مغربی ملکوں کی درخواست پر سعودی عرب نے وہابیت کو فروغ دیا تھا:شہزادہ محمد بن سلمان
AFP :فوٹو
واشنگٹن: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے دوران سوویت یونین (روس) کا مقابلہ کرنے کے لیے مغربی ملکوں کی سعوی عرب سے مدد کی د رخواست کے نتیجہ میں سعودی مالی امداد سے وہابیت کو فروغ دینے کے لیے اس کی عالمی پیمانے پر تبلیغ شروع ہوئی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مغربی حلیف ممالک نے سدر جنگ کئے دوران مملکت کو تلقین کی کہ مسلم ممالک میں سوویت یونین کے تسلط اور مداخلت کو روکنے کے لیے بیرون ملک مساجد و مدارس کو کثیر چندہ دینا شروع کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ یکےبعد دیگرے بر سر اقتدار آنے والی سعودی حکومتیں اس مساعی کی راہ سے بھٹکتی رہیں اور ہمیں اسے واپس پٹری پر لانا پڑا۔
ولی عہد شہزادہ بن سلمان نے یہ بھی کہا کہ اب جو بھی چندہ ان مساجد و مدارس کو دیا جاتا ہے وہ حکومت نہیں بلکہ ”ادارے اور انجمنیں “ دیتی ہیں۔دریں اثنا بن سلمان نے اس الزام کی تردید کی کہ اکتوبر میں ریاض میں انکی ڈونالڈ ٹمپ کے داماد کوشنیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے مبینہ بدعنوانی کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کے لیے کوشنر سے اجازت چاہی تھییا انہیں ایسا کرنے کو کہاگیا تھا ۔
کہا جاتا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے کی گئی کاروائی میں شاہی خاندان میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کی گئی تھیں۔لیکن بن سلمان نے کہا کہ یہ گرفتاریاں داخلی معاملہ تھا جس پر کئی برسوں سے کارروائی چل رہی تھی ۔
مغربی ملکوں کی درخواست پر سعودی عرب نے وہابیت کو فروغ دیا تھا:شہزادہ محمد بن سلمان - Urdu Tahzeeb