاب اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عین عین

لائبریرین
یہ بھی ایک عجیب تجزیہ ہے۔
یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ ۔۔۔۔۔
بیٹیوں کو دفن کرنا ، بیٹوں کو عاق کرنا ، مارپیٹ کرنا ، تحمل اور روداری نہ برتنا ۔۔۔۔ اسلامی تہذیب ہے؟؟

ویسے میں‌ نے یہ نہٰیں‌ کہا کہ یہ اسلامی تہذیب ہے۔ ابھی مجھ پر اتنا برا وقت نہٰیں‌ آیا ہے۔ اور آپ جیسے بھائیوں‌ کی موجودگی اور دوستی مجھے ملعون بننے نہیں‌ دے گی۔ مردود شیطان کا وار کام گار نہیں‌ ہو گا۔
میں‌نے کہا تھا ہمیں‌ رویہ بدلنا ہو گا۔ یہ ہمارے رویے ہیں۔ ہماری کم علمی ہے۔
 
عین عین

لائبریرین
معاف کیجے گا ، عین عین صاحب ، میری ان کی تہذیب نہیں اپنا سکتا کسی بھی صورت ، یہی میرا ایمان ہے۔ آپ جو چاہیں فرمائیں ، آپ کا فعل ہے۔، مگر تکلیف مجھے بھی ہوگی

آپ کسی کی تہذیب نہ اپنائیں۔ مگر اپنی خامیاں‌ تو زیر بحث لائیں۔ پھر اس میں‌ تبدیلی لائیں ۔ یہ بھی نہیں‌ کریں‌ گے؟ وہ غلط ہیں‌ کلی طور پر؟ کچھ تو اچھا ہو گا۔ چلیں‌ کچھ اچھا نہیں‌۔ چھوڑیں انھٰیں۔ آپ کے پاس جو اچھا ہے اس کی حوصلہ افزائی کریں‌ اور غلط باتوں‌ کا سختی سے انکار۔ یہ تو کریں۔ اندھی تقلید سے باہر نکلیں۔ کہانیاں‌ قصوں‌ پر فخر بند کریں۔ حقیقت پسند بنیں۔ کہیں‌ کہ سلطنت کے لیے اسلام کی آڑ لے کر قتل کیا گیا وہ بھی مسلمان بھائیوں‌ کا۔ مانیں‌ کہ ہم علم اور عقل کو روایات کی نذر کر رہے ہیں۔ آپ پوسٹ‌ پڑھ کر بھی یہی کہہ رہے ہیں حیرت ہے۔
 
عین عین

لائبریرین
جی بالکل۔ ملاقات رکھ ہی لیں کسی روز۔ آپ نے تبصرے کا کہا تھا وہ بھی نہیں‌کیا اب تک۔ دن بہ دن آپ سست اور کاہل ہوتے جا رہے ہیں۔ ملیں‌ میں‌ آپ کی کلاس لیتا ہوں۔:)
 
عین عین

لائبریرین
ہاں بھئی کہیں پڑھا تھا مغربی معاشرہ بھی کیا چیز ہے ایک عالم فاضل اور سائنسدان کی بھی you کہے کر بلاتے ہیں ہین اور ایک مجرم یا جاہل گنوار کو بھی you

آپ کے ہاں‌ مقامی زبان میں‌ تو، تینوں ہی کہا جاتا ہے بڑے اور چھوٹے کو مخاطب کرتے ہوئے۔ مطلب فرق جذبات کا تو ہوتا ہے ناں۔ وہاں‌ بھی یہی ہے۔ اگر ان کی زبان میں‌ اس کی کمی ہے تو یہ ‌ کوئی ایسا مسئلہ نہیں‌ ہے جس کی بنیاد پر معاشرے کی تہذیبی اور اخلاقی تباہی ثابت ہو جائے۔
 
