مبارکباد مقدس کے صاحبزادے طلحہ تیمور کی آمد :)

مجھے بہت خوشی ہورہی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ سمجھ نہیں آرہا ہے کیا کیا جائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
مجھے مٹھائی کھانی ہے اصلی والی :):):)
ہمارے کچن میں اس وقت سکر اور شہد کے علاوہ سون پاپڑی موجود ہے۔ کچھ اور کھانے کا موڈ ہے تو کوئی سوئیٹ ڈش تیار کر سکتے ہیں یا بازار سے لا سکتے ہیں۔ آج آفس میں مٹھائی لانے والے تھے لیکن اس ہفتے چھٹیاں ہیں تو کوئی کھانے والا ہی نہیں ہوگا۔ ویسے خبر ملی ہے کہ فاتح بھائی آفس میں شیرینی لے کر پہنچے تھے لیکن اب تک تو دیر ہو چکی ہے، سب کچھ ختم ہو چکا ہوگا۔ :) :) :)

IMG_20140309_161306.jpg
 
:) ابن سعید بھائی طلحہ کیا سوچے گا کہ اس کے ماموں سکر اور سون پاپڑی پر ٹرخا رہے ہیں.......:):):dont-know:

ویسے خبر ملی ہے کہ فاتح بھائی آفس میں شیرینی لے کر پہنچے تھے لیکن اب تک تو دیر ہو چکی ہے، سب کچھ ختم ہو چکا ہوگا۔ :) :) :)

IMG_20140309_161306.jpg
یعنی فاتح نے بھی شیرنی اپنوں میں ہی بانٹی ہے .....:):):)
 
:) ابن سعید بھائی طلحہ کیا سوچے گا کہ اس کے ماموں سکر اور سون پاپڑی پر ٹرخا رہے ہیں.......:):):dont-know:
وہ تو فوری انتظام تھا۔ ڈنر پلان کیا جا چکا ہے۔ :) :) :)
یعنی فاتح نے بھی شیرنی اپنوں میں ہی بانٹی ہے .....:):):)
اب دشمنوں کا اس سے زیادہ ذکر کرنے سے بہتر ہے کہ ہم ساحل دریا تک سائکل گردی کر کے آ جائیں۔ :) :) :)
 
ہمارے کچن میں اس وقت سکر اور شہد کے علاوہ سون پاپڑی موجود ہے۔ کچھ اور کھانے کا موڈ ہے تو کوئی سوئیٹ ڈش تیار کر سکتے ہیں یا بازار سے لا سکتے ہیں۔ آج آفس میں مٹھائی لانے والے تھے لیکن اس ہفتے چھٹیاں ہیں تو کوئی کھانے والا ہی نہیں ہوگا۔ ویسے خبر ملی ہے کہ فاتح بھائی آفس میں شیرینی لے کر پہنچے تھے لیکن اب تک تو دیر ہو چکی ہے، سب کچھ ختم ہو چکا ہوگا۔ :) :) :)

IMG_20140309_161306.jpg
سب سے پہلے تو بٹیا کو بہت بہت مبارک اور اس کے بعد آج یہ معمہ حل ہوا کہ اس کو سون پاپڑی کہتے ہیں میں اس کو بہت زیادہ شوق سے کھاتا ہوں لیکن یہ نہین تھا پتہ کہ اس کا نام سون پاپڑی ہے اس کا نام ہمارے ایریا میں مٹھائیاں بیچنے والوں کو بھی نہیں پتہ ہے وہ اس کو پتیسہ کہتے ہیں
 
ماشاءللہ بہت بہت مبارک ہو مقدس اور تیمور کو ۔
اس کے علاوہ مٹھائی بانٹنے والے خصوصی مبارکباد کے حقدار ہیں کہ انہوں نے منہ میٹھا کروایا ۔

ایک عدد مٹھائی تو کل میں نے بھی کھائی تو جو ذوالفقار علوی نے کھلائی تھی ۔
 
فاتح

لائبریرین

تم اور ذوالفقار علوی تو نجانے کون کون سے چکر میں مٹھائیاں کھاتے اور کھلاتے پھرتے ہو۔۔۔ اس پر بھی ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بن سکتی ہے اور تم نہ صرف یہ جانتے ہو کہ اس ٹیم میں کون کون شامل ہو سکتا ہے بلکہ ان تحقیقات کے متوقع نتائج بھی تم پر ابھی سے عیاں ہوں گے۔ ;)
 
