مقدس اور طلحہ ابن مقدس کے لئیے سرپرائز کی تیاری

قیصرانی

لائبریرین
آپ سب لوگ یہ تو جان ہی چکے ہیں کہ ہماری محفل کی ہردلعزیز پیاری سی مقدس کو اللہ پاک نے ایک ننھے منے سے شہزادے سے نوازا ہے۔ تو اب ہم مقدس اور طلحہ بےبی کے لئیے ایک سرپرائز ترتیب دے رہے ہیں، سرپرائز میں دوستوں کی شمولیت بہت بہت بہت ضروری ہے، اگر آپ سب میں سے کوئی بھی حصہ لینا چاہے تو ہمیں یہیں اس لڑی میں بتا دے (تین دنوں کے اندر اندر) باقی تفصیلات ذاتی مکالمے میں فراہم کی جائیں گی ۔ :)
:) رازداری شرط ہے :)
میں تو کل سے 24 تک غائب رہوں گا، میری نیابت کے فرائض اگر کوئی سرانجام دینا چاہے تو بسم اللہ :)
ویسے میں زیک اور فاتح بھائی کو اپنی نیابت سونپوں گا :)
 

ماہی احمد

لائبریرین

ناعمہ عزیز

لائبریرین
رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ
ماہی احمد نے جس سرپرائز کا ذکر کیا اس کے لئے ذاتی مکالمے میں ایک دھاگے کی شروعات کر بھی لی ہیں ! اورپہلا سرپرائز جو میں نے جو دیکھا :(
وہ یہ تھا کہ ماہی احمد نے لکھا
ہم ذرا نیم گرم پانی کرکے طلحہ تیمور کو نہلائیں گے
اور باقی سب حیران ہو رہے تھے کہ واٹ ! :p
خیر یہ تو تھی خواب کی بات
تو ہم بھی اس سرپرائز میں شامل ہوئے لیتے ہیں گو کہ ہمیں بھی ٹیگ کی اطلاع نہیں ملی ۔ مگر سرپرائز کا انتظار رہے گا۔
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
آپ سب لوگ یہ تو جان ہی چکے ہیں کہ ہماری محفل کی ہردلعزیز پیاری سی مقدس کو اللہ پاک نے ایک ننھے منے سے شہزادے سے نوازا ہے۔ تو اب ہم مقدس اور طلحہ بےبی کے لئیے ایک سرپرائز ترتیب دے رہے ہیں، سرپرائز میں دوستوں کی شمولیت بہت بہت بہت ضروری ہے، اگر آپ سب میں سے کوئی بھی حصہ لینا چاہے تو ہمیں یہیں اس لڑی میں بتا دے (تین دنوں کے اندر اندر) باقی تفصیلات ذاتی مکالمے میں فراہم کی جائیں گی ۔ :)
:) رازداری شرط ہے :)

Count me in :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
منگل کو یہ دھاگہ بنایا گیا اور آج اس کو 3 دن پورے ہو جائیں گے۔
آج رات 10 بجے کے بعد مزید اینٹریز نہیں کی جائیں گی :) اگر کسی نے شامل ہونا ہے تو پلیز بتا دیں
 

ماہی احمد

لائبریرین
بھلکڑ یہ درپردہ رضامندی والا سلسلہ صرف لڑکیوں کے لئیے ہوتا ہے، مرد حضرات جب تک منہ سے اقرار نہ کریں مولوی بھی جان نہیں چھوڑتا :p
 

S. H. Naqvi

محفلین
بلایا نہیں گیا مگر مجھے بھی شامل سمجھیں:p بھلا دیکھوں تو سہیں کیا سرپرائز ہے۔۔۔۔!
 
Top