مبارکباد مقدس بٹیا رانی ااردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی نئی موڈریٹر

مقدس

لائبریرین
مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ مقدس نے تھوڑے سے عرصے میں اپنے آپ کو ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ اس کی اہل ہے۔

مبارک ہو مقدس یہ ذمہ داری۔

تھینک یو بھیا
اس کا کریڈٹ آپ کو بھی تو جاتا ہے بھیا۔۔ لائبریری میں مجھے انوالو کرنے والے آپ تھے ناں
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو بیٹا مقدس۔ واقعی حق بحق دار رسید۔ تمہارے تصویروں والے تھریڈ میں تمہارے ساتھ ’مدیر‘ لکھا دیکھا تھا، لیکن تصویریں دیکھنے کے بعد بھول ہی گیا، تو یہاں آ کر درست خبر مل گئی۔
 

مہ جبین

محفلین
مقدس بیٹی کو محفل کی ادارت کا عہدہ بہت بہت بہت مبارک ہو
اللہ تم کو اس عہدے کی جملہ ذمہ داریوں کو بہ احسن و خوبی ادا کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے آمین
 

عسکری

معطل
لو جی ہمیں تو ایک اچھی نیوز مل گئیآجکی سب کو مبارک اور مدیر بہن جی ذرا کتابیB جلدی اپلوڈ کریں ہم نے پڑھنی بھی ہیں شادی سے پہلے پہلے ۔:ROFLMAO:
 

مغزل

محفلین
437.gif
simple-well-done-card.jpg
ہررررررااااا۔۔۔۔ یپی ی ی ی ی ۔۔۔۔
مبروک مبروک یا اختی المقدس و المقدسین :biggrin: ، ابنِ بھیا ( ابن سعید ) بہت خوشی کی خبر دی ہے آپ نے جزاک اللہ ۔۔:)
ہماری ننھی منی سی بہنا مقدس ماشا اللہ اب ہماری بزم کی (شعبہ لائبریری)مدیرہ ہے ، میں تو سوچ رہا ہوں گڑیا کی طرف سے کوئی ٹریٹ شریٹ کا بھی اہتمام ہوگا۔۔:)
بٹیا رانی میں جیسا کہ آپ کے علم میں بھی ہے کہ گھر میں شادی کی تقریب کی وجہ سے محفل کو ان دنوں زیادہ وقت نہیں دے پارہا، لیکن کچھ دن کی بات ہے انشا اللہ میں پھر سے بطور مدیر فعال ہوجاؤں گا۔ بہت سے ادھورے کام ہیں جو نمٹانے ہیں ، طبیعت خاصی بہتر ہوتی چلی جارہی ہے ، ۔۔ مجھے اپنی پیاری سی لاڈلی سی راج دلاری بہنا کو مبارکباد دیتے ہوئے لفظوں کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ شدّتِ جذبات کہیں زیادہ ہے اور لفظ ہاتھ جوڑ جوڑ کر رخصت ہوتے چلے جارہے ہیں، اب تو آپ کی غزل اپیا ( غ۔ن۔غ ) ہی یہ حق ادا کریں گی کہ ہماری لاڈی بہنا کو کیسے وش کیا جائے ۔۔ وہ کیا ہے کہ میں ذرا بوڑھا ہوتا چلا جارہا ہوں ناں :biggrin: تو دماغ ٹھیک سے کام نہیں کر پارہا یا یوں سمجھ لو کو کہ کھوپڑی ذرا آؤٹ آرڈر چل رہی ہے ۔۔ ہی ہی ۔۔:biggrin:
tt8394073fltt.gif
tt8394077fltt.gif
مجھے قوی امید ہے منتظمین کا یہ فیصلہ یقیناً محفل کے حق میں نہ صرف نیک فال ثابت ہوگا بلکہ ہماری گڑیا کی صلاحیتوں کو مزید جلا بخشنے کا سبب بھی ٹھہرے گا۔ غزل اور میری طرف سے تمام تر ہدیہ سپاس تمام تر نیک خواہشات مقدس بٹیا کے لیے ۔۔۔ باری تعالیٰ منصبِ ادارت کے فرائض میں محفل کی بہتری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور زبانِ اردو کی ترویج و اشاعت میں برکتیں عطا فرمائے آمین ، گڑیا رانی مقدس کو بھیا اور غزل کی جانب سے ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد، سلامت باشید:angel:
437.gif
 
Top