یار ، ایک تو تم ہر بات پر اور ہر دفعہ مجھ پر نظر کرم کر لیا کرو ، مجال ہے جو ذرا لطف و سرور حاصل کر لینے دو۔

دو بھائی دیار غیر میں اگر مٹھائی کھاتے کھلاتے پھر رہے ہیں تو کھا لینے دو، فورا سے پیشتر مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے لو اور وہ بھی غیر متوقع نتائج کے اعصاب شکن دباؤ کے ساتھ۔ :(
 
فاتح

لائبریرین
یار ، ایک تو تم ہر بات پر اور ہر دفعہ مجھ پر نظر کرم کر لیا کرو ، مجال ہے جو ذرا لطف و سرور حاصل کر لینے دو۔
تم سے محبت جو بہت زیادہ ہے ہمیں تو کیا کریں۔۔۔ اور اس لطف و سرور کا ہی تو سرغ لگانا ہے۔ :laughing:
دو بھائی دیار غیر میں اگر مٹھائی کھاتے کھلاتے پھر رہے ہیں تو کھا لینے دو، فورا سے پیشتر مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے لو اور وہ بھی غیر متوقع نتائج کے اعصاب شکن دباؤ کے ساتھ۔ :(
دو بھائی دیارِ غیر میں کس چکر میں مٹھائیاں کھاتے کھلاتے پھر رہے ہیں کہ دیار غیر میں تو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوتے ہیں اور یہاں مٹھائیاں تقسیم ہو رہی ہیں۔ ایں چہ چکر است
 
تم سے محبت جو بہت زیادہ ہے ہمیں تو کیا کریں۔۔۔ اور اس لطف و سرور کا ہی تو سرغ لگانا ہے۔ :laughing:

دو بھائی دیارِ غیر میں کس چکر میں مٹھائیاں کھاتے کھلاتے پھر رہے ہیں کہ دیار غیر میں تو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوتے ہیں اور یہاں مٹھائیاں تقسیم ہو رہی ہیں۔ ایں چہ چکر است

اسی بات پر تو مٹھائی کھا اور کھلا رہے ہیں کہ روٹی کے چاہے لالے پڑے ہوں پر منہ میٹھا کرنے سے باز نہیں آنا ۔ ;)

خود بھی کرو اور دوسروں کا بھی کرواؤ۔

باقی لوگوں کی کیا بات کریں ، لوگوں کا تو کام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جلنا :ROFLMAO:
 
فاتح

لائبریرین
اسی بات پر تو مٹھائی کھا اور کھلا رہے ہیں کہ روٹی کے چاہے لالے پڑے ہوں پر منہ میٹھا کرنے سے باز نہیں آنا ۔ ;)

خود بھی کرو اور دوسروں کا بھی کرواؤ۔

باقی لوگوں کی کیا بات کریں ، لوگوں کا تو کام ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جلنا :ROFLMAO:
اس قدر دیدہ دلیری اور کھلے عام اقرار پر مشتمل مراسلے کے بعد تو تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی بھی ضرورت باقی نہیں بچتی کہ
دیکھ ہی لیں گے اشارا سرِ محفل جو کیا
تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں​
اب قیامت کی نظر رکھنے والے جانیں اور ان کا کام۔۔۔ ساہنوں کی :laughing:
 
ویسے ایک تسلی ہے کہ محفل پر دو مائیں ایسی ہیں جو بچوں کی بہت اچھی تربیت کر رہی ہیں اور مزید بھی کرتی رہیں گی۔ :)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
ہماری بہت ہی پیاری سی بہن مقدس کو بہت بہت مبارک ہو
اللہ سے ننھے طلحہ اور مقدس کی صحت ،زندگی اور ڈھیروں خوشیوں کے لیے بہت سی دعائیں

newborn-baby-3.gif

Top