زیک

مسافر
کچھ سیب اور مالٹے کا تقابل لگ رہا ہے کہ مشرق کی آئیڈیل صورتحال کو مغربی معاشرے کے بدترین حصوں سے compare کیا جا رہا ہے۔ یہ تو محض دل کو خوش کرنے کے لئے لکھا لگتا ہے۔
 
یہ موضوع بہت گھمبیر ہے، لیکن گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے میں‌کینیڈا میں‌مقیم ہوں اور اپنے لوگوں‌کی ایک واضح اکثریت بہت نفیس طریقے سے زندگی گزار رہی ہے ، خود میرے بچے اپنے پاکستانی کزنز کے مقابلے میں‌بہت قدامت پسند دکھائی دیتے ہیں، پاکستان نے اس معاملے میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے جب کہ ہم نے مغرب میں‌رہتے ہوئے برائیوں‌کے خوف سے کچھ زیادہ ہی احتیاط کر رکھی ہے جس کا اچھا نتیجہ نظر آتا ہے۔ ہمیں اور بہت سے دوستوں‌کے علم میں‌یہ بھی نہیں‌ہے کہ یہاں‌کوئ نائٹ کلب ہوتے ہیں، یا سڑکوں‌پر کوئی کھلم کھلا بے حیائی دکھائی نہیں‌دیتی۔
 
عین عین

لائبریرین
کچھ سیب اور مالٹے کا تقابل لگ رہا ہے کہ مشرق کی آئیڈیل صورتحال کو مغربی معاشرے کے بدترین حصوں سے compare کیا جا رہا ہے۔ یہ تو محض دل کو خوش کرنے کے لئے لکھا لگتا ہے۔

دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔ مشرق کی آئیڈیل صورت حال۔ مفلسی۔ تنگ نظری ۔ توہمات۔ جھوٹ‌، تعلیم سے دوری، جہیز کے باعث شادیاں‌ نہ ہونا، کتابوں‌ سے نفرت۔ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال۔ نفرت۔ مذہب کی بنیاد پر بات بات پر کفر کے فتوے ، ہر بات پر عقل کے بجائے جذباتیت کے بدترین مظاہرے (جیسے شاہ رخ کے حوالے سے ہندو بنیے کی سازش پر اچھل جانا) ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
مغرب سے بھائی ہم کو فحاشی نہیں‌ لینا۔ مگر ہم ان سے فراخ‌دلی لے سکتے ہیں۔ وہاں‌ جانور کی بھی جان کی اہمیت ہے۔ ہم تو اپنی گاڑی کو جلد سے جلد منزل تک پہنچانے کے لیے دوسرے کے گھر کا چراغ گل کر دیتے ہیں ۔ ہم تو ہارن دینے کے عادی ہیں۔ چاہے اس شور میں‌ کسی کی آہ و فغاں‌ دب جائے۔ چاہے کسی کی فریاد نہ سنی جائے۔
مغرب والے سارے کے سارے تاریکی میں‌ رہتےہیں ۔ مگر پھر بھی آپ سے آگے ہیں۔ حیرت نہیں‌ ہوتی آپ کو؟
بیماریوں‌ کا علاج وہ دریافت کرتے ہیں۔ مشینیں‌ وہ بناتے ہیں۔ دوا وہ بناتے ہیں۔ ٹیلی فون ان کا ہے۔ موبائل پر کمپیوٹر پر ان کی مہر ہے۔ آپ صرف ان سے فائدہ اٹھاتےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مغرب نے تو اپنی تاریکی میں‌ اتنے کارنامے انجام دے دیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اروشنی میں‌ کیا کر رہے ہیں؟
مذہبی چھوٹے چھوٹے مسائل پر جان لے رہے ہیں۔ جھوٹ‌اور مکروفریب کا بازار گرم ہے۔ علم سے دور ہیں۔ کتاب سے دور ہیں‌۔ کافر کی لکھی ہوئی کتاب پڑھنا برا ہے۔(صرف یہ دیکھنے کے لیے کہ وہ کم بخت کہتا کیا ہے۔ اس پر ایمان تو نہیں‌ لانا ہے بھائی)۔۔۔۔۔۔لیکن کافروں‌ کی ایجادات استعمال کرنا اچھا ہے۔ اس لیے کہ اس میں‌ فائدہ ہے۔
میں‌ نے عرض‌ کی تھی بات مغرب کی نہیں‌ کسی کی بھی ہو اگر اچھائی ہے تو اسے اپنائیں ۔ مغرب کیا کرتا ہے بھائی؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وہاں‌ باپ بیٹی کو نچواتا ہے؟ بھائی بہن سے جسم فروشی کرواتا ہے؟ وہاں‌ باپ کو گالیاں‌ دی جاتی ہین؟
کیا یہ سب آپ کے معاشرے میں‌ نہیں‌ ہے؟
 
