مقامِ شہادت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید

الشفاء

لائبریرین
وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِن لاَّ تَشْعُرُونَO
اور جو لوگ اﷲ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مت کہا کرو کہ یہ مُردہ ہیں، (وہ مُردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تمہیں (ان کی زندگی کا) شعور نہیں۔
سورۃ البقرۃ۔ آیت نمبر 154۔​
ماشاءاللہ۔ بہت عمدہ شراکت۔۔۔
خوش رہیں۔۔۔:)
 

لاریب مرزا

محفلین
یہ آپ مجھے “سر” کیوں کہتی ہیں؟
آپ ہمیں اپنے مراسلوں کی تعداد کے باعث بہت بڑے سینئر لگتے ہیں تو اس وجہ سے کہتے ہیں. اگر یہ آپ کو پسند نہیں تو محترم، مکرم، جناب، صاحب، یا جو آپ کو اچھا لگے وہی کہہ لیا کریں گے. :)
 

لاریب مرزا

محفلین
میجیر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کی نذر
اے پُتر ہٹاں تے نئیں وِکدے ۔۔۔ کی لَبھنی ایں وچ بازار کُڑے
اے دَین وے میرے داتا دی ۔۔۔ نا ایویں ٹکراں مار کُڑے
اے پتر ہٹاں تے نہیں وِکدے
اے پُتر وِکاؤ چیز نئیں ۔۔۔ مُل دے کے جھولی پائیے نی
اے ایڈا سستا مال نئیں ۔۔۔ کِدوں جا کے منگ لیا ئیے نی
اے سودا نقد وی نہیں مِلدا ۔۔۔ تُو لبدی پھریں اُدھار کڑے

اے شیر بہادر غازی نیں ۔۔۔ اے کِسے کولوں وی ہر دے نئیں
ایناں دشمناں کولوں کی ڈرنا ۔۔۔ اے موت کولوں وی ڈردے نئیں
اے اپنے دیس دی عزت توں ۔۔۔ جان اپنی دیندے وار کُڑے

تن بھاگ نیں اوہناں ماواں دے ۔۔۔ جِنہاں ماواں دے اے جائے نیں
تن بھاگ نیں بہن بھراواں دے ۔۔۔ جنہاں گودیاں ویر کِھڈائے نیں
اے آن نیں آناں والیاں دے
نئیں ایس دی تینوں ساڑ کُڑے
اے سودا نقد وی نہیں مل دا ۔۔۔ تو لَبدی پھریں ادھار کُڑے
اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے۔۔۔کی لبنی ایں وچ بازار کُڑے
اے پُتر ہٹاں تے نہیں وِکدے

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم
بہت خوب!! زبردست نغمہ ہے!!
 

لاریب مرزا

محفلین
وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِن لاَّ تَشْعُرُونَO
اور جو لوگ اﷲ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مت کہا کرو کہ یہ مُردہ ہیں، (وہ مُردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تمہیں (ان کی زندگی کا) شعور نہیں۔
سورۃ البقرۃ۔ آیت نمبر 154۔​
لا ریب

وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِن لاَّ تَشْعُرُونَO
ماشاءاللہ۔ بہت عمدہ شراکت۔۔۔
خوش رہیں۔۔۔:)
روداد اور تصاویر کی پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ الشفاء بھائی :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اچھی تصاویر ہیں لاریب۔
شکریہ زیک بھائی،
کبھی لاہور جانا ہوا تو یہاں بھی جانے کی کوشش کروں گا۔

جی ضرور، :)

اس جگہ کے علاوہ ہم نے جنگی مورچے بھی دیکھے تھے. سات آٹھ تھے. بہت مزہ آیا دیکھ کے. ہم نے تصاویر بھی بنائی تھیں لیکن وہ شاید حذف ہو گئی ہیں. مل نہیں رہیں. افسوس!!
 

شمشاد

لائبریرین
آپ ہمیں اپنے مراسلوں کی تعداد کے باعث بہت بڑے سینئر لگتے ہیں تو اس وجہ سے کہتے ہیں. اگر یہ آپ کو پسند نہیں تو محترم، مکرم، جناب، صاحب، یا جو آپ کو اچھا لگے وہی کہہ لیا کریں گے. :)
بھائی کہہ لیں، انکل، چچا، چاہ کہہ لیں، سب منظور ہیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
اس وقت سے موجود ہیں یا recreate کئے گئے ہیں؟
مورچے نہر پہ ہی بنائے گئے تھے. اور مورچوں کا رخ کھیتوں کی طرف تھا. ہم نے کسی سے پوچھا تو نہیں تھا لیکن جتنے عمدہ مورچے بنے ہوئے تھے ان کو دیکھ کے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ بعد میں recreate کیے گئے ہیں. یہ اینٹوں سے بنا ہوا ایک چھوٹا سا کمرہ تھا جس کو نہ صرف پلستر کیا گیا تھا بلکہ رنگ و روغن بھی کیا گیا تھا. اور مورچوں کے باہر ان کے نمبر بھی لکھے گئے تھے. دروازہ اتنا چھوٹا تھا کہ ایک وقت میں بس ایک بندہ ہی گزر سکتا تھا.

