مبارکباد مقدس بٹیا رانی ااردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی نئی موڈریٹر

اردو محفل کی ہر دلعزیز رکن مقدس بٹیا رانی کو اردو ویب لائبریری کے حوالے سے ان کے کارہائے نمایاں کو دیکھتے ہوئے اس زمرے کی ادارت کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ ان کی شمولیت سے ساتھ اب لائبریری کے زمرے میں مدیران کی تعداد تین ہو جاتی ہے۔ ان کے علاوہ اس وقت لائبریری کی ادارت سیدہ شگفتہ بٹیا رانی اور قیصرانی بھائی کے ذمہ ہے۔ امید ہے کہ اس سے نہ صرف یہ کہ ان کو اپنا کام انجام دینے میں سہولت ہوگی بلکہ اردو ویب لائبریری کی ارتقاء کو مہمیز ملے گی اور سبھی لائبریری ذمہ داران باہمی تال میل اور احباب کے تعاون سے اس منصوبے کو نئی جہات سے روشناس کرائیں گے۔ :)

یوں تو ان کی پبلک ریلیشن شپ، احباب کو اپنا گرویدہ بنا لینے والا انداز، معاملہ فہمی، صلح جوئی اور اردو کے تئیں ان کا خلوص ہمیں اکساتا ہے کہ ان کو کئی دیگر زمرہ جات کی ادارت کی ذمہ داری بھی سونپی جائے۔ لیکن بعض وجوہات کے باعث ابھی اس فیصلے کو کچھ عرصہ کے لئے رکھ چھوڑتے ہیں۔ اول تو یہ کہ اردو محفل کے زمرہ جات و ذیلی زمروں کی ترتیب و تعداد میں غیر معمولی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ ہے اور دوم یہ کہ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے مقدس بٹیا رانی ادارت کی ذمہ داری کا عملی تجربہ حاصل کر لیں۔ بعد میں ان کی دلچسپی اور وقت کی دستیابی وغیرہ کو دیکھتے ہوئے مزید فیصلے کیے جائیں گے، ان شاء اللہ۔ :)

ہم امید کرتے ہیں کہ احباب اردو ویب انتظامیہ کے اس فیصلے اور مقدس بٹیا رانی کی رضاکارانہ خدمات کو قابل پذیرائی گردانیں گے۔ ہم اردو محفل کی جانب سے مقدس بٹیا رانی کو اس ذمہ داری کا بار گراں اٹھانے پر ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور کسی بھی موقع پر ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خوش آمدید مقدس :rose: :rose:

سعود بھائی یہ دھاگہ کچھ پہلے یا کچھ بعد میں کھولنا تھا ناں ، میں بھی ایک دھاگہ کھولتے رک گئی آج ۔ امید ہے اراکین اسے یکم اپریل کا دھاگہ نہیں سمجھیں گے ۔
 
ایک لا یعنی سے رواج کی پروا کرتے ہوئے ہم اس بات کو مزید ملتوی نہیں کرنا چاہتے تھے، جانے پھر کب وقت ملتا۔ جن احباب کو اس دھاگے کی سنجیدگی پر شبہہ ہوگا وہ ایک روز بعد یقین کر لیں گے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ :) :) :)
 
متفق :happy:
یعنی میں بھی انتظار نہ کروں
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ مقدس نے تھوڑے سے عرصے میں اپنے آپ کو ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ اس کی اہل ہے۔

مبارک ہو مقدس یہ ذمہ داری۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت بہت مبارک باد اور دعائیں کہ اللہ تعالیٰ مقدس کو یہ ذمہ داری بطور احسن نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
مقدس

لائبریرین
اردو محفل کی ہر دلعزیز رکن مقدس بٹیا رانی کو اردو ویب لائبریری کے حوالے سے ان کے کارہائے نمایاں کو دیکھتے ہوئے اس زمرے کی ادارت کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ ان کی شمولیت سے ساتھ اب لائبریری کے زمرے میں مدیران کی تعداد تین ہو جاتی ہے۔ ان کے علاوہ اس وقت لائبریری کی ادارت سیدہ شگفتہ بٹیا رانی اور قیصرانی بھائی کے ذمہ ہے۔ امید ہے کہ اس سے نہ صرف یہ کہ ان کو اپنا کام انجام دینے میں سہولت ہوگی بلکہ اردو ویب لائبریری کی ارتقاء کو مہمیز ملے گی اور سبھی لائبریری ذمہ داران باہمی تال میل اور احباب کے تعاون سے اس منصوبے کو نئی جہات سے روشناس کرائیں گے۔ :)

یوں تو ان کی پبلک ریلیشن شپ، احباب کو اپنا گرویدہ بنا لینے والا انداز، معاملہ فہمی، صلح جوئی اور اردو کے تئیں ان کا خلوص ہمیں اکساتا ہے کہ ان کو کئی دیگر زمرہ جات کی ادارت کی ذمہ داری بھی سونپی جائے۔ لیکن بعض وجوہات کے باعث ابھی اس فیصلے کو کچھ عرصہ کے لئے رکھ چھوڑتے ہیں۔ اول تو یہ کہ اردو محفل کے زمرہ جات و ذیلی زمروں کی ترتیب و تعداد میں غیر معمولی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ ہے اور دوم یہ کہ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے مقدس بٹیا رانی ادارت کی ذمہ داری کا عملی تجربہ حاصل کر لیں۔ بعد میں ان کی دلچسپی اور وقت کی دستیابی وغیرہ کو دیکھتے ہوئے مزید فیصلے کیے جائیں گے، ان شاء اللہ۔ :)

ہم امید کرتے ہیں کہ احباب اردو ویب انتظامیہ کے اس فیصلے اور مقدس بٹیا رانی کی رضاکارانہ خدمات کو قابل پذیرائی گردانیں گے۔ ہم اردو محفل کی جانب سے مقدس بٹیا رانی کو اس ذمہ داری کا بار گراں اٹھانے پر ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور کسی بھی موقع پر ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ :)

اردو محفل میں جب میں بناء رجسٹر کیے یوز کرتی تھی تو سوچتی تھی کہ کیسے یہ سب کرنا ممکن ہوتا ہے۔ اتنے بڑے فورم کی دیکھ بھال کرنا، سب کچھ اچھے سے منٹین رکھنا ایک بہت مشکل کام ہے اور اس کو کرنے والے لوگ ایکسٹرا اسپیشل ہوتے ہیں۔ لیکن آج خود کو اس جگہ دیکھ کر مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وقت ہمیں کہاں سے کہاں تک پہنچا دیتا ہے۔۔

تھینک یو سو مچ کہ مجھے اس قابل سمجھا آپ لوگوں نے کہ میں بھی محفل کی ترقی میں اپنا رول پلے کر سکوں
 
Top