مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

الف عین

لائبریرین
فاتح

یہاں کے روزنامہ اعتماد کے ہفت روزہ سپلیمینٹ اوراقِ ادب میں ہر بار قسط وار یہ کتاب دی جا رہی ہے۔ میں نے ان کو ای میل تو کیا تھا لیکن شاید اردو اخبارات و رسائل اپنی ای میل نہ دیکھتے ہیں نہ جواب دیتے ہیں۔ اب ان کو فون کروں گا۔ مطلب یہ ہے کہ مکمل کتاب ٹائپ کرنے کی زحمت سے ہم بچ جائیں۔ کہ یہ مواس پہلے سے ان پیج میں تائپ کیا جا رہا ہے یا کیا جا چکا ہے۔
 
اعجاز صاحب! مجھے نہیں لگتا کہ یہ لوگ ہمیں اس کتاب کی سافٹ کاپی دیں گے۔
ایسا کرتا ہوں کہ میں جتنا لکھ سکتا ہوں لکھتا جاتا ہوں اور اگر اس دوران وہ راضی ہو گئے تو صد الحمد اللہ! ہم جہاں تک پہنچے ہوں گے وہاں سے آگے ان کا لکھا ہوا شامل کر لیں گے۔ کیا خیال ہے؟
یوں بھی A5 سائز کے 170 صفحات ہی تو ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت زبردست کام شروع کیا ہے فاتح آپ نے، واقعی یہ ایک بہت اہم کتاب ہے اور اسے لائبریری کی زینت ضرور بننا چاہیے جلد از جلد۔

بہت خوب۔

۔

فاتح

لائبریرین
بہت زبردست کام شروع کیا ہے فاتح آپ نے، واقعی یہ ایک بہت اہم کتاب ہے اور اسے لائبریری کی زینت ضرور بننا چاہیے جلد از جلد۔

بہت خوب۔

بہت شکریہ وارث صاحب! میں کوشش کر رہا ہوں کہ جس قدر جلد ممکن ہو اسے ٹائپ کر لوں۔ شاید درمے و سخنے آپ کی مدد بھی درکار ہو گی:)
 
زبردست کتاب شروع کی ہے فاتح اور اس اہم کتاب کے ہونے سے لائبریری کی زینت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
 
فاتح

لائبریرین
زبردست کتاب شروع کی ہے فاتح اور اس اہم کتاب کے ہونے سے لائبریری کی زینت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

شکریہ جناب!
آپ کی حوصلہ افزائی سے میرا حوصلہ مزید بڑھا ہے اور اس کا مطلب یہ بھی لے رہا ہوں کہ آپ "بقلم خود" مدد کو تیار ہیں:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب! میں کوشش کر رہا ہوں کہ جس قدر جلد ممکن ہو اسے ٹائپ کر لوں۔ شاید درمے و سخنے آپ کی مدد بھی درکار ہو گی:)

آپ کا بھی شکریہ فاتح صاحب، وہ در اصل پہلی پوسٹ میں جو "جلد از جلد" لکھ گیا تو اس کا اشارہ اعجاز صاحب کی گفتار کی طرف تھا نہ کہ آپ کی رفتار کی طرف۔ میں کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ جب تک اخبار والے متن مہیا نہیں کرتے آپ کو یہ کام روکنا نہیں چاہئیے۔

اس کام میں مَیں آپ کے ساتھ، بس ذرا باغ و بہار کی سیر سے نپٹ لوں۔:)

۔
 
فاتح

لائبریرین
محب صاحب! یہ وقت بھی دیکھنا تھا ہم نے اپنی زندگی میں۔۔۔;)
اب آپ وہ چار صفحات لکھ ہی دیں۔
 
ماوراء

محفلین
چلیں فاتح آپ کو کچھ اور مزے کے بیانات دکھاتی ہوں۔ علی پور یا ایلی برقیاتے وقت محب علوی نے کہا کہ میں بھی اس دفعہ حیران کرنے کے موڈ میں ہوں اور آخر میں محب علوی نے واقعی سب سے کم صفحے لکھ کر ہمیں حیران کر دیا۔
نوٹ : سارہ کے سب سے کم اس لیے ہیں کہ اس نے مصروفیات کی وجہ سے مزید برقیانے کے لیے معذرت کر لی تھی۔
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو 1.1980830670926516 فیصد بنتا ہے۔
آپ اعداد دیکھیے کتنے ہیں؟ کیا ہوا جو اتفاق سے اعشاریہ کے دائیں جانب آن پڑے تو!:rolleyes:
 
چلیں فاتح آپ کو کچھ اور مزے کے بیانات دکھاتی ہوں۔ علی پور یا ایلی برقیاتے وقت محب علوی نے کہا کہ میں بھی اس دفعہ حیران کرنے کے موڈ میں ہوں اور آخر میں محب علوی نے واقعی سب سے کم صفحے لکھ کر ہمیں حیران کر دیا۔
نوٹ : سارہ کے سب سے کم اس لیے ہیں کہ اس نے مصروفیات کی وجہ سے مزید برقیانے کے لیے معذرت کر لی تھی۔

حیران تو کیا تھا میں نے اتنے بندوں کو کہہ کہہ کر کہ یہ کتاب ختم کرنی ہے ;)

ماورا ذرا بتانا کہ تم نے کتنے صفحات لکھے تھے او رمیں نے کتنے ، تمہارے بیان سے لوگ یہ دھوکہ نہ کھا جائیں کہ شاید تم نے بہت زیادہ لکھ ڈالا تھا :cool:
 
Top