سلام
آپ کے جوابات پڑھ کر اچھا لگا اور یقین ہوا کہ کوئی ہے۔ میں تو سمجھ رہا تھا کہ خالی دروازے پر دستک دے رہا ہوں۔
سر اس قسم کا کام کبھی نہیں کیا، پہلی دفعہ پنگا لے رہا ہوں۔ کوئی پروگرامنگ وغیرہ نہیں آتی بس ایک صارف ہیں۔ اردو وکی پر کام کرتا ہوں، بہت سے دوستوں کے ساتھ۔ اس کام کو آپ لوگوں نے بہت پہلے شروع کیا لیکن مکمل نہیں کیا جا سکا، کیوں آپ لوگ بہتر جانتے ہوں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کام کرنے کے لیے ایک ماحول کے ضرورت ہوتی ہے، ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کی ضرورت ہوتی ہے، باہمی محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ لوگوں کے لیے اردو وکی کی مثال پیش کروں گا، آپ لوگ ایک دفعہ ضرور دیکھ لیں۔ وہاں ہمارے دوستوں نے ایک ایسا ماحول بنایا ہے کہ سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے کام میں دخل اندازی نہیں کرتے اور کسی ایک آدھ بندے کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کام چلتا رہتا ہے۔
آپ لوگ ماہر ہیں، پروگرامر ہیں۔ ہم صارف ہیں اردو وکی پر، جو کام کرنے لگ گئے ہیں۔ اردو کام کرنے والوں کا ایک مسئلہ ہماری نظر میں باہمی ربط کا بھی ہے۔ ہر کوئ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا لیتا ہے۔ یہ نہیں سوچتے کہ اکیلا چنا پہاڑ نہیں پھوڑ سکتا۔ اگر کچھ کرنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا اگر دوسروں کی عزت کریں گے تو وہ بھی آپ کی عزت کریں گے۔ ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا۔ انسان غلطیوں سے سکھتا ہے، آپ اپنی غلطیوں کو دیکھیں دوسروں کو مت دیکھیں اس نے کیا کیا، وہ کیا کر رہا ہے، دیکھیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔
اردو مقامیانے کے کام میں ایک اہم مسئلہ اردو متبادلات کی تلاش ہے، اور انٹر نیٹ پر مقامیانے کے ناکام منصوبوں کو دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اردو متبادلات کی عدم دستیابی نے مقامیانے کے کاموں کو بری طرح متاثر کیا ہے، یا یہ کہیے کہ ناکامی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اردو وکی کی جانب سے میں آپ کو سردست اسی منصوبہ میں مدد کی پیش کش کر سکتا ہوں۔ میں نے اردو وکی کی جانب سے آپ کے اردو ورڈ بنک پر کام شروع کر دیا ہے، اور کچھ نئے اندراجات بھی کیئے ہیں۔ آپ لوگ فیصلہ کر لیں کہ کام کیا کرنا ہے، اردو الفاظ کی تلاش اور بہترین اردو متبادل آپ تک لانے کا کام کی ذمہ داری اردو وکی کی ہے۔ میں آپ کے اردو ورڈ بنک پر اندراجات کرتا رہوں گا۔ آپ لوگ مقامیانے کا کام کریں، جب کسی لفظ کا اردو متبادل چاہیے ہو اپنے اردو ورڈ بنک پر شائع کردین کہ اسکے اردو متبادل کی فوری ضرورت ہے۔ اسکو اردو وکی پر لے جانا، اردو متبادل تلاش کرنا اور بہتریں اردو متبادل آپکے ورڈ بنک تک لانا میری ذمہ داری ہے۔ ہم اردو وکی پر روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں لحاظہ نئے اردو الفاظ کی تلاش میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
میں آپ کو اردو وکی اور وہاں پر جاری اردو مسرد کے منصوبہ کے معائنہ کی بھی دعوت دیتا ہوں، ان منصوبوں کو بہتر کرنے کے لیے آپ کی آرا کا منتظر رہوں گا۔
اردو وکی صفحہ اول
شمارندی مسرد منصوبہ
آصف
muh.asif@gmail.com