عین عین

لائبریرین
یو کہنے کے جواب میں‌، میں‌ نے مقامی زبان کی بات کی ہے کہ اس میں‌ تو اور شاید توانوں‌ کچھ اس طرح‌ کہا جاتا ہے۔ تو بھائی اس کا کیا جواب ہے؟ یہ بھی دیکھیں۔ یہ تو صرف زبان کا طور ہے۔ اسے بھی تاریک پہلو کے طور پر پیش کرین‌ گے تو اس پر میں‌ کہوں‌ گا کہ یہ ہماری سوچ اور ہمارے علم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس پر غور کریں
 
طالوت

محفلین
باذوق ، مغل ۔۔ میں آپ کی بات کا جواب دیتا مگر عین عین نے اس کی گنجائش نہیں چھوڑی ۔۔ میں اپنے الفاظ پر اب بھی قائم ہوں مگر آپ حضرات نے سیاق و سباق کو نظر انداز کر کے ایک جملے کی پکڑ کی ہے شاید اسی کو جذباتیت کہتے ہیں ۔۔ قدروں کی کیا بات کروں سیدہ عائشہ سے مروی اس روایت کو میں نے آج جانا ہے مگر الحمدللہ میں اپنی ہوش سے والد تو کیا خود سے چھوٹوں کے لئے بھی عموما کھڑا ہوتا ہوں اور انھیں بیٹھنے کو جگہ دیتا ہوں اور سامنے سے انے والے کو پہلے گزرنے کا موقع دیتا ہوں(بشرطیکہ بے تکلفی نہ ہو) مزید بحث کی گنجائش نہیں ۔۔
وسلام
وسلام
 
