مقتدرہ کا کی بورڈ لے آوٹ

جیسبادی

محفلین
مقتدرہ کا تختہ nla.gov.pk پر ہے مگر پڑھنا مشکل ہے۔ یہ دو شفٹ کنجیوں کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ م‌س xp تختہ تقریبًا اسی کے مطابق ہے مگر ایک شفٹ کنجی کی وجہ سے کچھ تبدیلیاں ہیں۔ سالے زیر زبر بھی کھا گئے ہیں۔
 
نہیں جو میں نے تیار کیا ہے اس میں یہ سب کچھ ہے پر میں ابھی یہاں پر اس قابل نہیں ہوا کہ کچھAttach کرسکوں کیونکہ میرے پروفائل میں یہی لکھا ہے شاید 30 یا 50 پوسٹ کے بعد میں اس قابل ہوجائے کہ اردو محفل پر کچھ اٹیچ کر سکوں

مقتدرہ کا تختہ nla.gov.pk پر ہے مگر پڑھنا مشکل ہے۔ یہ دو شفٹ کنجیوں کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ م‌س xp تختہ تقریبًا اسی کے مطابق ہے مگر ایک شفٹ کنجی کی وجہ سے کچھ تبدیلیاں ہیں۔ سالے زیر زبر بھی کھا گئے ہیں۔
کتنی بری بات ہے کہ آپ نے مقتدرہ والوں کو سالے جیسے الفاظ کا انتخاب کیا اگر زیر زبر نہیں مل رہا تو بتادیں مگر اس طرح کی زبان آپ کو زیب نہیں دیتی۔
اعراب کے ساتھ کی بورڈ یہاں سے حاصل کریں، اعراب الٹ (alt( سے آتی ہیں۔

http://www.indusbid.com/sources/keyb/MSKb.zip
 
جیسبادی

محفلین
یہ بدزبانی ونڈوز xp یعنی م س کے لیے تھی۔

بحرحال مقتدرہ کو اپنی ویب سائٹ دیکھ کر شرم تو آنی چاہیے!
 
ابوشامل

محفلین
حالانکہ میں گذشتہ 8 سالوں سے یہی کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں لیکن سب سے زیادہ غصہ اس وقت آتا ہے جب زیر زبر اور پیش اور دیگر اعراب لگانے ہوں جو اس کی بورڈ میں سرے سے نہیں ہیں۔ البتہ ایک حوالے سے یہ بہت شاندار ہے کہ اسے الفاظ کے استعمال کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے یعنی اردو میں زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ Home row میں اور اس طرح اوپر اور نیچے والی rows میں دیگر الفاظ۔ لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر اس میں اعراب بھی شامل ہوتے۔
 
الف عین

لائبریرین
تو اعراب والے کی بورڈ ہمارے روابط سے اتار لیں۔ کیا ضروری ہے کہ ایکس پی یا مقتدرہ کا ہی استعمال کیا جائے۔ میں اوپر لنک دے چکا ہوں، اور سولنگی بھی دے چکے ہیں ان کے تختے کا۔
 
Top