کچھ مورچے گہرے تھے. مطلب زمین سے دو تین سیڑھیاں نیچے اتر کر ایک تنگ سی سُرنگ ہوتی تھی اس سرنگ میں ایک موڑ آتا تھا آگے پھر سرنگ (زیادہ بڑی نہیں آٹھ دس قدم کی سرنگ تھی). اس کے اختتام پر ایک چھوٹا سا کمرہ ہوتا تھا. اس کی ایک دیوار پہ چھوٹی سی کھڑکی بنی ہوئی تھی. درمیان میں سیمنٹ کی ایک ٹیبل نما چیز بنائی گئی تھی. کچھ مورچے کمرا نما نہیں تھے. وہ بس کاؤنٹر ٹائپ لگ رہے تھے. اور کچھ سرنگ کے بغیر تھے یعنی صرف چھوٹا سا کمرہ.

تمام مورچے دھول مٹی سے اٹے ہوئے تھے. ان کے اندر بہت زیادہ جالے لگے ہوئے تھے. اندر اندھیرا سا تھا. ہمیں خدشہ تھا کہ یہاں بھڑوں نے چھتا نہ بنایا ہو یا نیچے کہیں سے کوئی جانور رینگتا ہوا نہ آ جائے.. اس سے بھی زیادہ ہمیں جن چڑیلوں کے مسکن کا خدشہ تھا :p سو بس ایک نظر دیکھنے پر اکتفا کرنے کے بعد ہم باہر بھاگ آئے.

تصاویر نہ ہونے کی وجہ سے اتنی لمبی تفصیل لکھنی پڑی. :)
 

سیما علی

لائبریرین
مورچے نہر پہ ہی بنائے گئے تھے. اور مورچوں کا رخ کھیتوں کی طرف تھا. ہم نے کسی سے پوچھا تو نہیں تھا لیکن جتنے عمدہ مورچے بنے ہوئے تھے ان کو دیکھ کے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ بعد میں recreate کیے گئے ہیں. یہ اینٹوں سے بنا ہوا ایک چھوٹا سا کمرہ تھا جس کو نہ صرف پلستر کیا گیا تھا بلکہ رنگ و روغن بھی کیا گیا تھا. اور مورچوں کے باہر ان کے نمبر بھی لکھے گئے تھے.

کچھ مورچے گہرے تھے. مطلب زمین سے دو تین سیڑھیاں نیچے اتر کر ایک تنگ سی سُرنگ ہوتی تھی اس سرنگ میں ایک موڑ آتا تھا آگے پھر سرنگ (زیادہ بڑی نہیں آٹھ دس قدم کی سرنگ تھی). اس کے اختتام پر ایک چھوٹا سا کمرہ ہوتا تھا. اس کی ایک دیوار پہ چھوٹی سی کھڑکی بنی ہوئی تھی. درمیان میں سیمنٹ کی ایک ٹیبل نما چیز بنائی گئی تھی. کچھ مورچے کمرا نما نہیں تھے. وہ بس کاؤنٹر ٹائپ لگ رہے تھے. اور کچھ سرنگ کے بغیر تھے یعنی صرف چھوٹا سا کمرہ.

تمام مورچے دھول مٹی سے اٹے ہوئے تھے. ان کے اندر بہت زیادہ جالے لگے ہوئے تھے. اندر اندھیرا سا تھا. ہمیں خدشہ تھا کہ یہاں بھڑوں نے چھتا نہ بنایا ہو یا نیچے کہیں سے کوئی جانور رینگتا ہوا نہ آ جائے.. اس سے بھی زیادہ ہمیں جن چڑیلوں کے مسکن کا خدشہ تھا :p سو بس ایک نظر دیکھنے پر اکتفا کرنے کے بعد ہم باہر بھاگ آئے.

تصاویر نہ ہونے کی وجہ سے اتنی لمبی تفصیل لکھنی پڑی. :)
بہت اچھا کیا بٹیا ، کہیں سے چھپکلی نکل آتی تو اور مشکل ۔جہاں جالےلگے ہوں وہاں حشرات الارض کی بہتات ہوتی ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت اچھا کیا بٹیا ، کہیں سے چھپکلی نکل آتی تو اور مشکل ۔جہاں جالےلگے ہوں وہاں حشرات الارض کی بہتات ہوتی ہے۔
جی، سرنگ والے مورچے میں تو جاتے ہوئے ڈر لگ رہا تھا. لیکن ہمت کر لی اور ایک نظر دیکھنے اندر چلے ہی گئے. دل تو تھا کہ مورچے سے باہر مشاھدہ کیا جائے کہ کیا نظر آتا ہے. صرف نہر نظر آتی ہے یا پار کے کھیت بھی. لیکن اندر کا ماحول ایسا نہیں تھا. :)
 

وجی

لائبریرین
IMG-20200714-173203.jpg

افسوس اس قوم نے کچرہ کرنے سے باز نہیں آنا۔:angry2::brokenheart2::angry2::angry2:
 
آخری تدوین:
Top