تیشہ

محفلین
دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔ مشرق کی آئیڈیل صورت حال۔ مفلسی۔ تنگ نظری ۔ توہمات۔ جھوٹ‌، تعلیم سے دوری، جہیز کے باعث شادیاں‌ نہ ہونا، کتابوں‌ سے نفرت۔ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال۔ نفرت۔ مذہب کی بنیاد پر بات بات پر کفر کے فتوے ، ہر بات پر عقل کے بجائے جذباتیت کے بدترین مظاہرے (جیسے شاہ رخ کے حوالے سے ہندو بنیے کی سازش پر اچھل جانا) ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
مغرب سے بھائی ہم کو فحاشی نہیں‌ لینا۔ مگر ہم ان سے فراخ‌دلی لے سکتے ہیں۔ وہاں‌ جانور کی بھی جان کی اہمیت ہے۔ ہم تو اپنی گاڑی کو جلد سے جلد منزل تک پہنچانے کے لیے دوسرے کے گھر کا چراغ گل کر دیتے ہیں ۔ ہم تو ہارن دینے کے عادی ہیں۔ چاہے اس شور میں‌ کسی کی آہ و فغاں‌ دب جائے۔ چاہے کسی کی فریاد نہ سنی جائے۔
مغرب والے سارے کے سارے تاریکی میں‌ رہتےہیں ۔ مگر پھر بھی آپ سے آگے ہیں۔ حیرت نہیں‌ ہوتی آپ کو؟
بیماریوں‌ کا علاج وہ دریافت کرتے ہیں۔ مشینیں‌ وہ بناتے ہیں۔ دوا وہ بناتے ہیں۔ ٹیلی فون ان کا ہے۔ موبائل پر کمپیوٹر پر ان کی مہر ہے۔ آپ صرف ان سے فائدہ اٹھاتےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مغرب نے تو اپنی تاریکی میں‌ اتنے کارنامے انجام دے دیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اروشنی میں‌ کیا کر رہے ہیں؟
مذہبی چھوٹے چھوٹے مسائل پر جان لے رہے ہیں۔ جھوٹ‌اور مکروفریب کا بازار گرم ہے۔ علم سے دور ہیں۔ کتاب سے دور ہیں‌۔ کافر کی لکھی ہوئی کتاب پڑھنا برا ہے۔(صرف یہ دیکھنے کے لیے کہ وہ کم بخت کہتا کیا ہے۔ اس پر ایمان تو نہیں‌ لانا ہے بھائی)۔۔۔۔۔۔لیکن کافروں‌ کی ایجادات استعمال کرنا اچھا ہے۔ اس لیے کہ اس میں‌ فائدہ ہے۔
میں‌ نے عرض‌ کی تھی بات مغرب کی نہیں‌ کسی کی بھی ہو اگر اچھائی ہے تو اسے اپنائیں ۔ مغرب کیا کرتا ہے بھائی؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وہاں‌ باپ بیٹی کو نچواتا ہے؟ بھائی بہن سے جسم فروشی کرواتا ہے؟ وہاں‌ باپ کو گالیاں‌ دی جاتی ہین؟
کیا یہ سب آپ کے معاشرے میں‌ نہیں‌ ہے؟

:applause: ۔۔۔ :applause:
 
تیشہ

محفلین
جتنی خرابیاں مشرق میں میں ہیں ۔۔۔ مغرب میں اتنی نہیں ہیں :battingeyelashes:
بس مشرقی لوگوں کو خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنانے کی عادت ہوتی ہے ۔ :chatterbox:
 
عین عین

لائبریرین
جتنی خرابیاں مشرق میں میں ہیں ۔۔۔ مغرب میں اتنی نہیں ہیں :battingeyelashes:
بس مشرقی لوگوں کو خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنانے کی عادت ہوتی ہے ۔ :chatterbox:

جی ۔۔۔۔یہ آپ نے بہت درست کہا۔ ایک اہم ترین نکتہ یہ تھا جو میں‌ بیان نہین‌ کر سکا۔ آپ نے کمی پوری کر دی۔
 
باذوق

محفلین
باذوق ، مغل ۔۔ میں آپ کی بات کا جواب دیتا مگر عین عین نے اس کی گنجائش نہیں چھوڑی ۔۔ میں اپنے الفاظ پر اب بھی قائم ہوں مگر آپ حضرات نے سیاق و سباق کو نظر انداز کر کے ایک جملے کی پکڑ کی ہے شاید اسی کو جذباتیت کہتے ہیں ۔۔ قدروں کی کیا بات کروں سیدہ عائشہ سے مروی اس روایت کو میں نے آج جانا ہے مگر الحمدللہ میں اپنی ہوش سے والد تو کیا خود سے چھوٹوں کے لئے بھی عموما کھڑا ہوتا ہوں اور انھیں بیٹھنے کو جگہ دیتا ہوں اور سامنے سے انے والے کو پہلے گزرنے کا موقع دیتا ہوں(بشرطیکہ بے تکلفی نہ ہو) مزید بحث کی گنجائش نہیں ۔۔
وسلام
وسلام
آپ نے شائد غور نہیں کیا کہ میں نے آپ کے کسی بھی جملے یا فقرے پر اپنے کوئی تاثرات نہیں دئے۔
صرف آپ کا وہ جملہ ایک صحیح حدیث کے خلاف تھا جس کو کوٹ کر کے میں نے حدیث بیان کر دی۔ اس کو آپ ضرور "جذباتیت" کا نام دیجئے مگر ہمارے اساتذہ نے اسی بات کو تبلیغ کا ایک حصہ بتایا ہے جو کہ آپ کو بھی علم ہوگا کہ بلغوا عنی ولو آیة سے ماخوذ ہے۔
 
باذوق

محفلین
جتنی خرابیاں مشرق میں میں ہیں ۔۔۔ مغرب میں اتنی نہیں ہیں :battingeyelashes:
حالانکہ زیک صاحب خود یہاں مغربی معاشرے کے بدترین حصوں کا اعتراف کر چکے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو لنکس پر مبنی ایک لمبی لسٹ انہی بدترین حصوں کے حوالے سے پیش کر سکتے ہیں مگر مجھے معلوم ہے وہ اس طرح وقت ضائع کرنے کے عادی نہیں ‌ہیں ;)
بس مشرقی لوگوں کو خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنانے کی عادت ہوتی ہے ۔ :chatterbox:
آپ مشرقی نہیں‌ ہیں ؟؟؟ :rolleyes:
 
arifkarim

معطل
جتنی خرابیاں مشرق میں میں ہیں ۔۔۔ مغرب میں اتنی نہیں ہیں :battingeyelashes:
بس مشرقی لوگوں کو خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنانے کی عادت ہوتی ہے ۔ :chatterbox:

اصل میں‌مشرق والے اسوقت اسی ٹائم فیس سے گزر رہے ہیں جب مغرب والے آج سے 100 سال قبل گزرے تھے۔ یعنی ماڈرنائزیشن اور قدیم چلی آتی تہذیب سے تصادم۔
بات صرف اتنی سی ہے کہ مشرقی لوگ اپنی قدیم تاریخی و ثقافتی جڑوں میں‌اسقدر پھنسے ہوئے ہیں کہ کوئی بھی نئی سوچ یا تجویز آسانی سے ہضم نہیں‌ہوتی۔ مغربی اقوام اس ٹائم فیس سے گزر چکے ہیں اور انکی نئی نسلیں ہر نئی چیز کو آسانی سے تسلیم کر لیتی ہیں۔ بس یہی فرق ہے ہم میں‌اور انمیں۔
ہماری وہ نئی نسلیں جو مغربی ممالک میں مقیم ہیں یا اپنے ہی وطن کے مغربی اسکولز / کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔ انکا نظریہ فکر انکے اباؤاجداد سے بہت مختلف ہے۔ جبکہ مدرسوں اور دینی اسکولز کے طلبا کا نظریہ و فلسفہ وہی قدیم باپ دادا کی تہذیب پر مبنی ہے۔ نتیجہ ہماری قومیں متحد نہیں‌ہو تی، کیونکہ انکی نئی نسلیں ایک ہی قسم کے مکاتب فکر میں جوان نہیں ہوتیں!
 
مغزل

محفلین
مناسب خیال کیجے تو ، کلیش آف سولائزیشن نامی لیکچر جو شاہ نوازفاروقی نے دیا ہے ،
دیکھ لیجے گا۔ امید ہے آپ کے تشنہ سوالوں‌کے جواب مل جائیں۔ کہ مشرق و مغرب کا اصل
معاملہ کیا ہے ۔۔ باقی جو مزاجِ یار میں آئے ۔۔۔ والسلام
 
arifkarim

معطل
ویسے یہ کلیش ایک لحاظ سے اچھا ہے ہونا چاہئے۔ کیونکہ ہر مجدون یعنی تیسری جنگ عظیم جب تک نہ آئے، قیامت کیسے آسکتی ہے۔ سو جتنا جلدی اتنا بہتر!
 
Top